Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 14:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور کُل بنی اِسرائیل مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کی شِکایت کرنے لگے اور ساری جماعت اُن سے کہنے لگی ہائے کاش ہم مِصرؔ ہی میں مَر جاتے! یا کاش اِس بیابان ہی میں مَرتے!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تمام اِسرائیلی مَوشہ اَور اَہرونؔ کے خِلاف بُڑبُڑانے لگے اَور ساری جماعت نے اُن سے کہا، ”کاش کہ ہم مِصر ہی میں مَر جاتے یا بیابان ہی میں ڈھیر ہو جاتے!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 सब मूसा और हारून के ख़िलाफ़ बुड़बुड़ाने लगे। पूरी जमात ने उनसे कहा, “काश हम मिसर या इस रेगिस्तान में मर गए होते!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 سب موسیٰ اور ہارون کے خلاف بڑبڑانے لگے۔ پوری جماعت نے اُن سے کہا، ”کاش ہم مصر یا اِس ریگستان میں مر گئے ہوتے!

باب دیکھیں کاپی




گنتی 14:2
31 حوالہ جات  

تب وہ لوگ مُوسیٰؔ پر بُڑبُڑا کر کہنے لگے کہ ہم کیا پِئیں؟


لیکن دُوسرے ہی دِن بنی اِسرائیل کی ساری جماعت نے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کی شِکایت کی اور کہنے لگے کہ تُم نے خُداوند کے لوگوں کو مار ڈالا ہے۔


وہاں اُن لوگوں کو بڑی پِیاس لگی۔ سو وہ لوگ مُوسیٰؔ پر بُڑبُڑانے لگے اور کہا کہ تُو ہم کو اور ہمارے بچّوں اور چَوپایوں کو پِیاسا مارنے کے لِئے ہم لوگوں کو کیوں مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا؟


یہ بُڑبُڑانے والے اور شِکایت کرنے والے ہیں اور اپنی خواہِشوں کے مُوافِق چلتے ہیں اور اپنے مُنہ سے بڑے بول بولتے ہیں اور نفع کے لِئے لوگوں کی روداری کرتے ہیں۔


اور تُم بڑبُڑاؤ نہیں جِس طرح اُن میں سے بعض بڑبُڑائے اور ہلاک کرنے والے سے ہلاک ہُوئے۔


اور جب آفتاب بُلند ہُؤا تو خُدا نے مشرِق سے لُو چلائی اور آفتاب کی گرمی نے یُوناؔہ کے سر میں اثر کِیا اور وہ بیتاب ہو گیا اور مَوت کا آرزُو مند ہو کر کہنے لگا کہ میرے اِس جِینے سے مَر جانا بِہتر ہے۔


اب اَے خُداوند مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ میری جان لے لے کیونکہ میرے اِس جِینے سے مَر جانا بِہتر ہے۔


اور اُنہوں نے اُس سہانے مُلک کو حقِیر جانا اور اُس کے قَول کا یقِین نہ کِیا۔


اور اپنے خَیموں میں کُڑکُڑانے اور کہنے لگے کہ خُداوند کو ہم سے نفرت ہے اِسی لِئے وہ ہم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا تاکہ وہ ہم کو امورِیوں کے ہاتھ میں گرِفتار کرا دے اور وہ ہم کو ہلاک کر ڈالیں۔


اور جو تُجھے میرے ساتھ یِہی برتاؤ کرنا ہے تو میرے اُوپر اگر تیرے کرم کی نظر ہُوئی ہے تو مُجھے یک لخت جان سے مار ڈال تاکہ مَیں اپنی بُری گت دیکھنے نہ پاؤُں۔


پِھر وہ لوگ کُڑکُڑانے اور خُداوند کے سُنتے بُرا کہنے لگے۔ چُنانچہ خُداوند نے سُنا اور اُس کا غضب بھڑکا اور خُداوند کی آگ اُن کے درمِیان جل اُٹھی اور لشکر گاہ کو ایک کنارے سے بھسم کرنے لگی۔


اور اُس نے اُن کے حق میں اپنے عہد کو یاد کِیا اور اپنی شفقت کی کثرت کے مُطابِق ترس کھایا۔


مَیں رَحِم ہی میں کیوں نہ مَر گیا؟ مَیں نے پیٹ سے نِکلتے ہی جان کیوں نہ دے دی؟


اور خُود ایک دِن کی منزِل دشت میں نِکل گیا اور جھاؤُ کے ایک پیڑ کے نِیچے آ کر بَیٹھا اور اپنے لِئے مَوت مانگی اور کہا بس ہے۔ اب تُو اَے خُداوند میری جان کو لے لے کیونکہ مَیں اپنے باپ دادا سے بِہتر نہیں ہُوں۔


کِن لوگوں نے آواز سُن کر غُصّہ دِلایا؟ کیا اُن سب نے نہیں جو مُوسیٰ کے وسِیلہ سے مِصرؔ سے نِکلے تھے؟


ہم کو وہ مچھلی یاد آتی ہے جو ہم مِصرؔ میں مُفت کھاتے تھے اور ہائے وہ کھیرے اور وہ خربُوزے اور وہ گندنے اور پیاز اور لہسن۔


تب ساری جماعت زور زور سے چِیخنے لگی اور وہ لوگ اُس رات روتے ہی رہے۔


چُونکہ اُن سب لوگوں نے جِنہوں نے باوجُود میرے جلال کے دیکھنے کے اور باوجُود اُن مُعجِزوں کے جو مَیں نے مِصرؔ میں اور اِس بیابان میں دِکھائے پِھر بھی دس بار مُجھے آزمایا اور میری بات نہیں مانی۔


کیا یہ چھوٹی بات ہے کہ تُو ہم کو ایک اَیسے مُلک سے جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے نِکال لایا ہے کہ ہم کو بیابان میں ہلاک کرے اور اُس پر بھی یہ طُرّہ ہے کہ اب تُو سردار بن کر ہم پر حُکُومت جتاتا ہے؟


اور لوگ مُوسیٰ سے جھگڑنے اور یہ کہنے لگے ہائے کاش ہم بھی اُسی وقت مَر جاتے جب ہمارے بھائی خُداوند کے حضُور مَرے!


تُم خُداوند کی جماعت کو اِس دشت میں کیوں لے آئے ہو کہ ہم بھی اور ہمارے جانور بھی یہاں مَریں؟


اور لوگ خُدا کی اور مُوسیٰ کی شِکایت کر کے کہنے لگے کہ تُم کیوں ہم کو مِصرؔ سے بیابان میں مَرنے کے لِئے لے آئے؟ یہاں تو نہ روٹی ہے نہ پانی اور ہمارا جی اِس نِکمّی خُوراک سے کراہِیّت کرتا ہے۔


بلکہ وہ اپنے ڈیروں میں بُڑبُڑائے اور خُداوند کی بات نہ مانی۔


اور مُوسیٰؔ سے کہنے لگے کیا مِصرؔ میں قبریں نہ تِھیں جو تُو ہم کو وہاں سے مَرنے کے لِئے بیابان میں لے آیا ہے؟ تُو نے ہم سے یہ کیا کِیا کہ ہم کو مِصرؔ سے نِکال لایا؟


سو مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل سے گُفتگُو کی اور اُن کے سب سرداروں نے اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق فی سردار ایک لاٹھی کے حِساب سے بارہ لاٹِھیاں اُس کو دِیں اور ہارُون کی لاٹھی بھی اُن کی لاٹِھیوں میں تھی۔


اور جماعت کے لوگوں کے لِئے وہاں پانی نہ مِلا۔ سو وہ مُوسیٰ اور ہارُون کے برخِلاف اِکٹّھے ہُوئے۔


اور جب خُداوند نے تُم کو قادِسؔ بَرنِیعَ سے یہ کہہ کر روانہ کِیا کہ جاؤ اور اُس مُلک پر جو مَیں نے تُم کو دِیا ہے قبضہ کرو تو اُس وقت بھی تُم نے خُداوند اپنے خُدا کے حُکم کو عدُول کِیا اور اُس پر اِیمان نہ لائے اور اُس کی بات نہ مانی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات