Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 14:40 - کِتابِ مُقادّس

40 اور وہ دُوسرے دِن صُبح سویرے اُٹھ کر یہ کہتے ہُوئے پہاڑ کی چوٹی پر چڑھنے لگے کہ ہم حاضِر ہیں اور جِس جگہ کا وعدہ خُداوند نے کِیا ہے وہاں جائیں گے کیونکہ ہم سے خطا ہُوئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

40 دُوسرے دِن علی الصبح وہ یہ کہتے ہویٔے اُس مُلک کی پہاڑیوں پر چڑھنے لگے، ”ہم نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔ البتّہ ہم اُس مقام تک جایٔیں گے جِس کا وعدہ یَاہوِہ نے کیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

40 अगली सुबह-सवेरे वह उठे और यह कहते हुए ऊँचे पहाड़ी इलाक़े के लिए रवाना हुए कि हमसे ग़लती हुई है, लेकिन अब हम हाज़िर हैं और उस जगह की तरफ़ जा रहे हैं जिसका ज़िक्र रब ने किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

40 اگلی صبح سویرے وہ اُٹھے اور یہ کہتے ہوئے اونچے پہاڑی علاقے کے لئے روانہ ہوئے کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے، لیکن اب ہم حاضر ہیں اور اُس جگہ کی طرف جا رہے ہیں جس کا ذکر رب نے کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 14:40
8 حوالہ جات  

تب تُم نے مُجھے جواب دِیا کہ ہم نے خُداوند کا گُناہ کِیا ہے اور اب جو کُچھ خُداوند ہمارے خُدا نے ہم کو حُکم دِیا ہے اُس کے مُطابِق ہم جائیں گے اور جنگ کریں گے۔ سو تُم سب اپنے اپنے جنگی ہتھیار باندھ کر پہاڑ پر چڑھ جانے کو آمادہ ہو گئے۔


جب گھر کا مالِک اُٹھ کر دروازہ بند کر چُکا ہو اور تُم باہر کھڑے دروازہ کھٹکھٹا کر یہ کہنا شرُوع کرو کہ اَے خُداوند! ہمارے لِئے کھول دے اور وہ جواب دے کہ مَیں تُم کو نہیں جانتا کہ کہاں کے ہو۔


سب چِیزوں میں جو دُنیا میں ہوتی ہیں ایک زبُونی یہ ہے کہ ایک ہی حادِثہ سب پر گُذرتا ہے۔ ہاں بنی آدمؔ کا دِل بھی شرارت سے بھرا ہے اور جب تک وہ جِیتے ہیں حماقت اُن کے دِل میں رہتی ہے اور اِس کے بعد مُردوں میں شامِل ہوتے ہیں۔


لیکن جو شخص بے باک ہو کر گُناہ کرے خواہ وہ دیسی ہو یا پردیسی وہ خُداوند کی اہانت کرتا ہے۔ وہ شخص اپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے گا۔


بلعاؔم نے خُداوند کے فرِشتہ سے کہا مُجھ سے خطا ہُوئی کیونکہ مُجھے معلُوم نہ تھا کہ تُو میرا راستہ روکے کھڑا ہے۔ سو اگر اب تُجھے بُرا لگتا ہے تو مَیں لَوٹ جاتا ہُوں۔


اور مَیں نے تُم سے کہہ بھی دِیا پر تُم نے میری نہ سُنی بلکہ تُم نے خُداوند کے حُکم سے سرکشی کی اور شوخی سے پہاڑ پر چڑھ گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات