Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 28:6 - کِتابِ مُقادّس

6 یہ وُہی دائِمی سوختنی قُربانی ہے جو کوہِ سِینا پر مُقرّر کی گئی تاکہ خُداوند کے حضُور راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی ٹھہرے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 یہ وُہی دائمی سوختنی نذر ہے جو کوہِ سِینؔائی پر مُقرّر کی گئی تھی تاکہ یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو دینے والی آتِشی قُربانی ٹھہرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 यह रोज़मर्रा की क़ुरबानी है जो पूरे तौर पर जलाई जाती है और पहली दफ़ा सीना पहाड़ पर चढ़ाई गई। इस जलनेवाली क़ुरबानी की ख़ुशबू रब को पसंद है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 یہ روزمرہ کی قربانی ہے جو پورے طور پر جلائی جاتی ہے اور پہلی دفعہ سینا پہاڑ پر چڑھائی گئی۔ اِس جلنے والی قربانی کی خوشبو رب کو پسند ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 28:6
15 حوالہ جات  

اَے بنی اِسرائیل کیا تُم چالِیس برس تک بیابان میں میرے حضُور ذبِیحے اور نذر کی قُربانِیاں گُذرانتے رہے؟


اور تُو اُس کے ساتھ ہر صُبح نذر کی قُربانی گُذرانے گا یعنی ایفہ کا چھٹا حِصّہ اور مَیدہ کے ساتھ مِلانے کو تیل کے ہِین کی ایک تِہائی۔ دائِمی حُکم کے مُطابِق ہمیشہ کے لِئے خُداوند کے حضُور یہ نذر کی قُربانی ہو گی۔


مَیں تُجھے تیری قُربانِیوں کے سبب سے ملامت نہیں کرُوں گا اور تیری سوختنی قُربانِیاں برابر میرے سامنے رہتی ہیں۔


اور اُنہوں نے نوِشتہ کے مُطابِق خَیموں کی عِید منائی اور روز کی سوختنی قُربانِیاں گِن گِن کر جَیسا جِس دِن کا فرض تھا دستُور کے مُوافِق چڑھائِیں۔


اور اُس نے اپنے مال میں سے بادشاہی حِصّہ سوختنی قُربانیوں کے لِئے یعنی صُبح و شام کی سوختنی قُربانیوں کے لِئے اور سبتوں اور نئے چاندوں اور مُقرّرہ عِیدوں کی سوختنی قُربانیوں کے لِئے ٹھہرایا جَیسا خُداوند کی شرِیعت میں لِکھا ہے۔


مَیں خُداوند اپنے خُدا کے نام کے لِئے ایک گھر بنانے کو ہُوں کہ اُس کے لِئے مُقدّس کرُوں اور اُس کے آگے خُوشبُودار مصالِح کا بخُور جلاؤُں اور وہ سبتوں اور نئے چاندوں اور خُداوند ہمارے خُدا کی مُقرّرہ عِیدوں پر دائِمی نذر کی روٹی اور صُبح اور شام کی سوختنی قُربانیوں کے لِئے ہو کیونکہ یہ ابد تک اِسرائیل پر فرض ہے۔


ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کو یُوں حُکم دے کہ سوختنی قُربانی کے بارے میں شرع یہ ہے کہ سوختنی قُربانی مذبح کے اُوپر آتشدان پر تمام رات صُبح تک رہے اور مذبح کی آگ اُس پر جلتی رہے۔


اور جب خُداوند کوہِ سِیناؔ پر مُوسیٰؔ سے باتیں کر چُکا تو اُس نے اُسے شہادت کی دو لَوحیں دِیں۔ وہ لَوحیں پتّھر کی اور خُدا کے ہاتھ کی لِکھی ہُوئی تِھیں۔


اور مُوسیٰؔ گھٹا کے بِیچ میں ہو کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور وہ پہاڑ پر چالِیس دِن اور چالِیس رات رہا۔


اور اگر مُجھے تُمہارے اِیمان کی قُربانی اور خِدمت کے ساتھ اپنا خُون بھی بہانا پڑے تَو بھی خُوش ہُوں اور تُم سب کے ساتھ خُوشی کرتا ہُوں۔


اور ساتھ ہی اَیفہ کے دسویں حِصّہ کے برابر مَیدہ جِس میں کُوٹ کر نِکالا ہُؤا تیل چَوتھائی ہِین کے برابر مِلا ہو نذر کی قُربانی کے طَور پر گُذراننا۔


اور ہِین کی چَوتھائی کے برابر مَے فی برّہ تپاون کے لِئے لانا۔ مَقدِس ہی میں خُداوند کے حضُور مَے کا یہ تپاون چڑھانا۔


اِسی طرح وہ برّے اور نذر کی قُربانی اور تیل ہر صُبح ہمیشہ کی سوختنی قُربانی کے لِئے چڑھائیں گے۔


جو احکام خُداوند نے کوہِ سِیناؔ پر بنی اِسرائیل کے لِئے مُوسیٰؔ کو دِئے وہ یِہی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات