Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 2:2 - کِتابِ مُقادّس

2 بنی اِسرائیل اپنے اپنے ڈیرے اپنے اپنے جھنڈے کے پاس اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے عَلم کے ساتھ خَیمۂِ اِجتماع کے مُقابِل اور اُس کے گِرداگِرد لگائیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”بنی اِسرائیل خیمہ اِجتماع کے اِردگرد لیکن اُس سے کچھ فاصلہ پر اَپنے اَپنے پرچموں کے نیچے اَور اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں کے پرچموں کے ساتھ اَپنی چھاؤنیاں قائِم کریں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 कि इसराईली अपने ख़ैमे कुछ फ़ासले पर मुलाक़ात के ख़ैमे के इर्दगिर्द लगाएँ। हर एक अपने अपने अलम और अपने अपने आबाई घराने के निशान के साथ ख़ैमाज़न हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کہ اسرائیلی اپنے خیمے کچھ فاصلے پر ملاقات کے خیمے کے ارد گرد لگائیں۔ ہر ایک اپنے اپنے علَم اور اپنے اپنے آبائی گھرانے کے نشان کے ساتھ خیمہ زن ہو۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 2:2
23 حوالہ جات  

مگر سب باتیں شایستگی اور قرِینہ کے ساتھ عمل میں آئیں۔


کیونکہ خُدا اَبتری کا نہیں بلکہ اَمن کا بانی ہے۔ جَیسا مُقدّسوں کی سب کلِیسیاؤں میں ہے۔


لیکن تُمہارے اور اُس کے درمِیان پَیمایش کر کے قرِیب دو ہزار ہاتھ کا فاصِلہ رہے۔ اُس کے نزدِیک نہ جانا تاکہ تُم کو معلُوم ہو کہ کِس راستے تُم کو چلنا ہے کیونکہ تُم اب تک اِس راہ سے کبھی نہیں گُذرے۔


اور بنی دانؔ کے لشکر کا جھنڈا اُن کے سب لشکروں کے پِیچھے پِیچھے روانہ ہُؤا اور وہ اپنے دَلوں کے مُطابِق چلے۔ اُن کے لشکر کا سردار عِمّیشدّیؔ کا بیٹا اخیعزرؔ تھا۔


پِھر بنی اِفرائِیمؔ کے لشکر کا جھنڈا نِکلا اور وہ اپنے دَلوں کے مُطابِق چلے۔ اُن کے لشکر کا سردار عِمّیہُودؔ کا بیٹا الِیسمعؔ تھا۔


بلکہ تُو لاوِیوں کو شہادت کے مسکن اور اُس کے سب ظُروف اور اُس کے سب لوازِم کے مُتولّی مُقرّر کرنا۔ وُہی مسکن اور اُس کے سب ظُروف کو اُٹھایا کریں اور وُہی اُس میں خِدمت بھی کریں اور مسکن کے آس پاس وُہی اپنے ڈیرے لگایا کریں۔


اور اُس سر کو پکڑے نہیں رہتا جِس سے سارا بدن جوڑوں اور پٹھّوں کے وسِیلہ سے پروَرِش پا کر اور باہم پَیوستہ ہو کر خُدا کی طرف سے بڑھتا جاتا ہے۔


صِرف یہ کرو کہ تُمہارا چال چلن مسِیح کی خُوشخبری کے مُوافِق رہے تاکہ خَواہ مَیں آؤُں اور تُمہیں دیکھُوں خَواہ نہ آؤُں تُمہارا حال سنُوں کہ تُم ایک رُوح میں قائِم ہو اور اِنجِیل کے اِیمان کے لِئے ایک جان ہو کر جانفشانی کرتے ہو۔


اور خُداوند اُن کا خُدا اُس روز اُن کو اپنی بھیڑوں کی طرح بچا لے گا کیونکہ وہ تاج کے جواہِر کی مانِند ہوں گے جو اُس کے مُلک میں سرفراز ہوں گے۔


اور اُس نے مُجھے فرمایا اَے آدمؔ زاد یہ میری تخت گاہ اور میرے پاؤں کی کُرسی ہے جہاں مَیں بنی اِسرائیل کے درمِیان ابد تک رہُوں گا اور بنی اِسرائیل اور اُن کے بادشاہ پِھر کبھی میرے مُقدّس نام کو اپنی بدکاری اور اپنے بادشاہوں کی لاشوں سے اُن کے مَرنے پر ناپاک نہ کریں گے۔


اَے جہان کے تمام باشِندو اور اَے زمِین کے رہنے والو! جب پہاڑوں پر جھنڈا کھڑا کِیا جائے تو دیکھو اور جب نرسِنگا پُھونکا جائے تو سُنو۔


اَے صِیُّون کی بسنے والی تُو چِلاّ اور للکار کیونکہ تُجھ میں اِسرائیل کا قُدُّوس بزُرگ ہے۔


خُداوند اپنے خُدا کے لِئے مَنّت مانو اور پُوری کرو اور سب جو اُس کے گِرد ہیں وہ اُسی کے لِئے جِس سے ڈرنا و اجِب ہے ہدئے لائیں۔


پِھر رُوبنؔ کے لشکر کا جھنڈا آگے بڑھا اور وہ اپنے دَلوں کے مُطابِق چلے۔ شِدؔیُور کا بیٹا الِیصُور ؔاُن کے لشکر کا سردار تھا۔


اور سب سے پہلے بنی یہُوداؔہ کے لشکر کا جھنڈا روانہ ہُؤا اور وہ اپنے دَلوں کے مُطابِق چلے۔ اُن کے لشکر کا سردار عِمّیندابؔ کا بیٹا نحسوؔن تھا۔


اور جنُوب کی طرف اپنے دَلوں کے مُطابِق رُوبنؔ کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور شدِیُورؔ کا بیٹا اِلیصُورؔ بنی رُوبنؔ کا سردار ہو۔


اور جو مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے اپنے ڈیرے اپنے دَلوں کے مُطابِق لگائیں وہ یہُوداؔہ کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور عِمّینداؔب کا بیٹا نحسوؔن بنی یہُوداؔہ کا سردار ہو۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ سے کہا کہ


اور بلعاؔم نے نِگاہ کی اور دیکھا کہ بنی اِسرائیل اپنے اپنے قبِیلہ کی ترتِیب سے مُقِیم ہیں اور خُدا کی رُوح اُس پر نازِل ہُوئی۔


تیرے مجمع میں تیرے مُخالِف گرجتے رہے ہیں۔ نِشان کے لِئے اُنہوں نے اپنے ہی جھنڈے کھڑے کِئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات