Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 21:25 - کِتابِ مُقادّس

25 سو بنی اِسرائیل نے یہاں کے سب شہروں کو لے لِیا اور امورِیوں کے سب شہروں میں یعنی حسبون اور اُس کے آس پاس کے قصبوں میں بنی اِسرائیل بس گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 اِسرائیل نے حِشبونؔ اَور اُس کے اِردگرد کی بستیوں سمیت امُوریوں کے سَب شہروں پر قبضہ کر لیا اَور اُن میں بس گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 इसराईली तमाम अमोरी शहरों पर क़ब्ज़ा करके उनमें रहने लगे। उनमें हसबोन और उसके इर्दगिर्द की आबादियाँ शामिल थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 اسرائیلی تمام اموری شہروں پر قبضہ کر کے اُن میں رہنے لگے۔ اُن میں حسبون اور اُس کے ارد گرد کی آبادیاں شامل تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 21:25
17 حوالہ جات  

اور مَیں ہی تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا اور چالِیس برس تک بیابان میں تُمہاری رہبری کی تاکہ تُم اموریوں کے مُلک پر قابِض ہو جاؤ۔


اور مَیں اُن کی اسِیری کو بدل دُوں گا یعنی سدُوؔم اور اُس کی بیٹِیوں کی اسِیری کو اور سامرؔیہ اور اُس کی بیٹِیوں کی اسِیری کو اور اُن کے درمِیان تیرے اسِیروں کی اسِیری کو۔


دیکھ تیری بِہن سدُوؔم کی تقصِیر یہ تھی۔ غرُور اور روٹی کی سیری اور راحت کی کثرت اُس میں اور اُس کی بیٹِیوں میں تھی۔ اُس نے غرِیب اور مُحتاج کی دست گِیری نہ کی۔


اور تیری بڑی بہن سامرؔیہ ہے جو تیری بائِیں طرف رہتی ہے۔ وہ اور اُس کی بیٹِیاں اور تیری چھوٹی بہن جو تیری دہنی طرف رہتی ہے سدُوؔم اور اُس کی بیٹِیاں ہیں۔


جو بھاگے سو حسبُوؔن کے سایہ تلے بیتاب کھڑے ہیں پر حسبُوؔن سے آگ اور سیحُوؔن کے وسط سے ایک شُعلہ نِکلے گا اور موآؔب کی داڑھی کے کونے کو اور ہر ایک فسادی کی چاند کو کھا جائے گا۔


حسبوؔن کے رونے سے وہ اپنی آواز کو الِیعاؔلہ اور یہض تک اور ضُغر سے حوروناؔیم تک۔ عجلت شلیشیاؔہ تک بُلند کرتے ہیں کیونکہ نمرِیم کے چشمے بھی خراب ہو گئے ہیں۔


اب موآؔب کی تعرِیف نہ ہو گی۔ حسبُوؔن میں اُنہوں نے یہ کہہ کر اُس کے خِلاف منصُوبے باندھے ہیں کہ آؤ ہم اُسے نیست کریں کہ وہ قَوم نہ کہلائے۔ اَے مَدمین تُو بھی کاٹ ڈالا جائے گا۔ تلوار تیرا پِیچھا کرے گی۔


حسبوؔن اور الیعالہ واوَیلا کرتے ہیں۔ اُن کی آواز یہض تک سُنائی دیتی ہے۔ اِس پر موآؔب کے مُسلّح سِپاہی چِلاّ چِلاّ کر روتے ہیں۔ اُس کی جان اُس میں تھرتھراتی ہے۔


تیری گردن ہاتھی دانت کا بُرج ہے۔ تیری آنکھیں بَیت ربِیم کے پھاٹک کے پاس حسبوؔن کے چشمے ہیں۔ تیری ناک لُبناؔن کے بُرج کی مِثال ہے جو دمشق کے رُخ بنا ہے۔


اور پہلے شعِیرؔ میں حوری قَوم کے لوگ بسے ہُوئے تھے لیکن بنی عیسَو نے اُن کو نِکال دِیا اور اُن کو اپنے سامنے سے نیست و نابُود کر کے آپ اُن کی جگہ بس گئے جَیسے اِسرائیلؔ نے اپنی مِیراث کے مُلک میں کِیا جِسے خُداوند نے اُن کو دِیا)۔


پس بنی اِسرائیل امورِیوں کے مُلک میں رہنے لگے۔


حسبون امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کا شہر تھا۔ اِس نے موآب کے اگلے بادشاہ سے لڑ کر اُس کے سارے مُلک کو اَرنوؔن تک اُس سے چِھین لِیا تھا۔


جب اِسرائیلی حسبوؔن اور اُس کے قصبوں اور عروؔعیر اور اُس کے قصبوں اور اُن سب شہروں میں جو ارنُوؔن کے کنارے کنارے ہیں تِین سَو برس سے بسے ہیں تو اِس عرصہ میں تُم نے اُن کو کیوں نہ چُھڑا لِیا؟


عَطارات اور دِیبون اور یَعزیر اور نِمرؔہ اور حسبوؔن اور الیعا لی اور شبام اور نبُو اور بعُوؔن۔


پِھر مَیں تُم کو امورِیوں کے مُلک میں جو یَردؔن کے اُس پار رہتے تھے لے آیا۔ وہ تُم سے لڑے اور مَیں نے اُن کو تُمہارے ہاتھ میں کر دِیا اور تُم نے اُن کے مُلک پر قبضہ کر لِیا اور مَیں نے اُن کو تُمہارے آگے سے ہلاک کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات