Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 14:28 - کِتابِ مُقادّس

28 سو تُم اُن سے کہہ دو خُداوند کہتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم ہے کہ جَیسا تُم نے میرے سُنتے کہا ہے مَیں تُم سے ضرُور وَیسا ہی کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 سو تُم اُن سے کہہ دو کہ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’مُجھے میری حیات کی قَسم میں تمہارے ساتھ وُہی سلُوک کروں گا، جِس پر تُم نے مُجھے مجبُور کر دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 इसलिए उन्हें बताओ, ‘रब फ़रमाता है कि मेरी हयात की क़सम, मैं तुम्हारे साथ वही कुछ करूँगा जो तुमने मेरे सामने कहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 اِس لئے اُنہیں بتاؤ، ’رب فرماتا ہے کہ میری حیات کی قَسم، مَیں تمہارے ساتھ وہی کچھ کروں گا جو تم نے میرے سامنے کہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 14:28
18 حوالہ جات  

لیکن مُجھے اپنی حیات کی قَسم اور خُداوند کے جلال کی قَسم جِس سے ساری زمِین معمُور ہو گی۔


اور وہ کِن لوگوں سے چالِیس برس تک ناراض رہا؟ کیا اُن سے نہیں جِنہوں نے گُناہ کِیا اور اُن کی لاشیں بیابان میں پڑی رہِیں؟


اِس لِئے وہ اُس مُلک کو جِس کے دینے کی قَسم مَیں نے اُن کے باپ دادا سے کھائی تھی دیکھنے بھی نہ پائیں گے اور جِنہوں نے میری توہِین کی ہے اُن میں سے بھی کوئی اُسے دیکھنے نہیں پائے گا۔


اور کُل بنی اِسرائیل مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کی شِکایت کرنے لگے اور ساری جماعت اُن سے کہنے لگی ہائے کاش ہم مِصرؔ ہی میں مَر جاتے! یا کاش اِس بیابان ہی میں مَرتے!


اِس بُری پُشت کے لوگوں میں سے ایک بھی اُس اچھّے مُلک کو دیکھنے نہیں پائے گا جِسے اُن کے باپ دادا کو دینے کی قَسم مَیں نے کھائی ہے۔


اُن لوگوں میں سے جو مِصرؔ سے نِکل کر آئے ہیں بِیس برس اور اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کا کوئی شخص اُس مُلک کو نہیں دیکھنے پائے گا جِس کے دینے کی قَسم میں نے ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوب سے کھائی کیونکہ اُنہوں نے میری پُوری پَیروی نہیں کی۔


پِھر وہ لوگ کُڑکُڑانے اور خُداوند کے سُنتے بُرا کہنے لگے۔ چُنانچہ خُداوند نے سُنا اور اُس کا غضب بھڑکا اور خُداوند کی آگ اُن کے درمِیان جل اُٹھی اور لشکر گاہ کو ایک کنارے سے بھسم کرنے لگی۔


اور مُوسیٰؔ نے یہ باتیں سب بنی اِسرائیل سے کہِیں تب وہ لوگ زار زار روئے۔


اور خُداوند تُمہاری باتیں سُن کر غضب ناک ہُؤا اور اُس نے قَسم کھا کر کہا کہ


اور ہمارے قادِؔس برنِیعَ سے روانہ ہونے سے لے کر وادیِ زرد کے پار ہونے تک اڑتِیس برس کا عرصہ گُذرا۔ اِس اثنا میں خُداوند کی قَسم کے مُطابِق اُس پُشت کے سب جنگی مَرد لشکر میں سے مَر کھپ گئے۔


اور جب تک وہ نابُود نہ ہو گئے تب تک خُداوند کا ہاتھ اُن کو لشکر میں سے ہلاک کرنے کو اُن کے خِلاف بڑھا ہی رہا۔


اُس کی ہلاکت کو اُسی کی آنکھیں دیکھیں اور وہ قادرِ مُطلِق کے غضب میں سے پِئے۔


چُنانچہ مَیں نے اپنے غضب میں قَسم کھائی کہ یہ لوگ میرے آرام میں داخِل نہ ہوں گے۔


تب اُس نے اُن کے خِلاف قَسم کھائی کہ مَیں اُن کو بیابان میں پست کرُوں گا۔


کیونکہ مَیں خُداوند ہُوں۔ مَیں کلام کرُوں گا اور میرا کلام ضرُور پُورا ہو گا۔ اُس کے پُورا ہونے میں تاخِیر نہ ہو گی بلکہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اَے باغی خاندان مَیں تُمہارے دِنوں میں کلام کر کے اُسے پُورا کرُوں گا۔


کیونکہ مَیں اپنا ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھا کر کہتا ہُوں کہ چُونکہ مَیں ابدُالآباد زِندہ ہُوں


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات