Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 24:20 - کِتابِ مُقادّس

20 پِھر اُس نے عَمالیق پر نظر کر کے اپنی یہ مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:- قَوموں میں پہلی قَوم عَمالیق کی تھی پر اُس کا انجام ہلاکت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 تَب بِلعاؔم نے عمالیقؔ کی طرف نگاہ کی اَور یہ پیغام بَیان کیا: ”عمالیقؔ قوموں میں اوّل تو تھا، لیکن آخِرکار اُس کا اَنجام تباہی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 फिर बिलाम ने अमालीक़ को देखा और कहा, “अमालीक़ क़ौमों में अव्वल था, लेकिन आख़िरकार वह ख़त्म हो जाएगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 پھر بلعام نے عمالیق کو دیکھا اور کہا، ”عمالیق قوموں میں اوّل تھا، لیکن آخرکار وہ ختم ہو جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 24:20
18 حوالہ جات  

تب خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا اِس بات کی یادگاری کے لِئے کِتاب میں لِکھ دے اور یشُوعؔ کو سُنا دے کہ مَیں عمالیقؔ کا نام و نِشان دُنیا سے بِالکُل مِٹا دُوں گا۔


سو بادشاہ نے حُکم دِیا کہ اَیسا ہی کِیا جائے اور سوسن میں اُس فرمان کا اِعلان کِیا گیا اور ہامان کے دسوں بیٹوں کو اُنہوں نے ٹانگ دِیا۔


اِن باتوں کے بعد اخسویرؔس بادشاہ نے اجاجی ہمّداؔتا کے بیٹے ہامان کو مُمتاز اور سرفراز کِیا اور اُس کی کُرسی کو سب اُمرا سے جو اُس کے ساتھ تھے برتر کِیا۔


اور اُنہوں نے اُن باقی عمالِیقیوں کو جو بچ رہے تھے قتل کِیا اور آج کے دِن تک وہِیں بسے ہُوئے ہیں۔


سو داؤُد رات کے پہلے پہر سے لے کر دُوسرے دِن کی شام تک اُن کو مارتا رہا اور اُن میں سے ایک بھی نہ بچا سِوا چار سَو جوانوں کے جو اُونٹوں پر چڑھ کر بھاگ گئے۔


اور اَیسا ہُؤا کہ جب داؤُد اور اُس کے لوگ تِیسرے دِن صِقلاؔج میں پُہنچے تو دیکھا کہ عمالِیقِیوں نے جنُوبی حِصّہ اور صِقلاج پر چڑھائی کر کے صِقلاج کو مارا اور آگ سے پُھونک دِیا۔


اور اُس نے بہادُری کر کے عمالِیقیوں کو مارا اور اِسرائیلِیوں کو اُن کے ہاتھ سے چُھڑایا جو اُن کو لُوٹتے تھے۔


اور اَیسا ہوتا تھا کہ جب بنی اِسرائیل کُچھ بوتے تھے تو مِدیانی اور عمالِیقی اور اہلِ مشرِق اُن پر چڑھ آتے تھے۔


اور اُس نے کہا خُداوند نے قَسم کھائی ہے۔ سو خُداوند عمالِیقیوں سے نسل در نسل جنگ کرتا رہے گا۔


تب عمالیقی آ کر رفیدؔیم میں بنی اِسرائیل سے لڑنے لگے۔


اور تِمنعؔ عیسوؔ کے بیٹے الیِفزؔ کی حرم تھی اور الیِفزؔ سے اُس کے عمالیقؔ پَیدا ہُؤا۔ سو عیسوؔ کی بِیوی عدّہؔ کے بیٹے یہ تھے۔


اُس کے چرسوں سے پانی بہے گا اور سیراب کھیتوں میں اُس کا بِیج پڑے گا۔ اُس کا بادشاہ اَجاج سے بڑھ کر ہو گا اور اُس کی سلطنت کو عرُوج حاصِل ہو گا۔


اور یعقُوب ہی کی نسل سے وہ فرمانروا اُٹھے گا جو شہر کے باقی ماندہ لوگوں کو نابُود کر ڈالے گا۔


پر کِتّیم کے ساحِل سے جہاز آیئں گے اور وہ اَسُور اور عِبر دونوں کو دُکھ دیں گے۔ پِھر وہ بھی ہلاک ہو جائے گا۔


ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ مُجھے اِس کا خیال ہے کہ عمالِیق نے اِسرائیلؔ سے کیا کِیا اور جب یہ مِصرؔ سے نِکل آئے تو وہ راہ میں اُن کا مُخالِف ہو کر آیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات