Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 19:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور تُم اُسے لے کر الِیعزر کاہِن کو دینا کہ وہ اُسے لشکر گاہ کے باہر لے جائے اور کوئی اُسے اُسی کے سامنے ذبح کر دے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 پھر تُم اُسے الیعزرؔ کاہِنؔ کو دے دو تاکہ اُسے چھاؤنی کے باہر لے جایا جائے اَور اُس کے سامنے ذبح کیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 तुम उसे इलियज़र इमाम को देना जो उसे ख़ैमे के बाहर ले जाए। वहाँ उसे उस की मौजूदगी में ज़बह किया जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 تم اُسے اِلی عزر امام کو دینا جو اُسے خیمے کے باہر لے جائے۔ وہاں اُسے اُس کی موجودگی میں ذبح کیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 19:3
11 حوالہ جات  

یعنی پُورے بچھڑے کو لشکر گاہ کے باہر کِسی صاف جگہ میں جہاں راکھ پڑتی ہے لے جائے اور سب کُچھ لکڑیوں پر رکھ کر آگ سے جلائے۔ وہ وہیں جلایا جائے جہاں راکھ ڈالی جاتی ہے۔


اور وہ اُس بچھڑے کو لشکر گاہ کے باہر لے جا کر جلائے جَیسے پہلے بچھڑے کو جلایا تھا۔ یہ جماعت کی خطا کی قُربانی ہے۔


چُنانچہ جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا اُس کے مُطابِق ساری جماعت نے اُسے لشکر گاہ کے باہر لے جا کر سنگسار کِیا اور وہ مَر گیا۔


بنی اِسرائیل کو حُکم دے کہ وہ ہر کوڑھی کو اور جریان کے مریض کو اور جو مُردہ کے سبب سے ناپاک ہو اُس کو لشکر گاہ سے باہر کر دیں۔


اور ندبؔ اور اَبِیہُو ؔتو جب اُنہوں نے دشتِ سِیناؔ میں خُداوند کے حضُور اُوپری آگ گُذرانی تب ہی خُداوند کے سامنے مَر گئے اور وہ بے اَولاد بھی تھے اور الیعزرؔ اور اِتمرؔ اپنے باپ ہارُونؔ کے سامنے کہانت کی خِدمت کو انجام دیتے تھے۔


اُس لَعنت کرنے والے کو لشکر گاہ کے باہر نِکال کر لے جا اور جِتنوں نے اُسے لَعنت کرتے سُنا وہ سب اپنے اپنے ہاتھ اُس کے سر پر رکھّیں اور ساری جماعت اُسے سنگسار کرے۔


اور خطا کی قُربانی کے بچھڑے کو اور خطا کی قُربانی کے بکرے کو جِن کا خُون پاکترین مقام میں کفّارہ کے لِئے پُہنچایا جائے اُن کو وہ لشکر گاہ سے باہر لے جائیں اور اُن کی کھال اور گوشت اور فُضلات کو آگ میں جلا دیں۔


اور اُس بچھڑے کی کھال اور اُس کا سب گوشت اور سر اور پائے اور انتڑیاں اور گوبر۔


اور کوئی پاک شخص اُس گائے کی راکھ کو بٹورے اور اُسے لشکر گاہ کے باہر کِسی پاک جگہ میں دھر دے۔ یہ بنی اِسرائیل کی جماعت کے لِئے ناپاکی دُور کرنے کے پانی کے لِئے رکھّی رہے کیونکہ یہ خطا کی قُربانی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات