Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 20:21 - کِتابِ مُقادّس

21 یوں ادوؔم نے اِسرائیلؔ کو اپنی حدُود سے گُذرنے کا راستہ دینے سے اِنکار کِیا اِس لِئے اِسرائیلؔ اُس کی طرف سے مُڑ گیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 چونکہ اِدُوم نے بنی اِسرائیل کو اَپنی سلطنت کی حُدوُد میں سے ہوکر جانے کی اِجازت نہ دی، اِس لیٔے اِسرائیلی لوگ پیچھے مُڑ کر دُوسرے راستہ سے چلے گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 चूँकि अदोम ने उन्हें गुज़रने की इजाज़त न दी इसलिए इसराईली मुड़कर दूसरे रास्ते से चले गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 چونکہ ادوم نے اُنہیں گزرنے کی اجازت نہ دی اِس لئے اسرائیلی مُڑ کر دوسرے راستے سے چلے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 20:21
10 حوالہ جات  

تب وہ بیابان میں ہو کر چلے اور ادُوم کے مُلک اور موآب کے مُلک کے باہر باہر چکّر کاٹ کر موآب کے مُلک کے مشرِق کی طرف آئے اور ارنُون کے اُس پار ڈیرے ڈالے پر موآب کی سرحد میں داخِل نہ ہُوئے اِس لِئے کہ موآب کی سرحد ارنُون تھا۔


جَیسے بنی عیسَو نے جو شعِیرؔ میں رہتے ہیں اور موآبیوں نے جو عارؔ شہر میں بستے ہیں میرے ساتھ کِیا۔ جب تک کہ مَیں یَردن ؔکو عبُور کر کے اُس مُلک میں پُہنچ نہ جاؤں جو خُداوند ہمارا خُدا ہم کو دیتا ہے۔


کیا جو کُچھ تیرا دیوتا کموس تُجھے قبضہ کرنے کو دے تُو اُس پر قبضہ نہ کرے گا؟ پس جِس جِس کو خُداوند ہمارے خُدا نے ہمارے سامنے سے خارِج کر دِیا ہے ہم بھی اُن کے مُلک پر قبضہ کریں گے۔


تُو کِسی ادُومی سے نفرت نہ رکھنا کیونکہ وہ تیرا بھائی ہے۔ تُو کِسی مِصری سے بھی نفرت نہ رکھنا کیونکہ تُو اُس کے مُلک میں پردیسی ہو کر رہا تھا۔


مُجھے اپنے مُلک سے گُذر جانے دے۔ مَیں شاہراہ سے ہو کر چلُوں گا اور دہنے اور بائیں ہاتھ نہیں مُڑُوں گا۔


پر سِیحوؔن نے اِسرائیلِیوں کو اپنی حد میں سے گُذرنے نہ دِیا بلکہ سِیحوؔن اپنے سب لوگوں کو اِکٹّھا کر کے اِسرائیلِیوں کے مُقابلہ کے لِئے بیابان میں پُہنچا اور اُس نے یَہض میں آ کر اِسرائیلِیوں سے جنگ کی۔


تو اِسرائیلِیوں نے ادُوم کے بادشاہ کے پاس ایلچی روانہ کِئے اور کہلا بھیجا کہ ہم کو ذرا اپنے مُلک سے ہو کر گُذر جانے دے لیکن ادُوم کا بادشاہ نہ مانا۔ اِسی طرح اُنہوں نے موآب کے بادشاہ کو کہلا بھیجا اور وہ بھی راضی نہ ہُؤا چُنانچہ اِسرائیلی قادِس میں رہے۔


پِھر اُنہوں نے کوہِ ہور سے روانہ ہو کر بحرِ قُلزم کا راستہ لِیا تاکہ مُلکِ ادُوم کے باہر باہر گُھوم کر جائیں لیکن اُن لوگوں کی جان اُس راستہ سے عاجِز آ گئی۔


سو اب دیکھ! عمُّوؔن اور موآؔب اور کوہِ شعِیر کے لوگ جِن پر تُو نے بنی اِسرائیل کو جب وہ مُلکِ مِصرؔ سے نِکل کر آ رہے تھے حملہ کرنے نہ دِیا بلکہ وہ اُن کی طرف سے مُڑ گئے اور اُن کو ہلاک نہ کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات