Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 22:37 - کِتابِ مُقادّس

37 تب بلق نے بلعاؔم سے کہا کیا مَیں نے بڑی اُمّید کے ساتھ تُجھے نہیں بلوا بھیجا تھا؟ پِھر تُو میرے پاس کیوں نہ چلا آیا؟ کیا مَیں اِس قابِل نہیں کہ تُجھے عالی منصب پر مُمتاز کرُوں؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 بلقؔ نے بِلعاؔم سے کہا، ”مَیں نے تُجھے فوراً بُلایا تھا۔ تُونے آنے میں اِتنی تاخیر کیوں کی؟ کیا مَیں تُجھے صِلہ دینے کے قابل نہ تھا؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 उसने बिलाम से कहा, “क्या मैंने आपको इत्तला नहीं भेजी थी कि आप ज़रूर आएँ? आप क्यों नहीं आए? क्या आपने सोचा कि मैं आपको मुनासिब इनाम नहीं दे पाऊँगा?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 اُس نے بلعام سے کہا، ”کیا مَیں نے آپ کو اطلاع نہیں بھیجی تھی کہ آپ ضرور آئیں؟ آپ کیوں نہیں آئے؟ کیا آپ نے سوچا کہ مَیں آپ کو مناسب انعام نہیں دے پاؤں گا؟“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 22:37
8 حوالہ جات  

سو اب تُو اپنے مُلک کو بھاگ جا۔ مَیں نے تو سوچا تھا کہ تُجھے عالی منصب پر مُمتاز کرُوں پر خُداوند نے تُجھے اَیسے اِعزاز سے محرُوم رکھّا۔


تُم جو ایک دُوسرے سے عِزّت چاہتے ہو اور وہ عِزّت جو خُدایِ واحِد کی طرف سے ہوتی ہے نہیں چاہتے کیونکر اِیمان لا سکتے ہو؟


اور اُس سے کہا کہ یہ سارا اِختیار اور اُن کی شان و شوکت مَیں تُجھے دے دُوں گا کیونکہ یہ میرے سپُرد ہے اور جِس کو چاہتا ہُوں دیتا ہُوں۔


کیونکہ سرفرازی نہ تو مشرِق سے نہ مغرِب سے اور نہ جنُوب سے آتی ہے۔


جب بلق نے سُنا کہ بلعاؔم آ رہا ہے تو وہ اُس کے اِستِقبال کے لِئے موآب کے اُس شہر تک گیا جو اَرنوؔن کی سرحد پر اُس کی حدُود کے اِنتہائی حِصّہ میں واقِع تھا۔


بلعاؔم نے بلق کو جواب دِیا دیکھ مَیں تیرے پاس آ تو گیا ہُوں پر کیا میری اِتنی مجال ہے کہ مَیں کُچھ بولُوں؟ جو بات خُدا میرے مُنہ میں ڈالے گا وُہی مَیں کہُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات