Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 22:41 - کِتابِ مُقادّس

41 دُوسرے دِن صُبح کو بلق بلعاؔم کو ساتھ لے کر اُسے بعل کے بُلند مقاموں پر لے گیا۔ وہاں سے اُس نے دُور دُور کے اِسرائیلِیوں کو دیکھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

41 دُوسرے دِن صُبح کو بلقؔ بِلعاؔم کو باموت بَعل کو عبادت کے مقام پر لے گیا اَور وہاں اُوپر سے اُس نے اِسرائیلی چھاؤنی کے بیرونی حِصّہ کو دُور دُور تک دیکھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

41 अगली सुबह बलक़ बिलाम को साथ लेकर एक ऊँची जगह पर चढ़ गया जिसका नाम बामोत-बाल था। वहाँ से इसराईली ख़ैमागाह का किनारा नज़र आता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

41 اگلی صبح بلق بلعام کو ساتھ لے کر ایک اونچی جگہ پر چڑھ گیا جس کا نام باموت بعل تھا۔ وہاں سے اسرائیلی خیمہ گاہ کا کنارہ نظر آتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 22:41
9 حوالہ جات  

پِھر بلق نے اُس سے کہا اب میرے ساتھ دُوسری جگہ چل جہاں سے تُو اُن کو دیکھ بھی سکے گا۔ وہ سب کے سب تو تُجھے نہیں دِکھائی دیں گے پر جو دُور دُور پڑے ہیں اُن کو دیکھ لے گا۔ پِھر تُو وہاں سے میری خاطِر اُن پر لَعنت کرنا۔


اور خُداوند فرماتا ہے کہ جو کوئی اُونچے مقام پر قُربانی چڑھاتا ہے اور جو کوئی اپنے معبُودوں کے آگے بخُور جلاتا ہے موآؔب میں سے نیست کر دُوں گا۔


اور اُس نے اپنی طرف سے اُونچے مقاموں اور بکروں اور اپنے بنائے ہُوئے بچھڑوں کے لِئے کاہِن مُقرّر کِئے۔


وہاں تُم ضرُور اُن سب جگہوں کو نیست و نابُود کر دینا جہاں جہاں وہ قَومیں جِن کے تُم وارِث ہو گے اُونچے اُونچے پہاڑوں پر اور ٹیلوں پر اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے اپنے دیوتاؤں کی پُوجا کرتی تِھیں۔


کیونکہ حسبون سے آگ نِکلی۔ سِیحوؔن کے شہر سے شُعلہ برآمد ہُؤا۔ اِس نے موآب کے عار شہر کو اور اَرنون کے اُونچے مقامات کے سرداروں کو بھسم کر دِیا۔


بلق نے بَیل اور بھیڑوں کی قُربانی گُذرانی اور بلعاؔم اور اُن اُمرا کے پاس جو اُس کے ساتھ تھے قُربانی کا گوشت بھیجا۔


اور بلعاؔم نے بلق سے کہا کہ میرے لِئے یہاں سات مذبحے بنوا دے اور سات بچھڑے اور سات مینڈھے میرے لِئے یہاں تیّار کر رکھ۔


اور بعل کے لِئے اُونچے مقام بنائے تاکہ اپنے بیٹوں کو بعل کی سوختنی قُربانِیوں کے لِئے آگ میں جلائیں جو نہ مَیں نے فرمایا نہ اُس کا ذِکر کِیا اور نہ کبھی یہ میرے خیال میں آیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات