Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 24:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اور اُس کے دُشمن ادوؔم اور شعِیر دونوں اُس کے قبضہ میں ہوں گے اور اِسرائیلؔ دِلاوری کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اِدُوم مغلُوب ہوگا؛ اَور اُس کا دُشمن، سِعِیؔر بھی مغلُوب ہوگا، لیکن اِسرائیل تقویّت پاتا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 अदोम उसके क़ब्ज़े में आएगा, उसका दुश्मन सईर उस की मिलकियत बनेगा जबकि इसराईल की ताक़त बढ़ती जाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 ادوم اُس کے قبضے میں آئے گا، اُس کا دشمن سعیر اُس کی ملکیت بنے گا جبکہ اسرائیل کی طاقت بڑھتی جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 24:18
15 حوالہ جات  

تاکہ وہ ادُوؔم کے بقِیّہ اور اُن سب قَوموں پر جو میرے نام سے کہلاتی ہیں قابِض ہوں اِس کو وقُوع میں لانے والا خُداوند فرماتا ہے۔


اور اُس نے ادوؔم میں چَوکِیاں بِٹھائِیں بلکہ سارے ادُوم میں چَوکِیاں بِٹھائِیں اور سب ادُومی داؤُد کے خادِم بنے اور خُداوند نے داؤُد کو جہاں کہِیں وہ گیا فتح بخشی۔


قومیں تیری خِدمت کریں اور قبیلے تیرے سامنے جُھکیں! تُو اپنے بھائِیوں کا سردار ہو اور تیری ماں کے بیٹے تیرے آگے جُھکیں! جو تُجھ پر لَعنت کرے وہ خُود لَعنتی ہو اور جو تُجھے دُعا دے وہ برکت پائے!


یہ کَون ہے جو ادُوؔم سے اور سُرخ پوشاک پہنے بُصراؔہ سے آتا ہے؟ یہ جِس کا لِباس درخشان ہے اور اپنی توانائی کی بزُرگی سے خِرامان ہے؟ یہ مَیں ہُوں جو صادِقُ القَول اور نجات دینے پر قادِر ہُوں۔


کیونکہ میری تلوار آسمان میں مست ہو گئی ہے۔ دیکھو وہ ادُوؔم پر اور اُن لوگوں پر جِن کو مَیں نے ملعُون کِیا ہے سزا دینے کو نازِل ہو گی۔


اَے خُدا! تُو نے ہمیں ردّ کِیا۔ تُو نے ہمیں شِکستہ حال کر دِیا۔ تُو ناراض رہا ہے۔ ہمیں پِھر بحال کر۔


اور یعقُوبؔ نے اپنے آگے آگے قاصدوں کو ادُوؔم کے مُلک کو جو شعیر کی سرزمِین میں ہے اپنے بھائی عیسوؔ کے پاس بھیجا۔


تیری اَوقات بسری تیری تلوار سے ہو اور تُو اپنے بھائی کی خِدمت کرے! اور جب تُو آزاد ہو تو اپنے بھائی کا جُؤا اپنی گردن پر سے اُتار پھینکے۔


پر شاہِ ادُوم نے کہلا بھیجا کہ تُو میرے مُلک سے ہو کر جانے نہیں پائے گا ورنہ مَیں تلوار لے کر تیرا مُقابلہ کرُوں گا۔


اور یعقُوب ہی کی نسل سے وہ فرمانروا اُٹھے گا جو شہر کے باقی ماندہ لوگوں کو نابُود کر ڈالے گا۔


مَیں اُس روز داؤُد کے گِرے ہُوئے مسکن کو کھڑا کر کے اُس کے رخنوں کو بند کرُوں گا اور اُس کے کھنڈر کی مرمّت کر کے اُسے پہلے کی طرح تعمِیر کرُوں گا۔


کہ دیکھ مَیں نے تُجھے قَوموں کے درمِیان حقِیر کر دِیا ہے۔ تُو نِہایت ذلِیل ہے۔


سو خُداوند نے ادُومی ہدد کو سُلیماؔن کا مُخالِف بنا کر کھڑا کِیا۔ یہ ادوؔم کی شاہی نسل سے تھا۔


کیونکہ جب داؤُد ادوؔم میں تھا اور لشکر کا سردار یُوآب ادوؔم میں ہر ایک مَرد کو قتل کر کے اُن مقتُولوں کو دفن کرنے گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات