Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 10:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور جب تُم اپنے مُلک میں اَیسے دُشمن سے جو تُم کو ستاتا ہو لڑنے کو نِکلو تو تُم نرسِنگوں کو سانس باندھ کر زور سے پُھونکنا۔ اِس حال میں خُداوند تُمہارے خُدا کے حضُور تُمہاری یاد ہو گی اور تُم اپنے دُشمنوں سے نجات پاؤ گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 جَب تُم اَپنے ہی مُلک میں کسی اَیسے دُشمن سے لڑنے کے لیٔے نکلو جو تُم پر ظُلم ڈھاتا ہے تَب سانس باندھ کر زور سے نرسنگے پھُونکنا۔ تَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور یاد کئے جاؤگے اَور اَپنے دُشمنوں سے رِہائی پاؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 उनकी आवाज़ उस वक़्त भी थोड़ी देर के लिए सुना दो जब तुम अपने मुल्क में किसी ज़ालिम दुश्मन से जंग लड़ने के लिए निकलोगे। तब रब तुम्हारा ख़ुदा तुम्हें याद करके दुश्मन से बचाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اُن کی آواز اُس وقت بھی تھوڑی دیر کے لئے سنا دو جب تم اپنے ملک میں کسی ظالم دشمن سے جنگ لڑنے کے لئے نکلو گے۔ تب رب تمہارا خدا تمہیں یاد کر کے دشمن سے بچائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 10:9
34 حوالہ جات  

اور اُس نے بنی اِسرائیل سے کہا کہ خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں اِسرائیلؔ کو مِصرؔ سے نِکال لایا اور مَیں نے تُم کو مِصریوں کے ہاتھ سے اور سب سلطنتوں کے ہاتھ سے جو تُم پر ظُلم کرتی تِھیں رہائی دی۔


اور جب خُداوند اُن کے لِئے قاضِیوں کو برپا کرتا تو خُداوند اُس قاضی کے ساتھ ہوتا اور اُس قاضی کے جِیتے جی اُن کو اُن کے دُشمنوں کے ہاتھ سے چُھڑایا کرتا تھا۔ اِس لِئے کہ جب وہ اپنے ستانے والوں اور دُکھ دینے والوں کے باعِث کُڑھتے تھے تو خُداوند ملُول ہوتا تھا۔


پِھر خُدا نے نُوحؔ کو اور کُل جان داروں اور کُل چَوپایوں کو جو اُس کے ساتھ کشتی میں تھے یاد کِیا اور خُدا نے زمِین پر ایک ہوا چلائی اور پانی رُک گیا۔


اُن کے دُشمنوں نے اُن پر ظُلم کِیا اور وہ اُن کے محکُوم ہو گئے۔


اَے خُداوند! اُس کرم سے جو تُو اپنے لوگوں پر کرتا ہے مُجھے یاد کر۔ اپنی نجات مُجھے عِنایت فرما۔


جب بنی یہُوداؔہ نے پِیچھے نظر کی تو کیا دیکھا کہ لڑائی اُن کے آگے اور پِیچھے دونوں طرف سے ہے اور اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی اور کاہِنوں نے نرسِنگے پُھونکے۔


اور صَیدانیوں اور عمالِیقیوں اور ماعونیوں نے بھی تُم کو ستایا اور تُم نے مُجھ سے فریاد کی اور مَیں نے تُم کو اُن کے ہاتھ سے چُھڑایا۔


اور اُنہوں نے اُس سال بنی اِسرائیل کو تنگ کِیا اور ستایا بلکہ اٹھارہ برس تک وہ سب بنی اِسرائیل پر ظُلم کرتے رہے جو یَردؔن پار امورِیوں کے مُلک میں جو جِلعاد میں ہے رہتے تھے۔


اور یُوں ہو گا کہ جب وہ مینڈھے کے سِینگ کو زور سے پُھونکیں اور تُم نرسِنگے کی آواز سُنو تو سب لوگ نِہایت زور سے للکاریں۔ تب شہر کی دِیوار بِالکُل گِر جائے گی اور لوگ اپنے اپنے سامنے سِیدھے چڑھ جائیں۔


یُوں مُوسیٰ نے ہر قبِیلہ سے ایک ہزار آدمِیوں کو جنگ کے لِئے بھیجا اور الِیعزر کاہِن کے بیٹے فِینحاؔس کو بھی جنگ پر روانہ کِیا اور مَقدِس کے ظرُوف اور بُلند آواز کے نرسِنگے اُس کے ساتھ کر دِئے۔


اور اگر تُرہی کی آواز صاف نہ ہو تو کون لڑائی کے لِئے تیّاری کرے گا؟


کیا یہ مُمکِن ہے کہ شہر میں نرسِنگا پُھونکا جائے اور لوگ نہ کانپیں یا کوئی بلا شہر پر آئے اور خُداوند نے اُسے نہ بھیجا ہو؟


اور مَیں نے تُم پر نِگہبان بھی مُقرّر کِئے اور کہا نرسِنگے کی آواز سُنو پر اُنہوں نے کہا ہم نہ سُنیں گے۔


مَیں کب تک یہ جھنڈا دیکُھوں اور نرسِنگے کی آواز سنُوں؟


ہائے میرا دِل! میرے پردۂِ دِل میں درد ہے۔ میرا دِل بے تاب ہے۔ مَیں چُپ نہیں رہ سکتا کیونکہ اَے میری جان! تُو نے نرسِنگے کی آواز اور لڑائی کی للکار سُن لی ہے۔


یہُوداؔہ میں اِشتہار دو اور یروشلیِم میں اِس کی مُنادی کرو اور کہو کہ تُم مُلک میں نرسِنگا پُھونکو۔ بُلند آواز سے پُکارو اور کہو کہ جمع ہو کہ حصِین شہروں میں چلیں۔


گلا پھاڑ کر چِلاّ۔ دریغ نہ کر۔ نرسِنگے کی مانِند اپنی آواز بُلند کر اور میرے لوگوں پر اُن کی خطا اور یعقُوبؔ کے گھرانے پر اُن کے گُناہوں کو ظاہِر کر۔


اَے جہان کے تمام باشِندو اور اَے زمِین کے رہنے والو! جب پہاڑوں پر جھنڈا کھڑا کِیا جائے تو دیکھو اور جب نرسِنگا پُھونکا جائے تو سُنو۔


جِس نے ہماری پستی میں ہم کو یاد کِیا کہ اُس کی شفقت ابدی ہے۔


تب خُداوند کی رُوح جِدعوؔن پر نازِل ہُوئی سو اُس نے نرسِنگا پُھونکا اور ابیعزؔر کے لوگ اُس کی پَیروی میں اِکٹّھے ہُوئے۔


مَیں نے مِصریوں کے ہاتھ سے اور اُن سبھوں کے ہاتھ سے جو تُم کو ستاتے تھے تُم کو چُھڑایا اور تُمہارے سامنے سے اُن کو دفع کِیا اور اُن کا مُلک تُم کو دِیا۔


اور وہاں پُہنچ کر اُس نے اِفراؔئِیم کے کوہِستانی مُلک میں نرسِنگا پُھونکا۔ تب بنی اِسرائیل اُس کے ساتھ کوہِستانی مُلک سے اُترے اور وہ اُن کے آگے آگے ہو لِیا۔


حصِین شہروں اور اُونچے بُرجوں کے خِلاف نرسِنگے اور جنگی للکار کا دِن۔


جِبِعہ میں قرنا پُھونکو اور رامہ میں تُرہی۔ بَیت آوؔن میں للکارو کہ اَے بِنیمِین خبردار پِیچھے دیکھ!


نرسِنگا پُھونکا گیا اور سب کُچھ تیّار ہے لیکن کوئی جنگ کو نہیں نِکلتا کیونکہ میرا غضب اُن کے تمام انبوہ پر ہے۔


اَے بنی بِنیمِین یروشلیِم میں سے پناہ کے لِئے بھاگ نِکلو اور تقُوؔع میں نرسِنگا پُھونکو اور بَیت ہکّرم میں آتِشِین علَم بُلند کرو کیونکہ شِمال کی طرف سے بلا اور بڑی تباہی آنے والی ہے۔


بنی اِسرائیل سے کہہ کہ ساتویں مہِینے کی پہلی تارِیخ تُمہارے لِئے خاص آرام کا دِن ہو۔ اُس میں یادگاری کے لِئے نرسِنگے پُھونکے جائیں اور مُقدّس مجمع ہو۔


اور دیکھو خُدا ہمارے ساتھ ہمارا پیشوا ہے اور اُس کے کاہِن تُمہارے خِلاف سانس باندھ کر زور سے پُھونکنے کو نرسِنگے لِئے ہُوئے ہیں۔ اَے بنی اِسرائیل! خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا سے مت لڑو کیونکہ تُم کامیاب نہ ہو گے۔


اِس لِئے دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں بنی عمُّون کے ربّہ میں لڑائی کا ہُلڑ برپا کرُوں گا اور وہ کھنڈر ہو جائے گا اور اُس کی بیٹِیاں آگ سے جلائی جائیں گی۔ تب اِسرائیل اُن کا جو اُس کے وارِث بن بَیٹھے تھے وارِث ہو گا خُداوند فرماتا ہے۔


جب تُو اپنے دُشمنوں سے جنگ کرنے کو جائے اور گھوڑوں اور رتھوں اور اپنے سے بڑی فَوج کو دیکھے تو اُن سے ڈر نہ جانا کیونکہ خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا تیرے ساتھ ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات