Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 9:33 - کِتابِ مُقادّس

33 تَو بھی جو کُچھ ہم پر آیا ہے اُس سب میں تُو عادِل ہے کیونکہ تُو سچّائی سے پیش آیا پر ہم نے شرارت کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 جو کچھ بھی ہم پر گزری ہے اُس سَب میں آپ صادق رہے کیونکہ آپ صداقت سے پیش آئے مگر ہم نے بدی کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 हक़ीक़त तो यह है कि जो भी मुसीबत हम पर आई है उसमें तू रास्त साबित हुआ है। तू वफ़ादार रहा है, गो हम क़ुसूरवार ठहरे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 حقیقت تو یہ ہے کہ جو بھی مصیبت ہم پر آئی ہے اُس میں تُو راست ثابت ہوا ہے۔ تُو وفادار رہا ہے، گو ہم قصوروار ٹھہرے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 9:33
16 حوالہ جات  

ہم نے اور ہمارے باپ دادا نے گُناہ کِیا۔ ہم نے بدکاری کی۔ ہم نے شرارت کے کام کِئے۔


اَیسا کرنا تُجھ سے بعید ہے کہ نیک کو بد کے ساتھ مار ڈالے اور نیک بد کے برابر ہو جائیں۔ یہ تُجھ سے بعید ہے۔ کیا تمام دُنیا کا اِنصاف کرنے والا اِنصاف نہ کرے گا؟


خُداوند صادِق ہے کیونکہ مَیں نے اُس کے حُکم سے سرکشی کی ہے اَے سب لوگو مَیں مِنّت کرتا ہُوں سُنو اور میرے دُکھ پر نظر کرو میری کُنواریاں اور میرے جوان اسِیر ہو کر چلے گئے۔


اَے خُداوند! اگر مَیں تیرے ساتھ حُجّت کرُوں تو تُو ہی صادِق ٹھہرے گا تَو بھی مَیں تُجھ سے اِس امر پر بحث کرنا چاہتا ہُوں کہ شرِیر اپنی روِش میں کیوں کامیاب ہوتے ہیں؟ سب دغاباز کیوں آرام سے رہتے ہیں؟


خُداوند اپنی سب راہوں میں صادِق اور اپنے سب کاموں میں رحِیم ہے۔


(صادے) اَے خُداوند! تُو صادِق ہے اور تیرے احکام برحق ہیں۔


کیونکہ اُسے ضرُور نہیں کہ آدمی کا زِیادہ خیال کرے تاکہ وہ خُدا کے حضُور عدالت میں جائے۔


وہ لوگوں کے سامنے گانے اور کہنے لگتا ہے کہ مَیں نے گُناہ کِیا اور حق کو اُلٹ دِیا اور اِس سے مُجھے فائِدہ نہ ہُؤا۔


اَے خُداوند اِسرائیل کے خُدا تُو صادِق ہے کیونکہ ہم ایک بقِیّہ ہیں جو بچ نِکلا ہے جَیسا آج کے دِن ہے۔ دیکھ ہم اپنی خطاکاری میں تیرے حضُور حاضِر ہیں کیونکہ اِسی سبب سے کوئی تیرے حضُور کھڑا رہ نہیں سکتا۔


اور ہمارے بادشاہوں اور سرداروں اور ہمارے کاہِنوں اور باپ دادا نے نہ تو تیری شرِیعت پر عمل کِیا اور نہ تیرے احکام اور شہادتوں کو مانا جِن سے تُو اُن کے خِلاف گواہی دیتا رہا۔


اُس شرارت کے سبب سے جو اُنہوں نے مُجھے غضب ناک کرنے کوکی کیونکہ وہ غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جلانے کو گئے اور اُن کی عِبادت کی جِن کو نہ وہ جانتے تھے نہ تُم نہ تُمہارے باپ دادا۔


اور مُوسیٰؔ خُداوند کے پاس لَوٹ کر گیا اور کہنے لگا ہائے اِن لوگوں نے بڑا گُناہ کِیا کہ اپنے لِئے سونے کا دیوتا بنایا۔


تُو نے اُس کا دِل اپنے حضُور وفادار پایا اور کنعانیوں اور حتّیوں اور امُوریوں اور فرِزّیوں اور یبُوسیوں اور جرجاسیوں کا مُلک دینے کا عہد اُس سے باندھا تاکہ اُسے اُس کی نسل کو دے اور تُو نے اپنے سُخن پُورے کِئے کیونکہ تُو صادِق ہے۔


اور تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند ہُوں جِس کے آئِین پر تُم نہیں چلے اور جِس کے احکام پر تُم نے عمل نہیں کِیا بلکہ تُم اُن قَوموں کے احکام پر جو تُمہارے آس پاس ہیں کار بند ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات