Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 23:22 - کِتابِ مُقادّس

22 خُدا اُن کو مِصرؔ سے نِکال کر لِئے آ رہا ہے۔ اُن میں جنگلی سانڈ کی سی طاقت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 خُدا اُنہیں مِصر سے نکال کر لائے ہیں؛ اَور اُن میں جنگلی سانڈ کی سِی طاقت ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 अल्लाह उन्हें मिसर से निकाल लाया, और उन्हें जंगली बैल की ताक़त हासिल है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اللہ اُنہیں مصر سے نکال لایا، اور اُنہیں جنگلی بَیل کی طاقت حاصل ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 23:22
14 حوالہ جات  

اُس کے بَیل کے پہلوٹھے کی سی اُس کی شَوکت ہے اور اُس کے سِینگ جنگلی سانڈ کے سے ہیں۔ اُن ہی سے وہ سب قَوموں کو بلکہ زمِین کی اِنتہا کے لوگوں کو دھکیلے گا۔ وہ اِفرائِیم کے لاکھوں لاکھ اور منَسّی کے ہزاروں ہزار ہیں۔


خُدا اُسے مِصرؔ سے نِکال کر لِئے آ رہا ہے۔ اُس میں جنگلی سانڈ کی سی طاقت ہے۔ وہ اُن قَوموں کو جو اُس کی دُشمن ہیں چٹ کر جائے گا اور اُن کی ہڈِّیوں کو توڑ ڈالے گا اور اُن کو اپنے تِیروں سے چھید چھید کر مارے گا۔


مُجھے بَبر کے مُنہ سے بچا۔ بلکہ تُو نے سانڈوں کے سِینگوں میں سے مُجھے چُھڑایا ہے۔


خُداوند تیرا خُدا جو تُجھے مُلکِ مِصرؔ سے اور غُلامی کے گھر سے نِکال لایا مَیں ہُوں۔


لیکن تُو نے میرے سِینگ کو جنگلی سانڈ کے سِینگ کی مانِند بُلند کِیا ہے۔ مُجھ پر تازہ تیل ملا گیا ہے۔


اَے خُدا! تُو اپنے مَقدِسوں میں مُہِیب ہے۔ اِسرائیل کا خُدا ہی اپنے لوگوں کو زور اور توانائی بخشتا ہے۔ خُدا مُبارک ہو۔


سو اُس نے بعور کے بیٹے بلعاؔم کے پاس فتور کو جو بڑے دریا کے کنارے اُس کی قَوم کے لوگوں کا مُلک تھا قاصِد روانہ کِئے کہ اُسے بُلا لائیں اور یہ کہلا بھیجا۔ دیکھ ایک قَوم مِصرؔ سے نِکل کر آئی ہے۔ اُن سے زمِین کی سطح چِھپ گئی ہے۔ اب وہ میرے مُقابِل ہی آ کر جم گئے ہیں۔


اور جب مَیں فرِعونؔ اور اُس کے رتھوں اور سواروں پر مُمتاز ہو جاؤُں گا تو مِصری جان لیں گے کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں۔


پر مَیں نے تُجھے فی الحقِیقت اِس لِئے قائِم رکھّا ہے کہ اپنی قُوّت تُجھے دِکھاؤُں تاکہ میرا نام ساری دُنیا میں مشہُور ہو جائے۔


کیونکہ ہم نے سُن لِیا ہے کہ جب تُم مِصرؔ سے نِکلے تو خُداوند نے تُمہارے آگے بحرِ قُلزم کے پانی کو سُکھا دِیا اور تُم نے امورِیوں کے دونوں بادشاہوں سِیحوؔن اور عوج سے جو یَردن کے اُس پار تھے اور جِن کو تُم نے بِالکُل ہلاک کر ڈالا کیا کیا کِیا۔


اور اُن کے ساتھ جنگلی سانڈ اور بچھڑے اور بَیل ذبح ہوں گے اور اُن کا مُلک خُون سے سیراب ہو جائے گا اور اُن کی گرد چربی سے چِکنا جائے گی۔


اور اُن چار سَو تیس برسوں کے گُذر جانے پر ٹِھیک اُسی روز خُداوند کا سارا لشکر مُلکِ مِصرؔ سے نِکل گیا۔


اور ٹھیک اُسی روز خُداوند بنی اِسرائیل کے سب جَتھّوں کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لے گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات