Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 13:21 - کِتابِ مُقادّس

21 سو وہ روانہ ہُوئے اور دشتِ صِینؔ سے رحوبؔ تک جو حَمات ؔکے راستہ میں ہے مُلک کو خُوب دیکھا بھالا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 چنانچہ اُنہُوں نے جا کر صینؔ کے بیابان مدخل لیبو حماتؔ کی جانِب رحوبؔ تک اُس مُلک کا جائزہ لیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 चुनाँचे इन आदमियों ने सफ़र करके दश्ते-सीन से रहोब तक मुल्क का जायज़ा लिया। रहोब लबो-हमात के क़रीब है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 چنانچہ اِن آدمیوں نے سفر کر کے دشتِ صین سے رحوب تک ملک کا جائزہ لیا۔ رحوب لبو حمات کے قریب ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 13:21
15 حوالہ جات  

اور عصیُون جابر سے روانہ ہو کر دشتِ صِین میں جو قادِس ہے قیام کِیا۔


اور پہلے مہِینے میں بنی اِسرائیل کی ساری جماعت دشتِ صِین میں آ گئی اور وہ لوگ قادِس میں رہنے لگے اور مریمؔ نے وہاں وفات پائی اور وہیں دفن ہُوئی۔


کیونکہ دشتِ صِین میں جب جماعت نے مُجھ سے جھگڑا کِیا تو برعکس اِس کے کہ وہاں پانی کے چشمہ پر تُم دونوں اُن کی آنکھوں کے سامنے میری تقدِیس کرتے تُم نے میرے حُکم سے سرکشی کی۔ یہ وُہی مریبہ کا چشمہ ہے جو دشتِ صِین کے قادِس میں ہے۔


اور بنی یہُوداؔہ کے قبِیلہ کا حِصّہ اُن کے گھرانوں کے مُطابِق قُرعہ ڈال کر ادُوم کی سرحد تک اور جنُوب میں دشتِ صِین تک جو جنُوب کے اِنتہائی حِصّہ میں واقِع ہے ٹھہرا۔


اور جبلیوں کا مُلک اور مشرِق کی طرف سے بعل جد سے جو کوہِ حرموؔن کے نِیچے ہے حمات کے مدخل تک سارا لُبناؔن۔


تُم کلنہ تک جا کر دیکھو اور وہاں سے حماتِ اؔعظم تک سَیر کرو اور پِھر فلِستِیوں کے جات کو جاؤ۔ کیا وہ اِن مُملکتوں سے بِہتر ہیں؟ کیا اُن کی حدُود تُمہاری حدُود سے زِیادہ وسِیع ہیں؟


اور جب حمات کے بادشاہ تُوغی نے سُنا کہ داؤُد نے ہدد عزر کا سارا لشکر مار لِیا۔


اِس لِئے کہ تُم دونوں نے بنی اِسرائیل کے درمیان دشتِ صِین کے قادِؔس میں مریبہ کے چشمہ پر میرا گُناہ کِیا کیونکہ تُم نے بنی اِسرائیل کے درمیان میری تقدِیس نہ کی۔


اور وہ روانہ ہُوئے اور پہاڑ پر چڑھ گئے اور وادیِ اِسکال میں پُہنچ کر اُس مُلک کا حال دریافت کِیا۔


دمِشق کی بابت:۔ حمات اور ارفاؔد شرمِندہ ہیں کیونکہ اُنہوں نے بُری خبر سُنی۔ وہ پِگھل گئے۔ سمُندر نے جُنبِش کھائی۔ وہ ٹھہر نہیں سکتا۔


سو وہ بادشاہ کو پکڑ کر رِبلہ میں شاہِ بابل کے پاس حمات کے عِلاقہ میں لے گئے اور اُس نے صِدقیاہ پر فتویٰ دِیا۔


حمات بیرُوؔت سِبرَؔیم جو دمِشق کی سرحد اور حمات کی سرحد کے درمِیان ہے اور حصرہتّیکُوؔن جو حَوراؔن کے کنارہ پر ہے۔


پِھر کوہِ ہور سے حَمات کے مدخل تک تُم اِس طرح اپنی حد مُقرّر کرنا کہ وہ صِداد سے جا مِلے۔


اور بچانے والا کوئی نہ تھا کیونکہ وہ صَیدا سے دُور تھا اور یہ لوگ کِسی آدمی سے سروکار نہیں رکھتے تھے اور وہ شہر بَیت رحوب کے پاس کی وادی میں تھا۔ پِھر اُنہوں نے وہ شہر بنایا اور اُس میں رہنے لگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات