Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 20:20 - کِتابِ مُقادّس

20 پر اُس نے کہا تُو ہرگِز نِکلنے نہیں پائے گا اور ادوؔم اُس کے مُقابلہ کے لِئے بُہت سے آدمی اور ہتھیار لے کر نِکل آیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اُنہُوں نے پھر جَواب دیا: ”تُم جانے نہ پاؤگے۔“ تَب اِدُوم بڑی بھاری اَور طاقتور فَوج لے کر اُن کے مُقابلہ کے لیٔے نکل آیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 लेकिन अदोमियों ने दुबारा इनकार किया। साथ ही उन्होंने उनके साथ लड़ने के लिए एक बड़ी और ताक़तवर फ़ौज भेजी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 لیکن ادومیوں نے دوبارہ انکار کیا۔ ساتھ ہی اُنہوں نے اُن کے ساتھ لڑنے کے لئے ایک بڑی اور طاقت ور فوج بھیجی۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 20:20
10 حوالہ جات  

خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ ادُوؔم کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُس نے تلوار لے کر اپنے بھائی کو رگیدا اور رحم دِلی کو ترک کر دِیا اور اُس کا قہر ہمیشہ پھاڑتا رہا اور اُس کا غضب مَوقُوف نہ ہُؤا۔


تو اِسرائیلِیوں نے ادُوم کے بادشاہ کے پاس ایلچی روانہ کِئے اور کہلا بھیجا کہ ہم کو ذرا اپنے مُلک سے ہو کر گُذر جانے دے لیکن ادُوم کا بادشاہ نہ مانا۔ اِسی طرح اُنہوں نے موآب کے بادشاہ کو کہلا بھیجا اور وہ بھی راضی نہ ہُؤا چُنانچہ اِسرائیلی قادِس میں رہے۔


مَیں تو صُلح دوست ہُوں پر جب بولتا ہُوں تو وہ جنگ پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔


پر سِیحوؔن نے اِسرائیلِیوں کا اِتنا اِعتبار نہ کِیا کہ اُن کو اپنی سرحد سے گُذرنے دے بلکہ سِیحوؔن اپنے سب لوگوں کو جمع کر کے یہص میں خَیمہ زن ہُؤا اور اِسرائیلِیوں سے لڑا۔


پر شاہِ ادُوم نے کہلا بھیجا کہ تُو میرے مُلک سے ہو کر جانے نہیں پائے گا ورنہ مَیں تلوار لے کر تیرا مُقابلہ کرُوں گا۔


پس قاصِد یعقُوبؔ کے پاس لَوٹ کر آئے اور کہنے لگے کہ ہم تیرے بھائی عیسوؔ کے پاس گئے تھے۔ وہ چار سَو آدمِیوں کو ساتھ لے کر تیری مُلاقات کو آ رہا ہے۔


اور عیسوؔ نے یعقُوبؔ سے اُس برکت کے سبب سے جو اُس کے باپ نے اُسے بخشی کِینہ رکھّا اور عیسوؔ نے اپنے دِل میں کہا کہ میرے باپ کے ماتم کے دِن نزدِیک ہیں۔ پِھر مَیں اپنے بھائی یعقُوبؔ کو مار ڈالُوں گا۔


یوں ادوؔم نے اِسرائیلؔ کو اپنی حدُود سے گُذرنے کا راستہ دینے سے اِنکار کِیا اِس لِئے اِسرائیلؔ اُس کی طرف سے مُڑ گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات