Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 21:28 - کِتابِ مُقادّس

28 کیونکہ حسبون سے آگ نِکلی۔ سِیحوؔن کے شہر سے شُعلہ برآمد ہُؤا۔ اِس نے موآب کے عار شہر کو اور اَرنون کے اُونچے مقامات کے سرداروں کو بھسم کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 ”حِشبونؔ سے آگ نکلی یعنی سیحونؔ کے شہر سے شُعلہ بھڑکا جِس نے مُوآب کے عاؔر کو اَور ارنُونؔ کے اُونچے مقامات کے اُمرا کو بھسم کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 हसबोन से आग निकली, सीहोन के शहर से शोला भड़का। उसने मोआब के शहर आर को जला दिया, अरनोन की बुलंदियों के मालिकों को भस्म किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 حسبون سے آگ نکلی، سیحون کے شہر سے شعلہ بھڑکا۔ اُس نے موآب کے شہر عار کو جلا دیا، ارنون کی بلندیوں کے مالکوں کو بھسم کیا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 21:28
20 حوالہ جات  

اور اُن نالوں کا ڈھلان جو عار شہر تک جاتا ہے اور موآب کی سرحد سے مُتّصِل ہے۔


پس مَیں یہُوداؔہ پر آگ بھیجُوں گا جو یروشلیِم کے قصروں کو کھا جائے گی۔


پس مَیں مُوآؔب پر آگ بھیجُوں گا اور وہ قریوت کے قصروں کو کھا جائے گی اور مُوآؔب للکار اور نرسِنگے کی آواز اور شور و غَوغا کے درمِیان مَرے گا۔


پس مَیں ربّہ کی شہر پناہ پر آگ بھڑکاؤُں گا جو اُس کے قصروں کو لڑائی کے دِن للکار اور آندھی کے دِن گِردباد کے ساتھ کھا جائے گی۔


پس مَیں تیمان پر آگ بھیجُوں گا اور وہ بُصراؔہ کے قصروں کو کھا جائے گی۔


پس مَیں صُور کی شہر پناہ پر آگ بھیجُوں گا جو اُس کے قصروں کو کھا جائے گی۔


پس مَیں غزّہ کی شہر پناہ پر آگ بھیجُوں گا جو اُس کے قصروں کو کھا جائے گی۔


اور مَیں حزائیل کے گھرانے میں آگ بھیجُوں گا جو بِن ہدد کے قصروں کو کھا جائے گی۔


اِس سبب سے خُداوند ربُّ الافواج اُس کے فربَہ جوانوں پر لاغری بھیجے گا اور اُس کی شَوکت کے نِیچے ایک سوزِش آگ کی سوزِش کی مانِند بھڑکائے گا۔


اور اگر نہیں تو ابی ملِک سے آگ نِکل کر سِکم کے لوگوں کو اور اہلِ مِلّو کو کھا جائے اور سِکم کے لوگوں اور اہلِ مِلّو کے بِیچ سے آگ نِکل کر ابی ملِک کو کھا جائے


آج تُجھے عار شہر سے ہو کر جو موآبؔ کی سرحد ہے گُذرنا ہے۔


پِھر خُداوند نے مُجھ سے کہا کہ موآبیوں کو نہ تو ستانا اور نہ اُن سے جنگ کرنا اِس لِئے کہ مَیں تُجھ کو اُن کی زمِین کا کوئی حِصّہ مِلکِیّت کے طَور پر نہیں دُوں گا کیونکہ مَیں نے عار کو بنی لُوطؔ کی میراث کر دِیا ہے۔


دُوسرے دِن صُبح کو بلق بلعاؔم کو ساتھ لے کر اُسے بعل کے بُلند مقاموں پر لے گیا۔ وہاں سے اُس نے دُور دُور کے اِسرائیلِیوں کو دیکھا۔


اِسی سبب سے مثل کہنے والوں کی یہ کہاوت ہے کہ حسبون میں آؤ تاکہ سِیحوؔن کا شہر بنایا اور مضبُوط کِیا جائے۔


آگ اُن کے جوانوں کو کھا گئی اور اُن کی کُنواریوں کے سُہاگ نہ گائے گئے۔


حسبوؔن اور الیعالہ واوَیلا کرتے ہیں۔ اُن کی آواز یہض تک سُنائی دیتی ہے۔ اِس پر موآؔب کے مُسلّح سِپاہی چِلاّ چِلاّ کر روتے ہیں۔ اُس کی جان اُس میں تھرتھراتی ہے۔


اور یُوں ہو گا کہ جب موآؔب حاضِر ہو اور اُونچے مقام پر اپنے آپ کو تھکائے بلکہ اپنے معبد میں جا کر دُعا کرے تو اُسے کُچھ فائِدہ نہ ہو گا۔


اُونٹ کٹارے نے درختوں سے کہا اگر تُم سچ مُچ مُجھے اپنا بادشاہ مَسح کر کے بناؤ تو آؤ میرے سایہ میں پناہ لو اور اگر نہیں تو اُونٹ کٹارے سے آگ نِکل کر لُبنان کے دیوداروں کو کھا جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات