Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 13:33 - کِتابِ مُقادّس

33 اور ہم نے وہاں بنی عَناقؔ کو بھی دیکھا جو جبّار ہیں اور جبّاروں کی نسل سے ہیں اور ہم تو اپنی ہی نِگاہ میں اَیسے تھے جَیسے ٹِڈّے ہوتے ہیں اور اَیسے ہی اُن کی نِگاہ میں تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 اَور ہم نے وہاں بنی نفیل کو بھی دیکھا (جو عناقیوں کی نَسل کے نفیلی قوم سے تھے)۔ ہم اُن کے سامنے ٹِڈّوں کی مانند نظر آنے لگے اَور اُنہُوں نے بھی ہمیں ٹِڈّے ہی سمجھا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 हमने वहाँ देवक़ामत अफ़राद भी देखे। (अनाक़ के बेटे देवक़ामत के अफ़राद की औलाद थे)। उनके सामने हम अपने आपको टिड्डी जैसा महसूस कर रहे थे, और हम उनकी नज़र में ऐसे थे भी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 ہم نے وہاں دیو قامت افراد بھی دیکھے۔ (عناق کے بیٹے دیو قامت افراد کی اولاد تھے)۔ اُن کے سامنے ہم اپنے آپ کو ٹڈی جیسا محسوس کر رہے تھے، اور ہم اُن کی نظر میں ایسے تھے بھی۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 13:33
17 حوالہ جات  

ہم کِدھر جا رہے ہیں؟ ہمارے بھائِیوں نے تو یہ بتا کر ہمارا حَوصلہ توڑ دِیا ہے کہ وہاں کے لوگ ہم سے بڑے بڑے اور لمبے ہیں اور اُن کے شہر بڑے بڑے اور اُن کی فصِیلیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔ ماسِوا اِس کے ہم نے وہاں عناقِیمؔ کی اَولاد کو بھی دیکھا۔


وہ مُحِیطِ زمِین پر بَیٹھا ہے اور اُس کے باشِندے ٹِڈّوں کی مانِند ہیں۔ وہ آسمان کو پردہ کی مانِند تانتا ہے اور اُس کو سکُونت کے لِئے خَیمہ کی مانِند پَھیلاتا ہے۔


اُن دِنوں میں زمِین پر جبّار تھے اور بعد میں جب خُدا کے بیٹے اِنسان کی بیٹِیوں کے پاس گئے تو اُن کے لِئے اُن سے اَولاد ہُوئی۔ یہی قدِیم زمانہ کے سُورما ہیں جو بڑے نامور ہُوئے ہیں۔


اور جب اُس فِلستی نے اِدھر اُدھر نِگاہ کی اور داؤُد کو دیکھا تو اُسے ناچِیز جانا کیونکہ وہ محض لڑکا تھا اور سُرخ رُو اور نازُک چِہرہ کا تھا۔


وہاں عناقِیمؔ کی اَولاد ہیں جو بڑے بڑے اور قدآور لوگ ہیں۔ تُجھے اُن کا حال معلُوم ہے اور تُو نے اُن کی بابت یہ کہتے سُنا ہے کہ بنی عناقؔ کا مقابلہ کَون کر سکتا ہے؟


(کیونکہ رفائِیمؔ کی نسل میں سے فقط بسنؔ کا بادشاہ عوجؔ باقی رہا تھا۔ اُس کا پلنگ لوہے کا بنا ہُؤا تھا اور وہ بنی عَمّون کے شہر رَبّہؔ میں مَوجُود ہے اور آدمی کے ہاتھ کے ناپ کے مُطابِق نَو ہاتھ لمبا اور چار ہاتھ چَوڑا ہے)۔


اور اُس نے پانچ ہاتھ کے ایک قدآور مِصری کو قتل کِیا حالانکہ اُس مِصری کے ہاتھ میں جُلاہے کے شہتِیر کے برابر ایک بھالا تھا پر وہ ایک لاٹھی لِئے ہُوئے اُس کے پاس گیا اور بھالے کو اُس مِصری کے ہاتھ سے چِھین کر اُسی کے بھالے سے اُس کو قتل کِیا۔


(وہاں پہلے اَیمِیمؔ بسے ہُوئے تھے جو عناقِیمؔ کی مانِند بڑے بڑے اور لمبے لمبے اور شُمار میں بُہت تھے۔


اور وہ جنُوب کی طرف سے ہوتے ہُوئے حبُرونؔ تک گئے جہاں عناقؔ کے بیٹے اخیمانؔ اور سِیسیؔ اور تلمَیؔ رہتے تھے (اور حبُرونؔ ضُعنؔ سے جو مِصرؔ میں ہے سات برس آگے بسا تھا)۔


لیکن جو لوگ وہاں بسے ہُوئے ہیں وہ زورآور ہیں اور اُن کے شہر بڑے بڑے اور فصِیل دار ہیں اور ہم نے بنی عناقؔ کو بھی وہاں دیکھا۔


تب ساری جماعت زور زور سے چِیخنے لگی اور وہ لوگ اُس رات روتے ہی رہے۔


پِھر اُس وقت یشُوع نے آ کر عناقِیم کو کوہِستانی مُلک یعنی حبرُوؔن اور دبِیر اور عناب سے بلکہ یہُوداؔہ کے سارے کوہِستانی مُلک اور اِسرائیلؔ کے سارے کوہِستانی مُلک سے کاٹ ڈالا۔ یشُوع نے اُن کو اُن کے شہروں سمیت بِالکُل ہلاک کر دِیا۔


سو یہ پہاڑی جِس کا ذِکر خُداوند نے اُس روز کِیا تھا مُجھ کو دے دے کیونکہ تُو نے اُس دِن سُن لِیا تھا کہ عناقِیم وہاں بستے ہیں اور وہاں کے شہر بڑے اور فصِیل دار ہیں۔ یہ مُمکِن ہے کہ خُداوند میرے ساتھ ہو اور مَیں اُن کو خُداوند کے قَول کے مُطابِق نِکال دُوں۔


سو کالِب نے وہاں سے عناؔق کے تِینوں بیٹوں یعنی سیسی اور اخِیماؔن اور تلمی کو جو بنی عناق ہیں نِکال دِیا۔


اور سب اِسرائیلی مَرد اُس شخص کو دیکھ کر اُس کے سامنے سے بھاگے اور بُہت ڈر گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات