Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 20:4 - کِتابِ مُقادّس

4 تُم خُداوند کی جماعت کو اِس دشت میں کیوں لے آئے ہو کہ ہم بھی اور ہمارے جانور بھی یہاں مَریں؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تُم یَاہوِہ کی جماعت کو اِس بیابان میں کیوں لے آئے ہو کہ ہم اَور ہمارے مویشی یہاں مَر جایٔیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 आप रब की जमात को क्यों इस रेगिस्तान में ले आए? क्या इसलिए कि हम यहाँ अपने मवेशियों समेत मर जाएँ?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 آپ رب کی جماعت کو کیوں اِس ریگستان میں لے آئے؟ کیا اِس لئے کہ ہم یہاں اپنے مویشیوں سمیت مر جائیں؟

باب دیکھیں کاپی




گنتی 20:4
13 حوالہ جات  

وہاں اُن لوگوں کو بڑی پِیاس لگی۔ سو وہ لوگ مُوسیٰؔ پر بُڑبُڑانے لگے اور کہا کہ تُو ہم کو اور ہمارے بچّوں اور چَوپایوں کو پِیاسا مارنے کے لِئے ہم لوگوں کو کیوں مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا؟


جِس مُوسیٰ کا اُنہوں نے یہ کہہ کر اِنکار کِیا تھا کہ تُجھے کِس نے حاکِم اور قاضی مُقرّر کِیا؟ اُسی کو خُدا نے حاکِم اور چُھڑانے والا ٹھہرا کر اُس فرِشتہ کے ذرِیعہ سے بھیجا جو اُسے جھاڑی میں نظر آیا تھا۔


وہ اپنے مُنّجی خُدا کو بُھول گئے جِس نے مِصرؔ میں بڑے بڑے کام کِئے


لیکن دُوسرے ہی دِن بنی اِسرائیل کی ساری جماعت نے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کی شِکایت کی اور کہنے لگے کہ تُم نے خُداوند کے لوگوں کو مار ڈالا ہے۔


ہم کو وہ مچھلی یاد آتی ہے جو ہم مِصرؔ میں مُفت کھاتے تھے اور ہائے وہ کھیرے اور وہ خربُوزے اور وہ گندنے اور پیاز اور لہسن۔


اور بنی اِسرائیل کہنے لگے کاش کہ ہم خُداوند کے ہاتھ سے مُلکِ مِصرؔ میں جب ہی مار دِئے جاتے جب ہم گوشت کی ہانڈیوں کے پاس بَیٹھ کر دِل بھر کر روٹی کھاتے تھے کیونکہ تُم تو ہم کو اِس بیابان میں اِسی لِئے لے آئے ہو کہ سارے مجمع کو بُھوکا مارو۔


تب اُنہوں نے اُن سے کہا کہ خُداوند ہی دیکھے اور تُمہارا اِنصاف کرے کیونکہ تُم نے ہم کو فرِعونؔ اور اُس کے خادِموں کی نِگاہ میں اَیسا گِھنونا کِیا ہے کہ ہمارے قتل کے لِئے اُن کے ہاتھ میں تلوار دے دی ہے۔


اور کُل بنی اِسرائیل مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کی شِکایت کرنے لگے اور ساری جماعت اُن سے کہنے لگی ہائے کاش ہم مِصرؔ ہی میں مَر جاتے! یا کاش اِس بیابان ہی میں مَرتے!


بلکہ اِسرائیلی جب مِصرؔ سے نِکلے اور بیابان چھانتے ہُوئے بحرِ قُلزم تک آئے اور قادِس میں پُہنچے۔


بلکہ ایک مہِینہ کامِل اُسے کھاتے رہو گے جب تک وہ تُمہارے نتھنوں سے نِکلنے نہ لگے اور تُم اُس سے گِھن نہ کھانے لگو کیونکہ تُم نے خُداوند کو جو تُمہارے درمِیان ہے ترک کِیا اور اُس کے سامنے یہ کہہ کہہ کر روئے ہو کہ ہم مِصرؔ سے کیوں نِکل آئے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات