Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 24:6 - کِتابِ مُقادّس

6 وہ اَیسے پَھیلے ہُوئے ہیں جَیسے وادیاں اور دریا کے کنارے باغ اور خُداوند کے لگائے ہُوئے عُود کے درخت اور ندِیوں کے کنارے دیودار کے درخت۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 ”وہ وادیوں کی طرح پھیلے ہویٔے ہیں، گویا لبِ دریا کے باغیچے، جو یَاہوِہ کے لگائے ہویٔے عُود کے درخت، اَور دریاؤں کے کنارے کے دیودار۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 वह दूर तक फैली हुई वादियों की मानिंद, नहर के किनारे लगे बाग़ों की मानिंद, रब के लगाए हुए ऊद के दरख़्तों की मानिंद, पानी के किनारे लगे देवदार के दरख़्तों की मानिंद हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 وہ دُور تک پھیلی ہوئی وادیوں کی مانند، نہر کے کنارے لگے باغوں کی مانند، رب کے لگائے ہوئے عود کے درختوں کی مانند، پانی کے کنارے لگے دیودار کے درختوں کی مانند ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 24:6
16 حوالہ جات  

وہ اُس درخت کی مانِند ہو گا جو پانی کی ندیوں کے پاس لگایا گیا ہے۔ جو اپنے وقت پر پھلتا ہے اور جِس کا پتّا بھی نہیں مُرجھاتا۔ سو جو کُچھ وہ کرے باروَر ہو گا۔


اور خُداوند سدا تیری راہنُمائی کرے گا اور خُشک سالی میں تُجھے سیر کرے گا اور تیری ہڈِّیوں کو قُوّت بخشے گا۔ پس تُو سیراب باغ کی مانِند ہو گا اور اُس چشمہ کی مانِند جِس کا پانی کم نہ ہو۔


خُداوند کے درخت شاداب رہتے ہیں یعنی لُبنان کے دیودار جو اُس نے لگائے۔


اور اُس روز پہاڑوں پر سے نئی مَے ٹپکے گی اور ٹِیلوں پر سے دُودھ بہے گا اور یہُوداؔہ کی سب ندیوں میں پانی جاری ہو گا اور خُداوند کے گھر سے ایک چشمہ پُھوٹ نِکلے گا اور وادیِ شِطِّیم کو سیراب کرے گا۔


اور دریا کے قرِیب اُس کے دونوں کناروں پر ہر قِسم کے میوہ دار درخت اُگیں گے جِن کے پتّے کبھی نہ مُرجھائیں گے اور جِن کے میوے کبھی مَوقُوف نہ ہوں گے وہ ہر مہِینے نئے میوے لائیں گے کیونکہ اُن کا پانی مَقدِس میں سے جاری ہے اور اُن کے میوے کھانے کے لِئے اور اُن کے پتّے دوا کے لِئے ہوں گے۔


پس وہ آئیں گے اور صِیُّون کی چوٹی پر گائیں گے اور خُداوند کی نِعمتوں یعنی اناج اور مَے اور تیل اور گائے بَیل کے اور بھیڑ بکری کے بچّوں کی طرف اِکٹّھے رواں ہوں گے اور اُن کی جان سیراب باغ کی مانِند ہو گی اور وہ پِھر کبھی غم زدہ نہ ہوں گے۔


مُجھ پر سِتم کرنے والے شرمِندہ ہوں پر مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے۔ وہ ہِراسان ہوں پر مُجھے ہِراسان نہ ہونے دے۔ مُصِیبت کا دِن اُن پر لا اور اُن کو شِکست پر شِکست دے۔


بیابان میں دیودار اور ببُول اور آس اور زَیتُون کے درخت لگاؤُں گا۔ صحرا میں چِیڑ اور سرو و صنَوبر اِکٹّھے لگاؤُں گا۔


مَیں چلغوزوں کے باغ میں گیا کہ وادی کی نباتات پر نظر کرُوں اور دیکُھوں کہ تاک میں غُنچے اور اناروں میں پُھول نِکلے ہیں کہ نہیں۔


تیرے ہر لِباس سے مُر اور عُود اور تج کی خُوشبُو آتی ہے۔ ہاتھی دانت کے محلّوں میں سے تاردار سازوں نے تُجھے خُوش کِیا ہے۔


تب لُوؔط نے آنکھ اُٹھا کر یَردن کی ساری ترائی پر جو ضُغرؔ کی طرف ہے نظر دَوڑائی کیونکہ وہ اِس سے پیشتر کہ خُداوند نے سدُوم ؔاور عمُورؔہ کو تباہ کِیا خُداوند کے باغ اور مِصرؔ کے مُلک کی مانِند خُوب سیراب تھی۔


اَے یعقُوب تیرے ڈیرے۔ اَے اِسرائیلؔ تیرے خَیمے کَیسے خُوشنما ہیں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات