اُس کے بَیل کے پہلوٹھے کی سی اُس کی شَوکت ہے اور اُس کے سِینگ جنگلی سانڈ کے سے ہیں۔ اُن ہی سے وہ سب قَوموں کو بلکہ زمِین کی اِنتہا کے لوگوں کو دھکیلے گا۔ وہ اِفرائِیم کے لاکھوں لاکھ اور منَسّی کے ہزاروں ہزار ہیں۔
اور یُوسفؔ کی اَولاد یعنی اِفرائِیمؔ کی نسل کے لوگوں میں سے ایک ایک مَرد جو بِیس برس یا اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کا اور جنگ کرنے کے قابِل تھا وہ اپنے گھرانے اور آبائی خاندان کے مُطابِق گِنا گیا۔
اور منَسّیؔ کی نسل کے لوگوں میں سے ایک ایک مَرد جو بِیس برس یا اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کا اور جنگ کرنے کے قابِل تھا وہ اپنے گھرانے اور آبائی خاندان کے مُطابِق گِنا گیا۔
اُس کے باپ نے نہ مانا اور کہا اَے میرے بیٹے! مُجھے خُوب معلُوم ہے۔ اِس سے بھی ایک گُروہ پَیدا ہو گی اور یہ بھی بزُرگ ہو گا۔ پر اِس کا چھوٹا بھائی اِس سے بُہت بڑا ہو گا اور اُس کی نسل سے بُہت سی قَومیں ہوں گی۔