Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 21:30 - کِتابِ مُقادّس

30 ہم نے اُن پر تِیر چلائے سو حسبوؔن دِیبوؔن تک تباہ ہو گیا بلکہ ہم نے نفَح تک سب کُچھ اُجاڑ دِیا۔ وہ نفَح جو مِیدؔبا سے مُتّصِل ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 ”لیکن ہم نے اُن کا تختہ اُلٹ دیا ہے؛ حِشبونؔ دیبونؔ سمیت تباہ ہو گیا ہے اَور ہم نے اُنہیں نُپاحؔ تک جو میدباؔ تک پھیلا ہُواہے اُجاڑ دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 लेकिन जब हमने अमोरियों पर तीर चलाए तो हसबोन का इलाक़ा दीबोन तक बरबाद हुआ। हमने नुफ़ह तक सब कुछ तबाह किया, वह नुफ़ह जिसका इलाक़ा मीदबा तक है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 لیکن جب ہم نے اموریوں پر تیر چلائے تو حسبون کا علاقہ دیبون تک برباد ہوا۔ ہم نے نُفح تک سب کچھ تباہ کیا، وہ نُفح جس کا علاقہ میدبا تک ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 21:30
13 حوالہ جات  

اَے بیٹی جو دِیبوؔن میں بستی ہے اپنی شَوکت سے نِیچے اُتر اور پِیاسی بَیٹھ کیونکہ موآؔب کا غارت گر تُجھ پر چڑھ آیا ہے اور اُس نے تیرے قلعوں کو توڑ ڈالا۔


بَیت اور دِیبون اُونچے مقاموں پر رونے کے لِئے چڑھ گئے ہیں۔ نبُو اور مِیدبا پر اہلِ موآؔب واوَیلا کرتے ہیں۔ اُن سب کے سر مُنڈائے گئے اور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی۔


اور دِیبوؔن پر اور نبُو پر اور بَیت دِبلتاؔیم پر۔


حسبوؔن اور اُس کے سب شہر جو مَیدان میں ہیں۔ دِیبوؔن اور بامات بعل اور بَیت بعل معون۔


تب بنی جد نے دِیبوؔن اور عَطاراؔت اور عَروعیر۔


عَطارات اور دِیبون اور یَعزیر اور نِمرؔہ اور حسبوؔن اور الیعا لی اور شبام اور نبُو اور بعُوؔن۔


کیونکہ دَیموؔن کی ندیاں لہُو سے بھری ہیں۔ مَیں دَیموؔن پر زِیادہ مُصِیبت لاؤُں گا کیونکہ اُس پر جو موآؔب میں سے بچ کر بھاگے گا اور اُس مُلک کے باقی لوگوں پر ایک شیرِ بَبر بھیجُوں گا۔


اُس نے اپنے تِیر چلا کر اُن کو پراگندہ کِیا۔ بلکہ تابڑ توڑ بِجلی سے اُن کو شِکست دی۔


تب تِیر اندازوں نے دِیوار پر سے تیرے خادِموں پر تِیر چھوڑے۔ سو بادشاہ کے تھوڑے سے خادِم بھی مَرے اور تیرا خادِم حِتّی اورِیّاؔہ بھی مَر گیا۔


تِیر اندازوں نے اُسے بُہت چھیڑا اور مارا اور ستایا ہے


پس بنی اِسرائیل امورِیوں کے مُلک میں رہنے لگے۔


سو اُنہوں نے بتِّیس ہزار رتھوں اور معکہ کے بادشاہ اور اُس کے لوگوں کو اپنے لِئے کرایہ کر لِیا جو آ کر مِیدؔبا کے سامنے خَیمہ زن ہو گئے اور بنی عمُّون اپنے اپنے شہر سے جمع ہُوئے اور لڑنے کو آئے۔


عروعیر سے جو وادیِ ارنوؔن کے کنارے واقِع ہے شرُوع کر کے وہ شہر جو وادی کے بِیچ میں ہے اور مِیدبا کا سارا مَیدان دِیبوؔن تک۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات