Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 13:26 - کِتابِ مُقادّس

26 اور وہ چلے اور مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے پاس دشتِ فارانؔ کے قادِسؔ میں آئے اور اُن کو اور ساری جماعت کو سب کَیفِیّت سُنائی اور اُس مُلک کا پَھل اُن کو دِکھایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 وہ پارانؔ کے بیابان میں قادِسؔ کے مقام پر مَوشہ، اَہرونؔ اَور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے پاس لَوٹ آئے۔ وہاں اُنہُوں نے اُنہیں اَور تمام لوگوں کو سارا حال بتایا اَور اُنہیں اُس مُلک کے پھل بھی دِکھائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 वह मूसा, हारून और इसराईल की पूरी जमात के पास आए जो दश्ते-फ़ारान में क़ादिस की जगह पर इंतज़ार कर रहे थे। वहाँ उन्होंने सब कुछ बताया जो उन्होंने मालूम किया था और उन्हें वह फल दिखाए जो लेकर आए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 وہ موسیٰ، ہارون اور اسرائیل کی پوری جماعت کے پاس آئے جو دشتِ فاران میں قادس کی جگہ پر انتظار کر رہے تھے۔ وہاں اُنہوں نے سب کچھ بتایا جو اُنہوں نے معلوم کیا تھا اور اُنہیں وہ پھل دکھائے جو لے کر آئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 13:26
14 حوالہ جات  

تُمہارے باپ دادا نے بھی جب مَیں نے اُن کو قادِس بَرنِیعَ سے بھیجا کہ مُلک کا حال دریافت کریں تو اَیسا ہی کِیا تھا۔


اور پہلے مہِینے میں بنی اِسرائیل کی ساری جماعت دشتِ صِین میں آ گئی اور وہ لوگ قادِس میں رہنے لگے اور مریمؔ نے وہاں وفات پائی اور وہیں دفن ہُوئی۔


اور ہم خُداوند اپنے خُدا کے حُکم کے مُطابِق حوربؔ سے کُوچ کر کے اُس بڑے اور ہَولناک بیابان میں سے ہو کر گُذرے جِسے تُم نے امورِیوں کے کوہِستانی مُلک کے راستہ میں دیکھا۔ پِھر ہم قادِؔس بَرنِیعَ میں پُہنچے۔


اور عصیُون جابر سے روانہ ہو کر دشتِ صِین میں جو قادِس ہے قیام کِیا۔


اور جب ہم نے خُداوند سے فریاد کی تو اُس نے ہماری سُنی اور ایک فرِشتہ کو بھیج کر ہم کو مِصرؔ سے نِکال لے آیا ہے اور اب ہم قادِس شہر میں ہیں جو تیری سرحد کے آخِر میں واقِع ہے۔


تب بنی یہُوداؔہ جِلجاؔل میں یشُوع کے پاس آئے اور قنِزی یُفنّہ کے بیٹے کالِب نے اُس سے کہا تُجھے معلُوم ہے کہ خُداوند نے مَردِ خُدا مُوسیٰ سے میری اور تیری بابت قادِس برنِیع میں کیا کہا تھا۔


پِھر وہ لَوٹ کر عَین مصفاؔت یعنی قادِس پہنچے اور عَمالیقِیوں کے تمام مُلک کو اور امورِیوں کو جو حَصےِ صَون تمرؔ میں رہتے تھے مارا۔


اور چالِیس دِن کے بعد وہ اُس مُلک کا حال دریافت کر کے لَوٹے۔


اور مُوسیٰ نے قادِؔس سے ادُوم کے بادشاہ کے پاس ایلچی روانہ کِئے اور کہلا بھیجا کہ تیرا بھائی اِسرائیلؔ یہ عرض کرتا ہے کہ تُو ہماری سب مُصیبِتوں سے جو ہم پر آئِیں واقِف ہے۔


کوہِ شعیرؔ کی راہ سے حورِبؔ سے قادِسؔ بَرنِیعَؔ تک گیارہ دِن کی منزل ہے۔


خُداوند کی آواز بیابان کو ہلا دیتی ہے۔ خُداوند قادِس کے بیابان کو ہِلا ڈالتا ہے۔


چُنانچہ مُوسیٰؔ نے خُداوند کے اِرشاد کے مُوافِق دشتِ فارانؔ سے اَیسے آدمی روانہ کِئے جو بنی اِسرائیل کے سردار تھے۔


کیونکہ جب وہ وادیِ اِسکال میں پُہنچے اور اُس مُلک کو دیکھا تو اُنہوں نے بنی اِسرائیل کو بے دِل کر دِیا تاکہ وہ اُس مُلک میں جو خُداوند نے اُن کو عنایت کِیا نہ جائیں۔


جب خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے قادِس برنِیع سے مُجھ کو اِس مُلک کا حال دریافت کرنے کو بھیجا اُس وقت مَیں چالِیس برس کا تھا اور مَیں نے اُس کو وُہی خبر لا کر دی جو میرے دِل میں تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات