Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 16:9 - کِتابِ مُقادّس

9 کیا یہ تُم کو چھوٹی بات دِکھائی دیتی ہے کہ اِسرائیلؔ کے خُدا نے تُم کو بنی اِسرائیل کی جماعت میں سے چُن کر الگ کِیا تاکہ تُم کو وہ اپنی قُربت بخشے اور تُم خُداوند کے مسکن کی خِدمت کرو اور جماعت کے آگے کھڑے ہو کر اُس کی بھی خِدمت بجا لاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کیا تمہارے لیٔے یہ کافی نہیں کہ اِسرائیل کے خُدا نے تُمہیں بنی اِسرائیل کی جماعت سے الگ کرکے اَپنی قربت میں لیا ہے تاکہ تُم یَاہوِہ کے مَسکن کی خدمت کرو اَور جماعت کے سامنے کھڑے ہوکر اُس کی بھی خدمت بجا لاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 क्या तुम्हारी नज़र में यह कोई छोटी बात है कि रब तुम्हें इसराईली जमात के बाक़ी लोगों से अलग करके अपने क़रीब ले आया ताकि तुम रब के मक़दिस में और जमात के सामने खड़े होकर उनकी ख़िदमत करो?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 کیا تمہاری نظر میں یہ کوئی چھوٹی بات ہے کہ رب تمہیں اسرائیلی جماعت کے باقی لوگوں سے الگ کر کے اپنے قریب لے آیا تاکہ تم رب کے مقدِس میں اور جماعت کے سامنے کھڑے ہو کر اُن کی خدمت کرو؟

باب دیکھیں کاپی




گنتی 16:9
20 حوالہ جات  

تب اُس نے کہا اَے داؤُد کے خاندان اب سُنو! کیا تُمہارا اِنسان کو بیزار کرنا کوئی ہلکی بات ہے کہ میرے خُدا کو بھی بیزار کرو گے؟


اُسی مَوقع پر خُداوند نے لاوی کے قبِیلہ کو اِس غرض سے الگ کِیا کہ وہ خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اُٹھایا کرے اور خُداوند کے حضُور کھڑا ہو کر اُس کی خِدمت کو انجام دے اور اُس کے نام سے برکت دِیا کرے جَیسا آج تک ہوتا ہے۔


اُسی دِن لوگ خزانہ کی اور اُٹھائی ہُوئی قُربانیوں اور پہلے پَھلوں اور دَہ یکیوں کی کوٹھریوں پر مُقرّر ہُوئے تاکہ اُن میں شہر شہر کے کھیتوں کے مُطابِق جو حِصّے کاہِنوں اور لاویوں کے لِئے شرع کے مُطابِق مُقرّر ہُوئے اُن کو جمع کریں کیونکہ بنی یہُوداؔہ کاہِنوں اور لاویوں کے سبب سے جو حاضِر رہتے تھے خُوش تھے۔


چُنانچہ ساؤُل کے مُلازِموں نے یہ باتیں داؤُد کے کان تک پُہنچائِیں۔ داؤُد نے کہا کیا بادشاہ کا داماد بننا تُم کو کوئی ہلکی بات معلُوم ہوتی ہے جِس حال کہ مَیں غرِیب آدمی ہُوں اور میری کُچھ وقعت نہیں؟


کیا یہ چھوٹی بات ہے کہ تُو ہم کو ایک اَیسے مُلک سے جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے نِکال لایا ہے کہ ہم کو بیابان میں ہلاک کرے اور اُس پر بھی یہ طُرّہ ہے کہ اب تُو سردار بن کر ہم پر حُکُومت جتاتا ہے؟


لاویؔ کے قبِیلہ کو نزدِیک لا کر ہارُونؔ کاہِن کے آگے حاضِر کر تاکہ وہ اُس کی خِدمت کریں۔


لیکن لاویؔ شہادت کے مسکن کے گِرداگِرد ڈیرے لگائیں تاکہ بنی اِسرائیل کی جماعت پر غضب نہ ہو اور لاویؔ ہی شہادت کے مسکن کی نِگہبانی کریں۔


کیا تُم کو یہ ہلکی سی بات معلُوم ہُوئی کہ تُم اچّھا سبزہ زار کھا جاؤ اور باقی ماندہ کو پاؤں سے لتاڑو اور صاف پانی میں سے پِیو اور باقی ماندہ کو پاؤں سے گدلا کرو؟


اور اُن لاویوں سے جو خُداوند کے لِئے مُقدّس ہو کر تمام اِسرائیل کو تعلِیم دیتے تھے کہا کہ پاک صندُوق کو اُس گھر میں جِسے شاہِ اِسرائیل سُلیماؔن بِن داؤُد نے بنایا تھا رکھّو۔ آگے کو تُمہارے کندھوں پر کوئی بوجھ نہ ہو گا۔ سو اب تُم خُداوند اپنے خُدا کی اور اُس کی قَوم اِسرائیل کی خِدمت کرو۔


تَو بھی اَے مالِک خُداوند یہ تیری نظر میں چھوٹی بات تھی کیونکہ تُو نے اپنے بندہ کے گھرانے کے حق میں بُہت مُدّت تک کا ذِکر کِیا ہے اور وہ بھی اَے مالِک خُداوند آدمِیوں کے طرِیقہ پر۔


اُس نے کہا کیا یہ چھوٹی بات ہے کہ تُو نے میرے شَوہر کو لے لِیا اور اب کیا میرے بیٹے کے مردُم گیاہ بھی لینا چاہتی ہے؟ راخِلؔ نے کہا بس تو آج رات وہ تیرے بیٹے کے مردُم گیاہ کی خاطِر تیرے ساتھ سوئے گا۔


لیکن میرے نزدِیک یہ نِہایت خفِیف بات ہے کہ تُم یا کوئی اِنسانی عدالت مُجھے پرکھے بلکہ مَیں خُود بھی اپنے آپ کو نہیں پرکھتا۔


جب وہ خُداوند کی عِبادت کر رہے اور روزے رکھ رہے تھے تو رُوحُ القُدس نے کہا میرے لِئے برنباسؔ اور ساؤُلؔ کو اُس کام کے واسطے مخصُوص کر دو جِس کے واسطے مَیں نے اُن کو بُلایا ہے۔


اور تُو لاوِیوں کو ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کے ہاتھ میں سپُرد کر۔ بنی اِسرائیل کی طرف سے وہ بِالکل اُسے دے دِئے گئے ہیں۔


پِھر مُوسیٰؔ نے قورح ؔکی طرف مُخاطِب ہو کر کہا اَے بنی لاویؔ سُنو۔


وُہی میرے مَقدِس میں داخِل ہوں گے اور وُہی خِدمت کے لِئے میری میز کے پاس آئیں گے اور میرے امانت دار ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات