Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 14:1 - کِتابِ مُقادّس

1 تب ساری جماعت زور زور سے چِیخنے لگی اور وہ لوگ اُس رات روتے ہی رہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اُس رات قوم کے سَب لوگ اَپنی آواز بُلند کرکے چِلّائے اَور زار زار رُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 उस रात तमाम लोग चीख़ें मार मारकर रोते रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اُس رات تمام لوگ چیخیں مار مار کر روتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 14:1
13 حوالہ جات  

تب تُم لَوٹ کر خُداوند کے آگے رونے لگے پر خُداوند نے تُمہاری فریاد نہ سُنی اور نہ تُمہاری باتوں پر کان لگایا۔


اور جب فرِعونؔ نے اُن لوگوں کو جانے کی اِجازت دے دی تو خُدا اِن کو فلستِیوں کے مُلک کے راستہ سے نہیں لے گیا اگرچہ اُدھر سے نزدِیک پڑتا کیونکہ خُدا نے کہا اَیسا نہ ہو کہ یہ لوگ لڑائی بھڑائی دیکھ کر پچھتانے لگیں اور مِصرؔ کو لَوٹ جائیں۔


لوگ اِس وحشت ناک خبر کو سُن کر غمگِین ہُوئے اور کِسی نے اپنے زیور نہ پہنے۔


اور ہم نے وہاں بنی عَناقؔ کو بھی دیکھا جو جبّار ہیں اور جبّاروں کی نسل سے ہیں اور ہم تو اپنی ہی نِگاہ میں اَیسے تھے جَیسے ٹِڈّے ہوتے ہیں اور اَیسے ہی اُن کی نِگاہ میں تھے۔


اور کُل بنی اِسرائیل مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کی شِکایت کرنے لگے اور ساری جماعت اُن سے کہنے لگی ہائے کاش ہم مِصرؔ ہی میں مَر جاتے! یا کاش اِس بیابان ہی میں مَرتے!


تَو بھی تُم وہاں جانے پر راضی نہ ہُوئے بلکہ تُم نے خُداوند اپنے خُدا کے حُکم سے سرکشی کی۔


تب داؤُد اور اُس کے ساتھ کے لوگ چِلاّ چِلاّ کر رونے لگے یہاں تک کہ اُن میں رونے کی طاقت نہ رہی۔


باوجُود اِن سب باتوں کے وہ گُناہ کرتے ہی رہے اور اُس کے عجِیب و غرِیب کاموں پر اِیمان نہ لائے۔


اور آشرؔ کے قبِیلہ سے مِیکااؔیل کا بیٹا ستُورؔ۔


اور جب خُداوند نے تُم کو قادِسؔ بَرنِیعَ سے یہ کہہ کر روانہ کِیا کہ جاؤ اور اُس مُلک پر جو مَیں نے تُم کو دِیا ہے قبضہ کرو تو اُس وقت بھی تُم نے خُداوند اپنے خُدا کے حُکم کو عدُول کِیا اور اُس پر اِیمان نہ لائے اور اُس کی بات نہ مانی۔


تَو بھی میرے بھائیوں نے جو میرے ساتھ گئے تھے لوگوں کے دِلوں کو پِگھلا دِیا لیکن مَیں نے خُداوند اپنے خُدا کی پُوری پَیروی کی۔


بلکہ وہ اپنے ڈیروں میں بُڑبُڑائے اور خُداوند کی بات نہ مانی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات