Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 13:22 - کِتابِ مُقادّس

22 اور وہ جنُوب کی طرف سے ہوتے ہُوئے حبُرونؔ تک گئے جہاں عناقؔ کے بیٹے اخیمانؔ اور سِیسیؔ اور تلمَیؔ رہتے تھے (اور حبُرونؔ ضُعنؔ سے جو مِصرؔ میں ہے سات برس آگے بسا تھا)۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 وہ نِیگیوؔ سے ہوتے ہویٔے حِبرونؔ تک آئے جہاں عناق کے بیٹے احیمانؔ، شیشائی اَور تلمی رہتے تھے۔ (حِبرونؔ مِصر کے ضعنؔ سے سات سال قبل بسایا گیا تھا۔)

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 वह दश्ते-नजब से गुज़रकर हबरून पहुँचे जहाँ अनाक़ के बेटे अख़ीमान, सीसी और तलमी रहते थे। (हबरून को मिसर के शहर ज़ुअन से सात साल पहले तामीर किया गया था)।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 وہ دشتِ نجب سے گزر کر حبرون پہنچے جہاں عناق کے بیٹے اخی مان، سیسی اور تلمی رہتے تھے۔ (حبرون کو مصر کے شہر ضُعن سے سات سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا)۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 13:22
21 حوالہ جات  

اُس نے مِصرؔ میں اپنے نِشان دِکھائے اور ضُعن کے عِلاقہ میں اپنے عجائِب


اُس نے مُلکِ مِصرؔ میں۔ ضُعن کے عِلاقہ میں اُن کے باپ دادا کے سامنے عجِیب و غرِیب کام کِئے۔


ضُعن کے شاہزادے بِالکُل احمق ہیں۔ فرِعونؔ کے سب سے دانِش مند مُشِیروں کی مشوَرت وحشیانہ ٹھہری۔ پس تُم کیونکر فرِعونؔ سے کہتے ہو کہ مَیں دانِش مندوں کا فرزند اور شاہانِ قدِیم کی نسل ہُوں؟


کیونکہ اُس کے سردار ضُعن میں ہیں اور اُس کے ایلچی حنِیس میں جا پُہنچے۔


اور یہُوداؔہ نے اُن کنعانِؔیوں پر جو حبرُوؔن میں رہتے تھے چڑھائی کی اور حبرُوؔن کا نام پہلے قریت اربع تھا۔ وہاں اُنہوں نے سِیسی اور اخِیمان اور تلمی کو مارا۔


ضُعن کے شاہزادے احمق بن گئے ہیں۔ نُوف کے شاہزادوں نے فریب کھایا اور جِن پر مِصری قبائِل کا بھروسا تھا اُن ہی نے اُن کو گُمراہ کِیا۔


اور داؤُد حبرُوؔن میں بنی یہُوداؔہ پر سات برس چھ مہِینے تک حُکمران رہا۔


اور اِس کے بعد اَیسا ہُؤا کہ دؔاؤُد نے خُداوند سے پُوچھا کہ کیا مَیں یہُوداؔہ کے شہروں میں سے کِسی میں چلا جاؤں؟ خُداوند نے اُس سے کہا جا۔ داؤُد نے کہا کِدھر جاؤُں؟ اُس نے فرمایا حبرُوؔن کو۔


سو اُنہوں نے ہارُونؔ کاہِن کی اَولاد کو حبُروؔن جو خُونی کی پناہ کا شہر تھا اور اُس کی نواحی اور لِبناہ اور اُس کی نواحی۔


اور ہم نے وہاں بنی عَناقؔ کو بھی دیکھا جو جبّار ہیں اور جبّاروں کی نسل سے ہیں اور ہم تو اپنی ہی نِگاہ میں اَیسے تھے جَیسے ٹِڈّے ہوتے ہیں اور اَیسے ہی اُن کی نِگاہ میں تھے۔


اور مُوسیٰؔ نے اُن کو روانہ کِیا تاکہ مُلکِ کنعاؔن کا حال دریافت کریں اور اُن سے کہا کہ تُم اِدھر جنُوب کی طرف سے جا کر پہاڑوں میں چلے جانا۔


اور سارہؔ نے قریت اربعؔ میں وفات پائی۔ یہ کنعانؔ میں ہے اور حبرُونؔ بھی کہلاتا ہے اور ابرہامؔ سارہؔ کے لِئے ماتم اور نَوحہ کرنے کو وہاں گیا۔


اور ابرامؔ نے اپنا ڈیرا اُٹھایا اور مَمرؔے کے بلُوطوں میں جو حبرونؔ میں ہیں جا کر رہنے لگا اور وہاں خُداوند کے لِئے ایک قُربان گاہ بنائی۔


لیکن جو لوگ وہاں بسے ہُوئے ہیں وہ زورآور ہیں اور اُن کے شہر بڑے بڑے اور فصِیل دار ہیں اور ہم نے بنی عناقؔ کو بھی وہاں دیکھا۔


وہاں عناقِیمؔ کی اَولاد ہیں جو بڑے بڑے اور قدآور لوگ ہیں۔ تُجھے اُن کا حال معلُوم ہے اور تُو نے اُن کی بابت یہ کہتے سُنا ہے کہ بنی عناقؔ کا مقابلہ کَون کر سکتا ہے؟


پِھر عجلُوؔن سے یشُوع اور اُس کے ساتھ سب اِسرائیلی حبروؔن کو گئے اور اُس سے لڑے۔


اور اُن کے پاس جو حبرُوؔن میں تھے اور اُن سب جگہوں میں جہاں جہاں داؤُد اور اُس کے لوگ پِھرا کرتے تھے بھیجا۔


اور اِشبی بنوؔب نے جو دیوزادوں میں سے تھا اور جِس کا نیزہ وزن میں پِیتل کی تِین سو مِثقال تھا اور وہ ایک نئی تلوار باندھے تھا چاہا کہ داؤُد کو قتل کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات