Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 22:1 - کِتابِ مُقادّس

1 پِھر بنی اِسرائیل نے کُوچ کِیا اور دریایِ یَردؔن کے پار موآب کے مَیدانوں میں یرِیحوُ کے مُقابِل خَیمے کھڑے کِئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تَب بنی اِسرائیل نے مُوآب کے میدانوں کی طرف کُوچ کیا اَور وہ یریحوؔ کے مقابل دریائے یردنؔ کے پار خیمہ زن ہویٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 इसके बाद इसराईली मोआब के मैदानों में पहुँचकर दरियाए-यरदन के मशरिक़ी किनारे पर यरीहू के आमने-सामने ख़ैमाज़न हुए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اِس کے بعد اسرائیلی موآب کے میدانوں میں پہنچ کر دریائے یردن کے مشرقی کنارے پر یریحو کے آمنے سامنے خیمہ زن ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 22:1
14 حوالہ جات  

تو جو پانی اُوپر سے آتا تھا وہ خُوب دُور ادم کے پاس جو ضرتاؔن کے برابر ایک شہر ہے رُک کر ایک ڈھیر ہو گیا اور وہ پانی جو مَیدان کے دریا یعنی دریایِ شور کی طرف بہہ کر گیا تھا بِالکُل الگ ہو گیا اور لوگ عَین یرِیحوُ کے مُقابِل پار اُترے۔


اور بنی اِسرائیل مُوسیٰ کے لِئے موآب کے مَیدانوں میں تِیس دِن تک روتے رہے۔ پِھر مُوسیٰ کے لِئے ماتم کرنے اور رونے پِیٹنے کے دِن ختم ہُوئے۔


اور مُوسیٰ موآب کے مَیدانوں سے کوہِ نبُو کے اُوپر پِسگہ کی چوٹی پر جو یرِیحُو کے مُقابِل ہے چڑھ گیا اور خُداوند نے جِلعاد کا سارا مُلک دان تک اور نفتالی کا سارا مُلک۔


یُوں ہم نے اُس وقت امورِیوں کے دونوں بادشاہوں کے ہاتھ سے جو یَردنؔ پار رہتے تھے اُن کا مُلک وادیِ ارنونؔ سے کوہِ حرمُوؔن تک لے لِیا۔


تو اِس کے بعد یَردنؔ کے پار موآبؔ کے مَیدان میں مُوسیٰؔ اِس شرِیعت کو یُوں بیان کرنے لگا کہ


جو احکام اور فَیصلے خُداوند نے مُوسیٰ کی معرفت موآب کے مَیدانوں میں جو یِریحُو کے مُقابِل یَردن کے کنارے واقِع ہیں بنی اِسرائیل کو دِئے وہ یِہی ہیں۔


یعنی اِن ڈھائی قبِیلوں کو یَردن کے اِسی پار یِریحُو کے مُقابِل مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے مِیراث مِل چُکی ہے۔


اور ہم اُن میں شامِل ہو کر یَردن کے اُس پار یا اُس سے آگے مِیراث نہ لیں گے کیونکہ ہماری مِیراث یَردن کے اِس پار مشرِق کی طرف ہم کو مِل گئی۔


اور بامات سے اُس وادی میں پُہنچ کر جو موآب کے مَیدان میں ہے پِسگہ کی اُس چوٹی تک نِکل گئے جہاں سے یشِیموؔن نظر آتا ہے۔


چُنانچہ مُوسیٰ اور الِیعزر کاہِن نے موآب کے مَیدانوں میں جو یَردن کے کنارے کنارے یرِیحُو کے مُقابِل ہیں اُن لوگوں سے کہا۔


اور اِسی طرح جب اُن سب یہُودیوں نے جو موآب اور بنی عمُّون اور ادُوم اور تمام مُمالِک میں تھے سُنا کہ شاہِ بابل نے یہُوداؔہ کے چند لوگوں کو رہنے دِیا ہے اور جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم بِن سافن کو اُن پر حاکِم مُقرّر کِیا ہے۔


اور اُن اسِیروں اور مالِ غنِیمت کو مُوسیٰ اور الیِعزر کاہِن اور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے پاس اُس لشکر گاہ میں لے آئے جو یِریحُو کے مُقابِل یَردن کے کنارے کنارے موآب کے مَیدانوں میں تھی۔


پِھر خُداوند نے موآب کے مَیدانوں میں جو یِریحُو کے مُقابِل یَردن کے کنارے واقِع ہیں مُوسیٰ سے کہا کہ


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات