Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 24:4 - کِتابِ مُقادّس

4 بلکہ یہ اُسی کا کہنا ہے جو خُدا کی باتیں سُنتا ہے اور سِجدہ میں پڑا ہُؤا کُھلی آنکھوں سے قادِرِ مُطلق کی رویا دیکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 بَلکہ یہ اُسی کی الہامی تقریر ہے جو خُدا کا کلام سُنتا ہے، جو سَجدہ میں گرا ہُوا اَپنی بینا آنکھوں سے قادرمُطلق کی رُویا دیکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 उसका पैग़ाम जो अल्लाह की बातें सुन लेता है, क़ादिरे-मुतलक़ की रोया को देख लेता है और ज़मीन पर गिरकर पोशीदा बातें देखता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اُس کا پیغام جو اللہ کی باتیں سن لیتا ہے، قادرِ مطلق کی رویا کو دیکھ لیتا ہے اور زمین پر گر کر پوشیدہ باتیں دیکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 24:4
20 حوالہ جات  

جب مَیں نے اُسے دیکھا تو اُس کے پاؤں میں مُردہ سا گِر پڑا اور اُس نے یہ کہہ کر مُجھ پر اپنا دہنا ہاتھ رکھّا کہ خَوف نہ کر۔ مَیں اوّل اور آخِر۔


کہ خُداوند کے دِن رُوح میں آ گیا اور اپنے پِیچھے نرسِنگے کی سی یہ ایک بڑی آواز سُنی۔


جَیسی اُس کمان کی صُورت ہے جو بارِش کے دِن بادلوں میں دِکھائی دیتی ہے وَیسی ہی آس پاس کی اُس جگمگاہٹ کی نمُود تھی۔ یہ خُداوند کے جلال کا اِظہار تھا۔ اور دیکھتے ہی مَیں اَوندھے مُنہ گِرا اور مَیں نے ایک آواز سُنی جَیسے کوئی باتیں کرتا ہے۔


تب اُس نے کہا میری باتیں سُنو۔ اگر تُم میں کوئی نبی ہو تو مَیں جو خُداوند ہُوں اُسے رویا میں دِکھائی دُوں گا اور خواب میں اُس سے باتیں کرُوں گا۔


جب مَیں پِھر یروشلِیم میں آ کر ہَیکل میں دُعا کر رہا تھا تو اَیسا ہُؤا کہ مَیں بے خُود ہو گیا۔


جب پطرؔس اُس رویا کو سوچ رہا تھا تو رُوح نے اُس سے کہا کہ دیکھ تِین آدمی تُجھے پُوچھ رہے ہیں۔


اور اُسے بُھوک لگی اور کُچھ کھانا چاہتا تھا لیکن جب لوگ تیّار کر رہے تھے تو اُس پر بے خُودی چھا گئی۔


اُس وقت تُو نے رویا میں اپنے مُقدّسوں سے کلام کِیا اور فرمایا کہ مَیں نے ایک زبردست کو مددگار بنایا ہے اور قَوم میں سے ایک کو چُن کر سرفراز کِیا ہے۔


اور اُس نے بھی اپنے کپڑے اُتارے اور وہ بھی سموئیل کے آگے نبُوّت کرنے لگا اور اُس سارے دِن اور ساری رات ننگا پڑا رہا۔ اِس لِئے یہ کہاوت چلی کیا ساؤُل بھی نبِیوں میں ہے؟


تب خُداوند نے بلعاؔم کی آنکھیں کھولِیں اور اُس نے خُداوند کے فرِشتہ کو دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھ میں ننگی تلوار لِئے ہُوئے راستہ روکے کھڑا ہے۔ سو اُس نے اپنا سر جُھکا لِیا اور اَوندھا ہو گیا۔


اور خُدا نے رات کو بلعاؔم کے پاس آ کر اُس سے کہا اگر یہ آدمی تُجھے بُلانے کو آئے ہُوئے ہیں تو تُو اُٹھ کر اُن کے ساتھ جا مگر جو بات مَیں تُجھ سے کہُوں اُسی پر عمل کرنا۔


سُورج ڈُوبتے وقت ابرامؔ پر گہری نِیند غالِب ہُوئی اور دیکھو ایک بڑی ہَولناک تارِیکی اُس پر چھا گئی۔


اِن باتوں کے بعد خُداوند کا کلام رویا میں ابرامؔ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا اَے ابرامؔ تُو مت ڈر۔ مَیں تیری سِپر اور تیرا بُہت بڑا اجر ہُوں۔


اَے یعقُوب تیرے ڈیرے۔ اَے اِسرائیلؔ تیرے خَیمے کَیسے خُوشنما ہیں!


چُنانچہ اُس نے اپنی مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:- بعور کا بیٹا بلعاؔم کہتا ہے یعنی وُہی شخص جِس کی آنکھیں بند تِھیں یہ کہتا ہے۔


تب اُس نے کہا مَیں نے سارے اِسرائیلؔ کو اُن بھیڑوں کی مانِند جِن کا چَوپان نہ ہو پہاڑوں پر پراگندہ دیکھا اور خُداوند نے فرمایا کہ اِن کا کوئی مالِک نہیں۔ سو وہ اپنے اپنے گھر سلامت لَوٹ جائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات