Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 13:2 - کِتابِ مُقادّس

2 تُو آدمِیوں کو بھیج کہ وہ مُلکِ کنعاؔن کا جو مَیں بنی اِسرائیل کو دیتا ہُوں حال دریافت کریں۔ اُن کے باپ دادا کے ہر قبِیلہ سے ایک آدمی بھیجنا جو اُن کے ہاں کا رئِیس ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”چند آدمیوں کو روانہ کر کہ وہ مُلکِ کنعانؔ کا جسے میں بنی اِسرائیل کو دے رہا ہُوں جائزہ لیں۔ تُم ہر آبائی قبیلہ کے سرداروں میں سے ایک ایک شخص کو بھیجنا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “कुछ आदमी मुल्के-कनान का जायज़ा लेने के लिए भेज दे, क्योंकि मैं उसे इसराईलियों को देने को हूँ। हर क़बीले में से एक राहनुमा को चुनकर भेज दे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”کچھ آدمی ملکِ کنعان کا جائزہ لینے کے لئے بھیج دے، کیونکہ مَیں اُسے اسرائیلیوں کو دینے کو ہوں۔ ہر قبیلے میں سے ایک راہنما کو چن کر بھیج دے۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 13:2
12 حوالہ جات  

تُمہارے باپ دادا نے بھی جب مَیں نے اُن کو قادِس بَرنِیعَ سے بھیجا کہ مُلک کا حال دریافت کریں تو اَیسا ہی کِیا تھا۔


اور تُم زمِین کو مِیراث کے طَور پر بانٹنے کے لِئے ہر قبِیلہ سے ایک سردار کو لینا۔


سو مَیں نے تُمہارے قبِیلوں کے سرداروں کو جو دانِشور اور مشہُور تھے لے کر اُن کو تُم پر مُقرّر کِیا تاکہ وہ تُمہارے قبِیلوں کے مُطابِق ہزاروں کے سردار اور سَیکڑوں کے سردار اور پچاس پچاس کے سردار اور دَس دَس کے سردار حاکِم ہوں۔


خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ بنی اِسرائیل کے بزُرگوں میں سے ستّر مَرد جِن کو تُو جانتا ہے کہ قَوم کے بزُرگ اور اُن کے سردار ہیں میرے حضُور جمع کر اور اُن کو خَیمۂِ اِجتماع کے پاس لے آ تاکہ وہ تیرے ساتھ وہاں کھڑے ہوں۔


اور ہر قبِیلہ سے ایک ایک آدمی جو اپنے آبائی خاندان کا سردار ہے تُمہارے ساتھ ہو۔


چُنانچہ مُوسیٰؔ نے سب اِسرائیلیوں میں سے لائِق اشخاص چُنے اور اُن کو ہزار ہزار اور سَو سَو اور پچاس پچاس اور دس دس آدمیوں کے اُوپر حاکِم مُقرّر کِیا۔


چُنانچہ مُوسیٰؔ نے خُداوند کے اِرشاد کے مُوافِق دشتِ فارانؔ سے اَیسے آدمی روانہ کِئے جو بنی اِسرائیل کے سردار تھے۔


اور جب خُداوند نے تُم کو قادِسؔ بَرنِیعَ سے یہ کہہ کر روانہ کِیا کہ جاؤ اور اُس مُلک پر جو مَیں نے تُم کو دِیا ہے قبضہ کرو تو اُس وقت بھی تُم نے خُداوند اپنے خُدا کے حُکم کو عدُول کِیا اور اُس پر اِیمان نہ لائے اور اُس کی بات نہ مانی۔


یِہی اُن لوگوں کے نام ہیں جِن کو مُوسیٰؔ نے مُلک کا حال دریافت کرنے کو بھیجا تھا اور نُونؔ کے بیٹے ہوسِیعؔ کا نام مُوسیٰؔ نے یشُوعؔ رکھّا۔


سو اب تُم ہر قبِیلہ پِیچھے ایک آدمی کے حِساب سے بارہ آدمی اِسرائیلؔ کے قبِیلوں میں سے چُن لو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات