Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 12:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور خُداوند ابر کے سُتُون میں ہو کر اُترا اور خَیمہ کے دروازہ پر کھڑے ہو کر ہارُونؔ اور مریمؔ کو بُلایا۔ وہ دونوں پاس گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تَب یَاہوِہ بادل کے ایک سُتون میں ہوکر اُتر آئے اَور خیمہ کے دروازہ پر کھڑے ہوکر اَہرونؔ اَور مِریمؔ کو بُلایا۔ جَب وہ دونوں آگے بڑھے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तब रब बादल के सतून में उतरकर मुलाक़ात के ख़ैमे के दरवाज़े पर खड़ा हुआ। उसने हारून और मरियम को बुलाया तो दोनों आए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تب رب بادل کے ستون میں اُتر کر ملاقات کے خیمے کے دروازے پر کھڑا ہوا۔ اُس نے ہارون اور مریم کو بُلایا تو دونوں آئے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 12:5
6 حوالہ جات  

تب خُداوند ابر میں ہو کر اُترا اور اُس نے مُوسیٰؔ سے باتیں کِیں اور اُس رُوح میں سے جو اُس میں تھی کُچھ لے کر اُسے اُن ستّر بزُرگوں میں ڈالا۔ چُنانچہ جب رُوح اُن میں آئی تو وہ نبُوّت کرنے لگے لیکن بعد میں پِھر کبھی نہ کی۔


تب خُداوند ابر میں ہو کر اُترا اور اُس کے ساتھ وہاں کھڑے ہو کر خُداوند کے نام کا اِعلان کِیا۔


اُس نے بادل کے سُتُون میں سے اُن سے کلام کِیا۔ اُنہوں نے اُس کی شہادتوں کو اور اُس آئِین کو جو اُس نے اُن کو دِیا تھا مانا۔


کیونکہ خُداوند کا ابر اِسرائیلؔ کے سارے گھرانے کے سامنے اور اُن کے سارے سفر میں دِن کے وقت تو مسکن کے اُوپر ٹھہرا رہتا اور رات کو اُس میں آگ رہتی تھی۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ دیکھ مَیں کالے بادل میں اِس لِئے تیرے پاس آتا ہُوں کہ جب مَیں تُجھ سے باتیں کرُوں تو یہ لوگ سُنیں اور سدا تیرا یقِین کریں۔ اور مُوسیٰ ؔنے لوگوں کی باتیں خُداوند سے بیان کِیں۔


سو خُداوند نے ناگہان مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور مریمؔ سے کہا کہ تُم تِینوں نِکل کر خَیمۂِ اِجتماع کے پاس حاضِر ہو۔ سو وہ تِینوں وہاں آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات