Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 13:16 - کِتابِ مُقادّس

16 یِہی اُن لوگوں کے نام ہیں جِن کو مُوسیٰؔ نے مُلک کا حال دریافت کرنے کو بھیجا تھا اور نُونؔ کے بیٹے ہوسِیعؔ کا نام مُوسیٰؔ نے یشُوعؔ رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 یہ اُن لوگوں کے نام ہیں جنہیں مَوشہ نے اُس مُلک کا جائزہ لینے کے لیٔے بھیجا تھا۔ (مَوشہ نے نُونؔ کے بیٹے ہوشِیعؔ کا نام یہوشُعؔ رکھا۔)

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 मूसा ने इन्हीं बारह आदमियों को मुल्क का जायज़ा लेने के लिए भेजा। उसने होसेअ का नाम यशुअ यानी ‘रब नजात है’ में बदल दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 موسیٰ نے اِن ہی بارہ آدمیوں کو ملک کا جائزہ لینے کے لئے بھیجا۔ اُس نے ہوسیع کا نام یشوع یعنی ’رب نجات ہے‘ میں بدل دیا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 13:16
14 حوالہ جات  

اور اِفرائِیمؔ کے قبِیلہ سے نُونؔ کا بیٹا ہوسِیعؔ۔


اور مُوسیٰؔ نے یشُوعؔ سے کہا کہ ہماری طرف کے کُچھ آدمی چُن کر لے جا اور عمالِیقیوں سے لڑ اور مَیں کل خُدا کی لاٹھی اپنے ہاتھ میں لِئے ہُوئے پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا رہُوں گا۔


اور اگر یشُوؔع نے اُنہیں آرام میں داخِل کِیا ہوتا تو وہ اُس کے بعد دُوسرے دِن کا ذِکر نہ کرتا۔


چُنانچہ ہوسیع کی کِتاب میں بھی خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جو میری اُمّت نہ تھی اُسے اپنی اُمّت کہُوں گا اور جو پیاری نہ تھی اُسے پیاری کہُوں گا۔


اُسی خَیمہ کو ہمارے باپ دادا اگلے بزُرگوں سے حاصِل کر کے یشُوع کے ساتھ لائے۔ جِس وقت اُن قَوموں کی مِلکِیّت پر قبضہ کِیا جِن کو خُدا نے ہمارے باپ دادا کے سامنے نِکال دِیا اور وہ داؤُد کے زمانہ تک رہا۔


شاہانِ یہُوداؔہ عُزِّیّاہ اور یُوتام اور آخز اور حِزقیاہ اور شاہِ اِسرائیل یُربعاؔم بِن یُوآس کے ایّام میں خُداوند کا کلام ہوسِیعَ بِن بیرؔی پر نازِل ہُؤا۔


تب مُوسیٰ اور نُون کے بیٹے ہوسیعَ نے آ کر اِس گِیت کی سب باتیں لوگوں کو کہہ سُنائِیں۔


اِن میں سے کوئی اُس مُلک میں جِس کی بابت مَیں نے قَسم کھائی تھی کہ تُم کو وہاں بساؤُں گا جانے نہ پائے گا سِوا یفُنّہؔ کے بیٹے کالِبؔ اور نُونؔ کے بیٹے یشُوعؔ کے۔


اور نُونؔ کا بیٹا یشُوعؔ اور یفُنّہؔ کا بیٹا کالِبؔ جو اُس مُلک کا حال دریافت کرنے والوں میں سے تھے اپنے اپنے کپڑے پھاڑ کر۔


اور جدؔ کے قبِیلہ سے ماکیؔ کا بیٹا جیُوایلؔ۔


تُو آدمِیوں کو بھیج کہ وہ مُلکِ کنعاؔن کا جو مَیں بنی اِسرائیل کو دیتا ہُوں حال دریافت کریں۔ اُن کے باپ دادا کے ہر قبِیلہ سے ایک آدمی بھیجنا جو اُن کے ہاں کا رئِیس ہو۔


خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا تُو نُون کے بیٹے یشُوع کو لے کر اُس پر اپنا ہاتھ رکھ کیونکہ اُس شخص میں رُوح ہے۔


الِیسمع کا بیٹا نُون۔ نُون کا بیٹا یہُو سُوع۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات