Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 11:31 - کِتابِ مُقادّس

31 اور خُداوند کی طرف سے ایک آندھی چلی اور سمُندر سے بٹیریں اُڑا لائی اور اُن کو لشکر گاہ کے برابر اور اُس کے گِرداگِرد ایک دِن کی راہ تک اِس طرف اور ایک ہی دِن کی راہ تک دُوسری طرف زمِین سے قرِیباً دو دو ہاتھ اُوپر ڈال دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 پھر یَاہوِہ کی طرف سے ایک آندھی چلی اَور سمُندر سے بٹیریں اُڑا لائی اَور اُنہیں چھاؤنی کے چاروں طرف زمین پر ڈال دیا۔ اَور اُن کی کثرت کا یہ حال تھا کہ ایک دِن کی مَسافت تک ہر طرف اُن کی دو دو ہاتھ اُونچی تہہ لگی ہُوئی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 तब रब की तरफ़ से ज़ोरदार हवा चलने लगी जिसने समुंदर को पार करनेवाले बटेरों के ग़ोल धकेलकर ख़ैमागाह के इर्दगिर्द ज़मीन पर फेंक दिए। उनके ग़ोल तीन फ़ुट ऊँचे और ख़ैमागाह के चारों तरफ़ 30 किलोमीटर तक पड़े रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 تب رب کی طرف سے زوردار ہَوا چلنے لگی جس نے سمندر کو پار کرنے والے بٹیروں کے غول دھکیل کر خیمہ گاہ کے ارد گرد زمین پر پھینک دیئے۔ اُن کے غول تین فٹ اونچے اور خیمہ گاہ کے چاروں طرف 30 کلو میٹر تک پڑے رہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 11:31
9 حوالہ جات  

اور یُوں ہُؤا کہ شام کو اِتنی بٹیریں آئیں کہ اُن کی خَیمہ گاہ کو ڈھانک لِیا اور صُبح کو خَیمہ گاہ کے آس پاس اَوس پڑی ہُوئی تھی۔


اُن کے مانگنے پر اُس نے بٹیریں بھیجِیں اور اُن کو آسمانی روٹی سے سیر کِیا۔


وہ زمِین کی اِنتہا سے بُخارات اُٹھاتا ہے۔ وہ بارِش کے لِئے بِجلیاں بناتا ہے اور اپنے مخزنوں سے آندھی نِکالتا ہے۔


تُو نے اپنی آندھی کو پُھونک ماری تو سمُندر نے اُن کو چِھپا لِیا۔ وہ زور کے پانی میں سیسے کی طرح ڈُوب گئے۔


اور خُداوند نے پچھوا آندھی بھیجی جو ٹِڈّیوں کو اُڑا کر لے گئی اور اُن کو بحرِ قُلزؔم میں ڈال دِیا اور مِصرؔ کی حدُود میں ایک ٹِڈّی بھی باقی نہ رہی۔


پس مُوسیٰؔ نے مُلکِ مِصرؔ پر اپنی لاٹھی بڑھائی اور خُداوند نے اُس سارے دِن اور ساری رات پُروا آندھی چلائی اور صُبح ہوتے ہوتے پُروا آندھی ٹِڈّیاں لے آئی۔


پِھر مُوسیٰؔ اور وہ اِسرائیلی بزُرگ لشکر گاہ میں گئے۔


سو اُس نے اُن کی مُراد تو پُوری کر دی پر اُن کی جان کو سُکھا دِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات