Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 26:65 - کِتابِ مُقادّس

65 کیونکہ خُداوند نے اُن کے حق میں کہہ دِیا تھا کہ وہ یقیناً بیابان میں مَر جائیں گے۔ چُنانچہ اُن میں سے سِوا یفُنّہ کے بیٹے کالِب اور نُون کے بیٹے یشُوع کے ایک بھی باقی نہیں بچا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

65 کیونکہ یَاہوِہ نے اُن اِسرائیلیوں کو کہہ دیا تھا کہ وہ یقیناً بیابان میں مَر جایٔیں گے اَور یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ اَور یہوشُعؔ بِن نُونؔ کے سِوا اُن میں ایک بھی باقی نہیں بچا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

65 रब ने कहा था कि वह सबके सब रेगिस्तान में मर जाएंगे, और ऐसा ही हुआ था। सिर्फ़ कालिब बिन यफ़ुन्ना और यशुअ बिन नून ज़िंदा रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

65 رب نے کہا تھا کہ وہ سب کے سب ریگستان میں مر جائیں گے، اور ایسا ہی ہوا تھا۔ صرف کالب بن یفُنّہ اور یشوع بن نون زندہ رہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 26:65
20 حوالہ جات  

پر جو آدمی اُس مُلک کا حال دریافت کرنے گئے تھے اُن میں سے نُونؔ کا بیٹا یشُوعؔ اور یفُنّؔہ کا بیٹا کالِبؔ دونوں جِیتے بچے رہے۔


پس خُدا کی مِہربانی اور سختی کو دیکھ۔ سختی اُن پر جو گِر گئے ہیں اور خُدا کی مِہربانی تُجھ پر بشرطیکہ تُو اُس مِہربانی پر قائِم رہے ورنہ تُو بھی کاٹ ڈالا جائے گا۔


مَیں خُداوند یہ کہہ چُکا ہُوں کہ مَیں اِس پُوری خبِیث گروہ سے جو میری مُخالفت پر مُتّفِق ہے قطعی اَیسا ہی کرُوں گا۔ اِن کا خاتِمہ اِسی بیابان میں ہو گا اور وہ یہِیں مَریں گے۔


پس اگرچہ تُم سب باتیں ایک بار جان چُکے ہو تَو بھی یہ بات تُمہیں یاد دِلانا چاہتا ہُوں کہ خُداوند نے ایک اُمّت کو مُلکِ مِصرؔ میں سے چُھڑانے کے بعد اُنہیں ہلاک کِیا جو اِیمان نہ لائے۔


اور بنی اِسرائیل نے رعمسیسؔ سے سکّاتؔ تک پَیدل سفر کِیا اور بال بچّوں کو چھوڑ کر وہ کوئی چھ لاکھ مَرد تھے۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ سے کہا۔


اور تُمہارا یہ حال ہو گا کہ تُمہاری لاشیں اِسی بیابان میں پڑی رہیں گی۔


ہمارا باپ بیابان میں مَرا پر وہ اُن لوگوں میں شامِل نہ تھا جِنہوں نے قورَح کے فرِیق سے مِل کر خُداوند کے خِلاف سر اُٹھایا تھا بلکہ وہ اپنے گُناہ میں مَرا اور اُس کے کوئی بیٹا نہ تھا۔


اور اُن آدمِیوں کے نام یہ ہیں:۔ یہُوداؔہ کے قبِیلہ سے یُفنّہ کا بیٹا کالِب۔


سِوا یفُنّہؔ کے بیٹے کالِبؔ کے۔ وہ اُسے دیکھے گا اور جِس زمِین پر اُس نے قدم مارا ہے اُسے مَیں اُس کو اور اُس کی نسل کو دُوں گا اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند کی پَیروی پُورے طَور پر کی۔


اور یشُوع نے جو خَتنہ کِیا اُس کا سبب یہ ہے کہ وہ لوگ جو مِصرؔ سے نِکلے اُن میں جِتنے جنگی مَرد تھے وہ سب بیابان میں مِصرؔ سے نِکلنے کے بعد راستہ ہی میں مر گئے۔


کیونکہ بدکردار کاٹ ڈالے جائیں گے لیکن جِن کو خُداوند کی آس ہے مُلک کے وارِث ہوں گے


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات