Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 23:24 - کِتابِ مُقادّس

24 دیکھ یہ گُروہ شیرنی کی طرح اُٹھتی ہے اور شیر کی مانِند تن کر کھڑی ہوتی ہے۔ وہ اب نہیں لیٹنے کی جب تک شِکار نہ کھا لے اور مقتُولوں کا خُون نہ پی لے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 یہ لوگ شیرنی کی مانند اُٹھتے ہیں، اَور اَپنے آپ کو اُس شیر کی مانند تن کر کھڑا رکھتے ہیں جو اُس وقت تک نہیں سُستاتا جَب تک کہ اَپنا شِکار نہ کھالے اَور اَپنے مقتولوں کا خُون نہ پی لے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 इसराईली क़ौम शेरनी की तरह उठती और शेरबबर की तरह खड़ी हो जाती है। जब तक वह अपना शिकार न खा ले वह आराम नहीं करता, जब तक वह मारे हुए लोगों का ख़ून न पी ले वह नहीं लेटता।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 اسرائیلی قوم شیرنی کی طرح اُٹھتی اور شیرببر کی طرح کھڑی ہو جاتی ہے۔ جب تک وہ اپنا شکار نہ کھا لے وہ آرام نہیں کرتا، جب تک وہ مارے ہوئے لوگوں کا خون نہ پی لے وہ نہیں لیٹتا۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 23:24
20 حوالہ جات  

یہُوداؔہ شیرِ بَبر کا بچّہ ہے۔ اَے میرے بیٹے! تُو شِکار مار کر چل دِیا ہے۔ وہ شیرِ بَبر بلکہ شیرنی کی طرح دَبک کر بَیٹھ گیا۔ کَون اُسے چھیڑے؟


بِنیمِینؔ پھاڑنے والا بھیڑیا ہے۔ وہ صُبح کو شِکار کھائے گا اور شام کو لُوٹ کا مال بانٹے گا۔


تب اُن بزُرگوں میں سے ایک نے مُجھ سے کہا کہ مَت رو۔ دیکھ۔ یہُوداؔہ کے قبِیلہ کا وہ بَبر جو داؤُد کی اصل ہے اُس کِتاب اور اُس کی ساتوں مُہروں کو کھولنے کے لِئے غالِب آیا۔


مَیں اُس روز یہُوداؔہ کے فرمانرواؤں کو لکڑیوں میں جلتی انگِیٹھی اور پُولوں میں مشعل کی مانِند بناؤُں گا اور وہ دہنے بائیں اور اِردگِرد کی سب قَوموں کو کھا جائیں گے اور اہلِ یروشلیِم پِھر اپنے مقام پر یروشلیِم ہی میں آباد ہوں گے۔


مَیں اُسے دیکُھوں گا تو سہی پر ابھی نہیں۔ وہ مُجھے نظر بھی آئے گا پر نزدِیک سے نہیں۔ یعقُوبؔ میں سے ایک سِتارہ نِکلے گا اور اِسرائیلؔ میں سے ایک عصا اُٹھے گا اور موآب کی نواحی کو مار مار کر صاف کر دے گا اور سب ہنگامہ کرنے والوں کو ہلاک کر ڈالے گا۔


شیروں کی ماند اور جوان بَبروں کی کھانے کی جگہ کہاں ہے جِس میں شیرِ بَبر اور شیرنی اور اُن کے بچّے بے خَوف پِھرتے تھے؟


شیرِ بَبر گرجا ہے۔ کَون نہ ڈرے گا؟ خُداوند خُدا نے فرمایا ہے۔ کَون نبُوّت نہ کرے گا؟


اور اُن بادشاہوں کے ایّام میں آسمان کا خُدا ایک سلطنت برپا کرے گا جو تا ابد نیست نہ ہو گی اور اُس کی حُکُومت کِسی دُوسری قَوم کے حوالہ نہ کی جائے گی بلکہ وہ اِن تمام مُملکتوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے اور نیست کرے گی اور وُہی ابد تک قائِم رہے گی۔


کیونکہ خُداوند نے مُجھ سے یُوں فرمایا ہے کہ جِس طرح شیرِ بَبر ہاں جوان شیرِ بَبر اپنے شِکار پر سے غُرّاتا ہے اور اگر بُہت سے گڈرئے اُس کے مُقابلہ کو بُلائے جائیں تو اُن کی للکار سے نہیں ڈرتا اور اُن کے ہجُوم سے دب نہیں جاتا اُسی طرح ربُّ الافواج کوہِ صِیُّون اور اُس کے ٹِیلے پر لڑنے کو اُترے گا۔


ایک تو شیرِ بَبر جو سب حَیوانات میں بہادُر ہے اور کِسی کو پِیٹھ نہیں دِکھاتا۔


وہ اُس بَبر کی مانِند ہے جو پھاڑنے پر حرِیص ہو۔ وہ گویا جوان بَبر ہے جو پوشِیدہ جگہوں میں دبکا ہُؤا ہے۔


اور جد کے حق میں اُس نے کہا:- جو کوئی جد کو بڑھائے وہ مُبارک ہو۔ وہ شیرنی کی طرح رہتا ہے اور بازُو بلکہ سر کے چاند تک کو پھاڑ ڈالتا ہے۔


تب بلق نے بلعاؔم سے کہا نہ تُو تو اُن پر لَعنت ہی کر اور نہ اُن کو برکت ہی دے۔


شیرِ بَبر اپنے بچّوں کی خُوراک کے لِئے پھاڑتا تھا اور اپنی شیرنِیوں کے لِئے گلا گھونٹتا تھا اور اپنی ماندوں کو شِکار سے اور غاروں کو پھاڑے ہُوؤں سے بھرتا تھا۔


اور اُن چھ سِیڑِھیوں کے اِدھر اور اُدھر بارہ شیر کھڑے تھے۔ کِسی سلطنت میں اَیسا کبھی نہیں بنا۔


اور اُس تخت کے لِئے چھ سِیڑھیاں اور سونے کا ایک پایدان تھا۔ یہ سب تخت سے جُڑے ہُوئے تھے اور بَیٹھنے کی جگہ کی دونوں طرف ایک ایک ٹیک تھی اور اُن ٹیکوں کے برابر دو شیرِ بَبر کھڑے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات