Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 17:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور دُوسرے دِن جب مُوسیٰ شہادت کے خَیمہ میں گیا تو دیکھا کہ ہارُون کی لاٹھی میں جو لاوؔی کے خاندان کے نام کی تھی کلِیاں پُھوٹی ہُوئی اور شگُوفے کِھلے ہُوئے اور پکّے بادام لگے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 دُوسرے دِن جَب مَوشہ عہد کے خیمہ میں داخل ہُوا تو دیکھا کہ اَہرونؔ کے عصا میں جو لیویوں کے خاندان کی نُمائندگی کرتا تھا نہ صِرف کونپلیں پھوٹی ہُوئی تھیں بَلکہ پھُول بھی کھِلے ہویٔے تھے اَور بادام بھی لگے ہویٔے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 अगले दिन जब वह मुलाक़ात के ख़ैमे में दाख़िल हुआ तो उसने देखा कि लावी के क़बीले के सरदार हारून की लाठी से न सिर्फ़ कोंपलें फूट निकली हैं बल्कि फूल और पके हुए बादाम भी लगे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اگلے دن جب وہ ملاقات کے خیمے میں داخل ہوا تو اُس نے دیکھا کہ لاوی کے قبیلے کے سردار ہارون کی لاٹھی سے نہ صرف کونپلیں پھوٹ نکلی ہیں بلکہ پھول اور پکے ہوئے بادام بھی لگے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 17:8
13 حوالہ جات  

اور مَیدان کے سب درخت جانیں گے کہ مَیں خُداوند نے بڑے درخت کو پست کِیا اور چھوٹے درخت کو بُلند کِیا۔ ہرے درخت کو سُکھا دِیا اور سُوکھے درخت کو ہرا کِیا۔ مَیں خُداوند نے فرمایا اور کر دِکھایا۔


اور جِس شخص کو مَیں چُنوں گا اُس کی لاٹھی سے کلِیاں پُھوٹ نِکلیں گی اور بنی اِسرائیل جو تُم پر کُڑکُڑاتے رہتے ہیں وہ کُڑکُڑانا مَیں اپنے پاس سے دفع کرُوں گا۔


تب خُداوند کی طرف سے روئِیدگی خُوب صُورت و شان دار ہو گی اور زمِین کا پَھل اُن کے لِئے جو بنی اِسرائیل میں سے بچ نِکلے لذِیذ اور خُوش نُما ہو گا۔


اور ایک چھڑی سے جو اُس کی ڈالِیوں سے بنی تھی آگ نِکل کر اُس کا پَھل کھا گئی اور اُس کی کوئی اَیسی مضبُوط ڈالی نہ رہی کہ سلطنت کا عصا ہو۔ یہ نَوحہ ہے اور نَوحہ کے لِئے رہے گا۔


خُداوند تیرے زور کا عصا صِیُّون سے بھیجے گا۔ تُو اپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کر۔


اور اُس بیل میں تِین شاخیں ہیں اور اَیسا دِکھائی دِیا کہ اُس میں کلِیاں لگیں اور پُھول آئے اور اُس کے سب گُچھّوں میں پکّے پکّے انگُور لگے۔


اُس میں سونے کا عُود سوز اور چاروں طرف سونے سے منڈھا ہُؤا عہد کا صندُوق تھا۔ اِس میں مَنّ سے بھرا ہُؤا ایک سونے کا مرتبان اور پُھولا پَھلا ہُؤا ہارُونؔ کا عَصا اور عہد کی تختِیاں تِھیں۔


لیکن وہ غضب سے اُکھاڑ کر زمِین پر گِرائی گئی اور پُوربی ہوا نے اُس کا پَھل خُشک کر ڈالا اور اُس کی مضبُوط ڈالِیاں توڑی گئِیں اور سُوکھ گئِیں اور آگ سے بھسم ہُوئِیں۔


جَیسا سیب کا درخت بَن کے درختوں میں وَیسا ہی میرا محبُوب نَوجوانوں میں ہے۔ مَیں نِہایت شادمانی سے اُس کے سایہ میں بَیٹھی اور اُس کا پَھل میرے مُنہ میں مِیٹھا لگا۔


پِھر اُس نے قورحؔ اور اُس کے کُل فریق سے کہا کہ کل صُبح خُداوند دِکھا دے گا کہ کَون اُس کا ہے اور کَون مُقدّس ہے اور وہ اُسی کو اپنے نزدِیک آنے دے گا کیونکہ جِسے وہ خُود چُنے گا اُسے وہ اپنی قُربت بھی دے گا۔


اور مُوسیٰ اُن سب لاٹِھیوں کو خُداوند کے حضُور سے نِکال کر سب بنی اِسرائیل کے پاس لے گیا اور اُنہوں نے دیکھا اور ہر شخص نے اپنی لاٹھی لے لی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات