Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 21:24 - کِتابِ مُقادّس

24 اور اِسرائیلؔ نے اُسے تلوار کی دھار سے مارا اور اُس کے مُلک پر اَرنوؔن سے لے کر یَبّوق تک جہاں بنی عَمّون کی سرحد ہے قبضہ کر لِیا کیونکہ بنی عَمّون کی سرحد مضبُوط تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 البتّہ اِسرائیل نے اُسے تلوار سے مار ڈالا اَور اُس کے مُلک پر ارنُونؔ سے لے کر یبّوقؔ تک جہاں بنی عمُّون کی سرحد ہے قبضہ کر لیا کیونکہ اُن کی سرحد مضبُوط تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 लेकिन इसराईलियों ने उसे क़त्ल किया और दरियाए-अरनोन से लेकर दरियाए-यब्बोक़ तक यानी अम्मोनियों की सरहद तक उसके मुल्क पर क़ब्ज़ा कर लिया। वह इससे आगे न जा सके क्योंकि अम्मोनियों ने अपनी सरहद की हिसारबंदी कर रखी थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 لیکن اسرائیلیوں نے اُسے قتل کیا اور دریائے ارنون سے لے کر دریائے یبوق تک یعنی عمونیوں کی سرحد تک اُس کے ملک پر قبضہ کر لیا۔ وہ اِس سے آگے نہ جا سکے کیونکہ عمونیوں نے اپنی سرحد کی حصار بندی کر رکھی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 21:24
24 حوالہ جات  

حالانکہ مَیں ہی نے اُن کے سامنے سے اموریوں کو نیست کِیا جو دیوداروں کی مانِند بُلند اور بلُوطوں کی مانِند مضبُوط تھے۔ ہاں مَیں ہی نے اُوپر سے اُن کا پَھل برباد کِیا اور نِیچے سے اُن کی جڑیں کاٹِیں۔


امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کو کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔


اِس کے سِوا تُو نے اُن کو مُملکتیں اور اُمّتیں بخشِیں جِن کو تُو نے اُن کے حِصّوں کے مُطابِق اُن کو بانٹ دِیا۔ چُنانچہ وہ سِیحُوؔن کے مُلک اور شاہِ حسبوؔن کے مُلک اور بسن کے بادشاہ عوج کے مُلک پر قابِض ہُوئے۔


پِھر مَیں تُم کو امورِیوں کے مُلک میں جو یَردؔن کے اُس پار رہتے تھے لے آیا۔ وہ تُم سے لڑے اور مَیں نے اُن کو تُمہارے ہاتھ میں کر دِیا اور تُم نے اُن کے مُلک پر قبضہ کر لِیا اور مَیں نے اُن کو تُمہارے آگے سے ہلاک کِیا۔


اور وہ اُسی رات اُٹھا اور اپنی دونوں بِیویوں دونوں لَونڈیوں اور گیارہ بیٹوں کو لے کر اُن کو یبوق کے گھاٹ سے پار اُتارا۔


سو وہ کہنے لگے کہ بنی اِسرائیل میں سے وہ کَون سا قبِیلہ ہے جو مِصفاہ میں خُداوند کے حضُور نہیں آیا؟ اور دیکھو لشکر گاہ میں جماعت میں شامِل ہونے کے لِئے یبِیس جِلعاد سے کوئی نہیں آیا تھا۔


اور جو کُچھ اُس نے امورِیوں کے دونوں بادشاہوں سے جو یَردن کے اُس پار تھے یعنی حسبوؔن کے بادشاہ سیحوؔن اور بسن کے بادشاہ عوج سے جو عستاراؔت میں تھا کِیا سب سُنا ہے۔


اور جب تُم اِس جگہ آئے تو حسبون کا بادشاہ سِیحوؔن اور بسن کا بادشاہ عوج ہمارا مُقابلہ کرنے کو نِکلے اور ہم نے اُن کو مار کر۔


اور رُوبِینِیوں اور جدّیوں کو مَیں نے جِلعادؔ سے وادیِ ارنونؔ تک کا مُلک یعنی اُس وادی کے بیچ کے حِصّہ کو اُن کی ایک حد ٹھہرا کر دریایِ یبوقؔ تک جو عَمّونیوں کی سرحد ہے اُن کو دِیا۔


جب وہاں سے چلے تو اَرنون سے پار ہو کر جو امورِیوں کی سرحد سے نِکل کر بیابان میں بہتی ہے ڈیرے ڈالے کیونکہ موآب اور امورِیوں کے درمِیان اَرنون موآب کی سرحد ہے۔


اور عوج جو رفائِیم کی بقِیّہ نسل سے تھا اور عستاراؔت اور ادرؔعی میں حُکمران تھا اُس کا سارا عِلاقہ جو بسن میں تھا کیونکہ مُوسیٰ نے اُن کو مار کر خارِج کر دِیا تھا۔


بنی عمُّون کے بادشاہ نے اِفتاح کے ایلچِیوں کو جواب دِیا اِس لِئے کہ جب اِسرائیلی مِصرؔ سے نِکل کر آئے تو ارنُون سے یبُّوق اور یَردؔن تک جو میرا مُلک تھا اُسے اُنہوں نے چِھین لِیا۔ سو اب تُو اُن عِلاقوں کو صُلح و سلامتی سے مُجھے پھیر دے۔


یعنی جب اُس نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کو جو حسبونؔ میں رہتا تھا مارا اور بسنؔ کے بادشاہ عوجؔ کو جو عِستاراتؔ میں رہتا تھا ادرعیؔ میں قتل کِیا۔


یَردن ؔکے پار اُس وادی میں جو بَیت فغُورؔ کے مُقابِل ہے کہہ سُنایا یعنی امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کے مُلک میں جو حسبون ؔمیں رہتا تھا جِسے مُوسیٰؔ اور بنی اِسرائیل نے مُلکِ مِصرؔ سے نِکلنے کے بعد مارا۔


اور خُداوند اُن سے وُہی کرے گا جو اُس نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن اور عوج اور اُن کے مُلک سے کِیا کہ اُن کو فنا کر ڈالا۔


اور خُداوند نے بنی اِسرائیل سے کہا کیا مَیں نے تُم کو مِصریوں اور امورِیوں اور بنی عمُّون اور فِلستیوں کے ہاتھ سے رہائی نہیں دی؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات