Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 1:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اور ہر قبِیلہ سے ایک ایک آدمی جو اپنے آبائی خاندان کا سردار ہے تُمہارے ساتھ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور ہر قبیلہ سے ایک آدمی جو اَپنے خاندان کا سردار ہو تمہاری مدد کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 इसमें हर क़बीले के एक ख़ानदान का सरपरस्त तुम्हारी मदद करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اِس میں ہر قبیلے کے ایک خاندان کا سرپرست تمہاری مدد کرے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 1:4
19 حوالہ جات  

یِہی اشخاص جو اپنے آبائی قبِیلوں کے رئِیس اور بنی اِسرائیل میں ہزاروں کے سردار تھے جماعت میں سے بُلائے گئے۔


چُنانچہ مُوسیٰؔ نے سب اِسرائیلیوں میں سے لائِق اشخاص چُنے اور اُن کو ہزار ہزار اور سَو سَو اور پچاس پچاس اور دس دس آدمیوں کے اُوپر حاکِم مُقرّر کِیا۔


اور بنی اِسرائیل کے قبِیلوں سے ہر ایک کے آبائی خاندان سے ایک امِیر کے حِساب سے دس امِیر اُس کے ساتھ کِئے۔ اُن میں سے ہر ایک ہزار در ہزار اِسرائیلِیوں میں اپنے آبائی خاندان کا سردار تھا۔


سو مَیں نے تُمہارے قبِیلوں کے سرداروں کو جو دانِشور اور مشہُور تھے لے کر اُن کو تُم پر مُقرّر کِیا تاکہ وہ تُمہارے قبِیلوں کے مُطابِق ہزاروں کے سردار اور سَیکڑوں کے سردار اور پچاس پچاس کے سردار اور دَس دَس کے سردار حاکِم ہوں۔


اُس اِسرائیلی مَرد کا نام جو اُس مِدیانی عَورت کے ساتھ مارا گیا زِمرؔی تھا جو سلُو کا بیٹا اور شمعُوؔن کے قبِیلہ کے ایک آبائی خاندان کا سردار تھا۔


اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا قَوم کے سب سرداروں کو پکڑ کر خُداوند کے حضُور دُھوپ میں ٹانگ دے تاکہ خُداوند کا شدِید قہر اِسرائیلؔ پر سے ٹل جائے۔


اور لاوی کی لاٹھی پر ہارُون کا نام لِکھنا کیونکہ اُن کے آبائی خاندانوں کے ہر سردار کے لِئے ایک لاٹھی ہو گی۔


اور تُو اِن لوگوں میں سے اَیسے لائِق اشخاص چُن لے جو خُدا ترس اور سچّے اور رِشوت کے دُشمن ہوں اور اُن کو ہزار ہزار اور سَو سَو اور پچاس پچاس اور دس دس آدمیوں پر حاکِم بنا دے۔


اور مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کے قبِیلوں کے سرداروں سے کہا کہ جِس بات کا خُداوند نے حُکم دِیا ہے وہ یہ ہے کہ


تب سُلیماؔن نے اِسرائیلؔ کے بزُرگوں اور قبِیلوں کے سب سرداروں کو جو بنی اِسرائیل کے آبائی خاندانوں کے رئِیس تھے اپنے پاس یروشلیِم میں جمع کِیا تاکہ وہ داؤُد کے شہر سے جو صِیُّون ہے خُداوند کے عہد کے صندُوق کو لے آئیں۔


یِہی وہ لوگ ہیں جو گِنے گئے۔ اِن ہی کو مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور بنی اِسرائیل کے بارہ رئِیسوں نے جو اپنے اپنے آبائی خاندان کے سردار تھے گِنا۔


چُنانچہ مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور جماعت کے سرداروں نے قہاتیوں کی اَولاد میں سے اُن کے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مُطابِق۔


تو اِسرائیلی رئِیس جو اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور قبِیلوں کے رئِیس اور شُمار کِئے ہُوؤں کے اُوپر مُقرّر تھے نذرانہ لائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات