Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 1:51 - کِتابِ مُقادّس

51 اور جب مسکن کو آگے روانہ کرنے کا وقت ہو تو لاویؔ اُسے اُتاریں اور جب مسکن کو لگانے کا وقت ہو تو لاویؔ اُسے کھڑا کریں اور اگر کوئی اجنبی شخص اُس کے نزدِیک آئے تو وہ جان سے مارا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

51 جَب کبھی مَسکن کے خیمہ کو کہیں اَور لے جانے کا وقت آئے تو لیوی اُسے گرائیں اَور جَب کبھی اُسے کھڑا کرنے کا موقع آئے تو لیوی ہی یہ کام کریں۔ اَور اگر کویٔی اَور شخص اُس کے قریب آ جائے تو وہ جان سے ماراجائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

51 रवाना होते वक़्त वही ख़ैमे को समेटें और रुकते वक़्त वही उसे लगाएँ। अगर कोई और उसके क़रीब आए तो उसे सज़ाए-मौत दी जाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

51 روانہ ہوتے وقت وہی خیمے کو سمیٹیں اور رُکتے وقت وہی اُسے لگائیں۔ اگر کوئی اَور اُس کے قریب آئے تو اُسے سزائے موت دی جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 1:51
15 حوالہ جات  

اور مسکن کے آگے مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے یعنی خَیمۂِ اِجتماع کے آگے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے اپنے ڈیرے ڈالا کریں اور بنی اِسرائیل کے بدلے مَقدِس کی حِفاظت کِیا کریں اور جو اجنبی شخص اُس کے نزدِیک آئے وہ جان سے مارا جائے۔


اور ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کو مُقرّر کر اور وہ اپنی کہانت کو محفُوظ رکھّیں اور اگر کوئی اجنبی نزدِیک آئے تو وہ جان سے مارا جائے۔


تب خُداوند کا غُصّہ عُزّہ پر بھڑکا اور خُدا نے وہِیں اُسے اُس کی خطا کے سبب سے مارا اور وہ وہِیں خُدا کے صندُوق کے پاس مَر گیا۔


اور اُس نے بَیت شمس کے لوگوں کو مارا اِس لِئے کہ اُنہوں نے خُداوند کے صندُوق کے اندر جھانکا تھا۔ سو اُس نے اُن کے پچاس ہزار اور ستّر آدمی مار ڈالے اور وہاں کے لوگوں نے ماتم کِیا اِس لِئے کہ خُداوند نے اُن لوگوں کو بڑی مری سے مارا۔


اور آگے کو بنی اِسرائیل خَیمۂِ اِجتماع کے نزدِیک ہرگِز نہ آئیں تا نہ ہو کہ گُناہ اُن کے سر لگے اور وہ مَر جائیں۔


تاکہ بنی اِسرائیل کے لِئے ایک یادگار ہو کہ کوئی غَیر شخص جو ہارُونؔ کی نسل سے نہیں خُداوند کے حضُور بخُور جلانے کو نزدِیک نہ جائے تا نہ ہو کہ وہ قورحؔ اور اُس کے فریق کی طرح ہلاک ہو جَیسا خُداوند نے اُس کو مُوسیٰؔ کی معرفت بتا دِیا تھا۔


اور دُوسرے سال کے دُوسرے مہِینے کی بِیسوِیں تارِیخ کو وہ ابر شہادت کے مسکن پر سے اُٹھ گیا۔


جو کوئی خُداوند کے مسکن کے نزدِیک جاتا ہے مَر جاتا ہے۔ تو کیا ہم سب کے سب نیست ہی ہو جائیں گے؟


وہ تیری خِدمت اور سارے خَیمہ کی مُحافظت کریں۔ فقط وہ مَقدِس کے ظُروف اور مذبح کے نزدِیک نہ جائیں تا نہ ہو کہ وہ بھی اور تُم بھی ہلاک ہو جاؤ۔


پر مذبح کی اور پردہ کے اندر کی خِدمت تیرے اور تیرے بیٹوں کے ذِمّہ ہے۔ سو اُس کے لِئے تُم اپنی کہانت کی حِفاظت کرنا۔ وہاں تُم ہی خِدمت کِیا کرنا۔ کہانت کی خِدمت کا شرف مَیں تُم کو بخشتا ہُوں اور جو غَیر شخص نزدِیک آئے وہ جان سے مارا جائے۔


اور جِس شخص کو مَیں چُنوں گا اُس کی لاٹھی سے کلِیاں پُھوٹ نِکلیں گی اور بنی اِسرائیل جو تُم پر کُڑکُڑاتے رہتے ہیں وہ کُڑکُڑانا مَیں اپنے پاس سے دفع کرُوں گا۔


سو وہ تیرے ساتھ ہو کر خَیمۂِ اِجتماع اور خَیمہ کے اِستعمال کی سب چِیزوں کی مُحافظت کریں اور کوئی غَیر شخص تُمہارے نزدِیک نہ آنے پائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات