Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 11:21 - کِتابِ مُقادّس

21 پِھر مُوسیٰؔ کہنے لگا کہ جِن لوگوں میں مَیں ہُوں اُن میں چھ لاکھ تو پیادے ہی ہیں اور تُو نے کہا ہے کہ مَیں اُن کو اِتنا گوشت دُوں گا کہ وہ مہِینہ بھر اُسے کھاتے رہیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 لیکن مَوشہ نے کہا، ”سَب لوگ جو میرے ساتھ ہیں اِن میں چھ لاکھ تو پیادے ہی ہیں اَور آپ کہتے ہیں، ’میں اِنہیں اِتنا گوشت دُوں گا کہ وہ مہینے بھر اُسے کھاتے رہیں گے!‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 लेकिन मूसा ने एतराज़ किया, “अगर क़ौम के पैदल चलनेवाले गिने जाएँ तो छः लाख हैं। तू किस तरह हमें एक माह तक गोश्त मुहैया करेगा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 لیکن موسیٰ نے اعتراض کیا، ”اگر قوم کے پیدل چلنے والے گنے جائیں تو چھ لاکھ ہیں۔ تُو کس طرح ہمیں ایک ماہ تک گوشت مہیا کرے گا؟

باب دیکھیں کاپی




گنتی 11:21
9 حوالہ جات  

اور بنی اِسرائیل نے رعمسیسؔ سے سکّاتؔ تک پَیدل سفر کِیا اور بال بچّوں کو چھوڑ کر وہ کوئی چھ لاکھ مَرد تھے۔


اور اُن سبھوں کا شُمار چھ لاکھ تِین ہزار پانچ سو پچاس تھا۔


مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے فی آدمی جو نِکل کر شُمار کِئے ہُوؤں میں مِل گیا ایک بیکا یعنی نِیم مِثقال بِیس برس اور اُس سے زِیادہ عُمر کے لوگوں سے لِیا گیا تھا۔ یہ چھ لاکھ تِین ہزار ساڑھے پانچ سَو مَرد تھے۔


اور مَیں تُجھے ایک بڑی قَوم بناؤں گا اور برکت دُوں گا اور تیرا نام سرفراز کرُوں گا۔ سو تُو باعِثِ برکت ہو!


بنی اِسرائیل میں سے جو لوگ اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق گِنے گئے وہ یِہی ہیں اور سب چھاؤنیوں کے جِتنے لوگ اپنے اپنے دَل کے مُطابِق گِنے گئے وہ چھ لاکھ تِین ہزار پانچ سَو پچاس تھے۔


مَیں اِن سب لوگوں کو کہاں سے گوشت لا کر دُوں؟ کیونکہ وہ یہ کہہ کہہ کر میرے سامنے روتے ہیں کہ ہم کو گوشت کھانے کو دے۔


بلکہ ایک مہِینہ کامِل اُسے کھاتے رہو گے جب تک وہ تُمہارے نتھنوں سے نِکلنے نہ لگے اور تُم اُس سے گِھن نہ کھانے لگو کیونکہ تُم نے خُداوند کو جو تُمہارے درمِیان ہے ترک کِیا اور اُس کے سامنے یہ کہہ کہہ کر روئے ہو کہ ہم مِصرؔ سے کیوں نِکل آئے؟


سو کیا بھیڑ بکریوں کے یہ ریوڑ اور گائے بَیلوں کے جُھنڈ اُن کی خاطِر ذبح ہوں کہ اُن کے لِئے بس ہو؟ یا سمُندر کی سب مچھلِیاں اُن کی خاطِر اِکٹّھی کی جائیں کہ اُن سب کے لِئے کافی ہو؟


سو بنی اِسرائیل میں سے جِتنے گِنے گئے وہ سب مِلا کر چھ لاکھ ایک ہزار سات سَو تِیس تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات