Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 9:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور تُو کوہِ سِینا پر اُتر آیا اور تُو نے آسمان پر سے اُن کے ساتھ باتیں کِیں اور راست احکام اور سچّے قانُون اور اچھّے آئِین و فرمان اُن کو دِئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 ”اَور آپ کوہِ سِینؔائی پر اُتر آئے؛ اَور آپ نے آسمان سے اُن کے ساتھ باتیں کیں اَور آپ نے اُنہیں اَیسے فرائض اَور آئین، قوانین اَور اَحکام دئیے جو راستی اَور اِنصاف ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 तू कोहे-सीना पर उतर आया और आसमान से उनसे हमकलाम हुआ। तूने उन्हें साफ़ हिदायात और क़ाबिले-एतमाद अहकाम दिए, ऐसे क़वायद जो अच्छे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 تُو کوہِ سینا پر اُتر آیا اور آسمان سے اُن سے ہم کلام ہوا۔ تُو نے اُنہیں صاف ہدایات اور قابلِ اعتماد احکام دیئے، ایسے قواعد جو اچھے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 9:13
27 حوالہ جات  

تیرے کلام کا خُلاصہ سچّائی ہے۔ تیری صداقت کے کُل احکام ابدی ہیں۔


اور خُدا نے یہ سب باتیں فرمائیں کہ


اور تِیسرے دِن تیّار رہیں کیونکہ خُداوند تِیسرے دِن سب لوگوں کے دیکھتے دیکھتے کوہِ سیناؔ پر اُترے گا۔


اور اگر مَیں اُس پر عمل کرتا ہُوں جِس کا اِرادہ نہیں کرتا تو مَیں مانتا ہُوں کہ شرِیعت خُوب ہے۔


خُدا تیمان سے آیا اور قُدُّوس کوہِ فاراؔن سے۔ سِلاہ اُس کا جلال آسمان پر چھا گیا اور زمِین اُس کی حمد سے معمُور ہو گئی۔


جِس وقت تُو نے مُہِیب کام کِئے جِن کے ہم مُنتظِر نہ تھے تُو اُتر آیا اور پہاڑ تیرے حضُور کانپ گئے۔


کاش کہ تُو آسمان کو پھاڑے اور اُتر آئے کہ تیرے حضُور میں پہاڑ لرزِش کھائیں۔


(صادے) اَے خُداوند! تُو صادِق ہے اور تیرے احکام برحق ہیں۔


اور اُس نے کہا:- خُداوند سِینا سے آیا اور شعِیر سے اُن پر آشکارا ہُؤا۔ وہ کوہِ فاران سے جلوہ گر ہُؤا اور لاکھوں قُدسِیوں میں سے آیا۔ اُس کے دہنے ہاتھ پر اُن کے لِئے آتشی شرِیعت تھی۔


خُداوند نے تُم سے اُس پہاڑ پر رُوبرُو آگ کے بیچ میں سے باتیں کِیں۔


کیا کبھی کوئی قَوم خُدا کی آواز جَیسے تُو نے سُنی آگ میں سے آتی ہُوئی سُن کر زِندہ بچی ہے؟


اور کَون اَیسی بزُرگ قَوم ہے جِس کے آئِین اور احکام اَیسے راست ہیں جَیسی یہ ساری شرِیعت ہے جِسے مَیں آج تُمہارے سامنے رکھتا ہُوں۔


اور خُداوند نے مُوسیٰ ؔسے کہا تُو بنی اِسرائیل سے یہ کہنا کہ تُم نے خُود دیکھا کہ مَیں نے آسمان پر سے تُمہارے ساتھ باتیں کیں۔


اُس نے اُن کو کہا کہ خُداوند کا حُکم یہ ہے کہ کل خاص آرام کا دِن یعنی خُداوند کا مُقدّس سبت ہے۔ جو تُم کو پکانا ہو پکا لو اور جو اُبالنا ہو اُبال لو اور وہ جو بچ رہے اُسے اپنے لِئے صُبح تک محفُوظ رکھّو۔


اُس نے اپنی آواز آسمان میں سے تُجھ کو سُنائی تاکہ تُجھ کو تربِیّت کرے اور زمِین پر اُس نے تُجھ کو اپنی بڑی آگ دِکھائی اور تُو نے اُس کی باتیں آگ کے بِیچ میں سے آتی ہُوئی سُنِیں۔


تُو نے اپنے قوانِین دِئے ہیں تاکہ ہم دِل لگا کر اُن کو مانیں۔


اور جو جو آئِین اور رسم اور جو شرِیعت اور حُکم اُس نے تُمہارے لِئے قلم بند کِئے اُن کو سدا ماننے کے لِئے اِحتیاط رکھنا اور تُم غَیر معبُودوں سے نہ ڈرنا۔


یِہی عزرا بابل سے گیا اور وہ مُوسیٰ کی شرِیعت میں جِسے خُداوند اِسرائیل کے خُدا نے دِیا تھا ماہِر فقِیہہ تھا اور چُونکہ خُداوند اُس کے خُدا کا ہاتھ اُس پر تھا بادشاہ نے اُس کی سب درخواستیں منظُور کِیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات