Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 23:8 - کِتابِ مُقادّس

8 مَیں اُس پر لَعنت کَیسے کرُوں جِس پر خُدا نے لَعنت نہیں کی؟ مَیں اُسے کَیسے پِھٹکاروں جِسے خُداوند نے نہیں پِھٹکارا؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 میں اُن پر لعنت کیسے کروں، جِن پر خُدا نے لعنت نہیں کی؟ میں اُنہیں کیسے دھمکی دُوں، جنہیں یَاہوِہ نے دھمکی نہیں دی؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 मैं किस तरह उन पर लानत भेजूँ जिन पर अल्लाह ने लानत नहीं भेजी? मैं किस तरह उन्हें बददुआ दूँ जिन्हें रब ने बददुआ नहीं दी?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 مَیں کس طرح اُن پر لعنت بھیجوں جن پر اللہ نے لعنت نہیں بھیجی؟ مَیں کس طرح اُنہیں بددعا دوں جنہیں رب نے بددعا نہیں دی؟

باب دیکھیں کاپی




گنتی 23:8
8 حوالہ جات  

یعقُوب پر کوئی افسُون نہیں چلتا اور نہ اِسرائیل کے خِلاف فال کوئی چِیز ہے۔ بلکہ یعقُوب اور اِسرائیل کے حق میں اب یہ کہا جائے گا کہ خُدا نے کَیسے کَیسے کام کِئے!


مَیں جُھوٹوں کے نِشانوں کو باطِل کرتا اور فال گِیروں کو دِیوانہ بناتا ہُوں اور حِکمت والوں کو ردّ کرتا اور اُن کی حِکمت کو حماقت ٹھہراتا ہُوں۔


دیکھ! مُجھے تو برکت دینے کا حُکم مِلا ہے اُس نے برکت دی ہے اور مَیں اُسے پلٹ نہیں سکتا۔


خُدا نے بلعاؔم سے کہا تُو اِن کے ساتھ مت جانا۔ تُو اُن لوگوں پر لَعنت نہ کرنا اِس لِئے کہ وہ مُبارک ہیں۔


سو اب تُو آ کر میری خاطِر اِن لوگوں پر لَعنت کر کیونکہ یہ مُجھ سے بُہت قوّی ہیں۔ پِھر مُمکِن ہے کہ مَیں غالِب آؤُں اور ہم سب اِن کو مار کر اِس مُلک سے نِکال دیں کیونکہ یہ مَیں جانتا ہُوں کہ جِسے تُو برکت دیتا ہے اُسے برکت مِلتی ہے اور جِس پر تُو لَعنت کرتا ہے وہ ملعُون ہوتا ہے۔


تب اُس نے اپنی مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:- بلق نے مُجھے اَرام سے یعنی شاہِ موآب نے مشرِق کے پہاڑوں سے بُلوایا کہ آ جا اور میری خاطِر یعقُوب پر لَعنت کر۔ آ۔ اِسرائیلؔ کو پِھٹکار۔


جِس طرح گوریّا آوارہ پِھرتی اور ابابِیل اُڑتی رہتی ہے اُسی طرح بے سبب لَعنت بے محلّ ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات