Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 16:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور وہ اور بنی اِسرائیل میں سے ڈھائی سَو اَور اشخاص جو جماعت کے سردار اور چِیدہ اور مشہُور آدمی تھے مُوسیٰؔ کے مُقابلہ میں اُٹھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 وہ مَوشہ کے خِلاف اُٹھ کھڑے ہویٔے۔ بنی اِسرائیل میں سے ڈھائی سَو لوگ اُن کے ساتھ تھے جو جماعت کے نامور سردار اَور مجلس کے نامزد رُکن تھے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 16:2
10 حوالہ جات  

اور الِیاب کے بیٹے نمُوایل اور داتن اور اَبِیرامؔ تھے۔ یہ وُہی داتن اور اَبِیرامؔ ہیں جو جماعت کے چنے ہُوئے تھے اور جب قورَح کے فرِیق نے خُداوند سے جھگڑا کِیا تو یہ بھی اُس فرِیق کے ساتھ مِل کر مُوسیٰ اور ہارُون سے جھگڑے۔


اُنہوں نے اُس کو بے ستر کِیا اور اُس کے بیٹوں اور بیٹِیوں کو چِھین لِیا اور اُسے تلوار سے قتل کِیا۔ پس وہ عَورتوں میں انگُشت نُما ہُوئی کیونکہ اُنہوں نے اُسے عدالت سے سزا دی۔


اور اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے۔ عیفر اور یِسعی اور اِلیئیل۔ عزرئییل یرمیاؔہ اور ہُوداویاہ اور یحدایل جو زبردست سُورما اور نامور اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔


اُن دِنوں میں زمِین پر جبّار تھے اور بعد میں جب خُدا کے بیٹے اِنسان کی بیٹِیوں کے پاس گئے تو اُن کے لِئے اُن سے اَولاد ہُوئی۔ یہی قدِیم زمانہ کے سُورما ہیں جو بڑے نامور ہُوئے ہیں۔


اور اقوامِ عالَم میں تیری خُوب صُورتی کی شُہرت پَھیل گئی کیونکہ خُداوند خُدا فرماتا ہے کہ تُو میرے اُس جلال سے جو مَیں نے تُجھے بخشا کامِل ہو گئی تھی۔


اور بنی اِفرائِیم میں سے بِیس ہزار آٹھ سَو زبردست سُورما جو اپنے آبائی خاندانوں میں نامی آدمی تھے۔


یِہی اشخاص جو اپنے آبائی قبِیلوں کے رئِیس اور بنی اِسرائیل میں ہزاروں کے سردار تھے جماعت میں سے بُلائے گئے۔


اور خُداوند کے حضُور سے آگ نِکلی اور اُن ڈھائی سَو آدمِیوں کو جِنہوں نے بخُور گُذرانا تھا بھسم کر ڈالا۔


اور مُوسیٰؔ نے ایک کُوؔشی عَورت سے بیاہ کر لِیا۔ سو اُس کُوؔشی عَورت کے سبب سے جِسے مُوسیٰؔ نے بیاہ لِیا تھا مریمؔ اور ہارُونؔ اُس کی بدگوئی کرنے لگے۔


ہمارا باپ بیابان میں مَرا پر وہ اُن لوگوں میں شامِل نہ تھا جِنہوں نے قورَح کے فرِیق سے مِل کر خُداوند کے خِلاف سر اُٹھایا تھا بلکہ وہ اپنے گُناہ میں مَرا اور اُس کے کوئی بیٹا نہ تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات