Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 8:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور یشُوع اور بانی اور سرِبیاؔہ اور یامِن اور عقُّوؔب اور سبّتی اور ہُودیاؔہ اور معسیاؔہ اور قلِیطا اور عزریاؔہ اور یُوزؔبد اور حنان اور فِلایاؔہ اور لاوی لوگوں کو شرِیعت سمجھاتے گئے اور لوگ اپنی اپنی جگہ پر کھڑے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور یہوشُعؔ، بانیؔ، شیرِبیاہؔ، یامِنؔ، عقُّوبؔ، شبّتائی، ہُودیاہؔ، معسیاہؔ قِلیطاؔ، عزریاہؔ، یُوزبادؔ، حاننؔ، پِلائییاہؔ اَور لیوی لوگوں کو تورہ سمجھاتے گیٔے اَور اُس دَوران لوگ اَپنی اَپنی جگہ کھڑے رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 कुछ लावी हाज़िर थे जिन्होंने लोगों के लिए शरीअत की तशरीह की। उनके नाम यशुअ, बानी, सरिबियाह, यमीन, अक़्क़ूब, सब्बती, हूदियाह, मासियाह, क़लीता, अज़रियाह, यूज़बद, हनान और फ़िलायाह थे। हाज़िरीन अब तक खड़े थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 کچھ لاوی حاضر تھے جنہوں نے لوگوں کے لئے شریعت کی تشریح کی۔ اُن کے نام یشوع، بانی، سربیاہ، یمین، عقّوب، سبّتی، ہودیاہ، معسیاہ، قلیطا، عزریاہ، یوزبد، حنان اور فِلایاہ تھے۔ حاضرین اب تک کھڑے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 8:7
27 حوالہ جات  

تب قدمی ایل یشُوع اور بانی اور سبنیاؔہ اور بُنّی اور سرِبیاؔہ اور بانی اور کنعانی نے لاویوں کی سِیڑھیوں پر کھڑے ہو کر بُلند آواز سے خُداوند اپنے خُدا سے فریاد کی۔


اور بنی اِسرائیل کو وہ سب آئین سِکھا سکو جو خُداوند نے مُوسیٰؔ کی معرفت اُن کو فرمائے ہیں۔


پِھر بِنیمِین اور حسُوب نے اپنے گھر کے سامنے تک مرمّت کی پِھر عزریاؔہ بِن معسیاؔہ بِن عننیاؔہ نے اپنے گھر کے برابر تک مرمّت کی۔


کیونکہ لازِم ہے کہ کاہِن کے لب معرفت کو محفُوظ رکھّیں اور لوگ اُس کے مُنہ سے شرعی مسائِل پُوچھیں کیونکہ وہ ربُّ الافواج کا رسُول ہے۔


عزریاؔہ عزرا اور مُسلاّؔم۔


اور دربان عقُّوب اور طلمُوؔن اور اُن کے بھائی جو پھاٹکوں کی نِگہبانی کرتے تھے ایک سَو بہتّر تھے۔


اور سبّتَی اور یُوزؔباد لاویوں کے رئِیسوں میں سے خُدا کے گھر کے باہر کے کام پر مُقرّر تھے۔


ہُودؔیاہ حاشُوؔم بضَی۔


سِرایاؔہ عزریاؔہ یرمیاؔہ۔


اور عزرا فقِیہ ایک چوبی مِنبر پر جو اُنہوں نے اِسی کام کے لِئے بنایا تھا کھڑا ہُؤا اور اُس کے پاس متِّتیاؔہ اور سمع اور عنایاؔہ اور اُوریاؔہ اور خِلقیاہ اور معسیاؔہ اُس کے دہنے کھڑے تھے اور اُس کے بائیں فِدایاؔہ اور مِساایل اور ملکیاہ اور حاشُوؔم اور حسبداؔنہ اور زکریاؔہ اور مُسلاّؔم تھے۔


اور اُس سے آگے عیزر بِن یشُوع مِصفاؔہ کے سردار نے دُوسرے ٹُکڑے کی جو موڑ کے پاس سِلاح خانہ کی چڑھائی کے سامنے ہے مرمّت کی۔


پِھر لاویوں میں سے رحُوم بِن بانی نے مرمّت کی۔ اُس سے آگے حسبیاؔہ نے جو قعیلاؔہ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اپنے حلقہ کی طرف سے مرمّت کی۔


اور چُونکہ ہمارے خُدا کی شفقت کا ہاتھ ہم پر تھا اِس لِئے وہ محلی بِن لاوی بِن اِسرائیل کی اَولاد میں سے ایک دانِش مند شخص کو اور سرِبیاؔہ کو اور اُس کے بیٹوں اور بھائیوں یعنی اٹّھارہ آدمِیوں کو۔


اور حِزقیاہ نے سب لاویوں سے جو خُداوند کی خِدمت میں ماہِر تھے تسلّی بخش باتیں کِیں سو وہ عِید کے ساتوں دِن تک کھاتے اور سلامتی کے ذبِیحوں کی قُربانِیاں چڑھاتے اور خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کے حضُور اِقرار کرتے رہے۔


وہ یعقُوب کو تیرے احکام اور اِسرائیلؔ کو تیری شرِیعت سِکھائیں گے وہ تیرے آگے بخُور اور تیرے مذبح پر پُوری سوختنی قُربانی رکھّیں گے۔


اور اُن لاویوں سے جو خُداوند کے لِئے مُقدّس ہو کر تمام اِسرائیل کو تعلِیم دیتے تھے کہا کہ پاک صندُوق کو اُس گھر میں جِسے شاہِ اِسرائیل سُلیماؔن بِن داؤُد نے بنایا تھا رکھّو۔ آگے کو تُمہارے کندھوں پر کوئی بوجھ نہ ہو گا۔ سو اب تُم خُداوند اپنے خُدا کی اور اُس کی قَوم اِسرائیل کی خِدمت کرو۔


اور عزرا نے خُداوند خُدایِ عظِیم کو مُبارک کہا اور سب لوگوں نے اپنے ہاتھ اُٹھا کر جواب دِیا۔ آمِین۔ آمِین۔ اور اُنہوں نے اَوندھے مُنہ زمِین تک جُھک کر خُداوند کو سِجدہ کِیا۔


اور اُنہوں نے اُس کِتاب یعنی خُدا کی شرِیعت میں سے صاف آواز سے پڑھا۔ پِھر اُس کے معنی بتائے اور اُن کو عِبارت سمجھا دی۔


سو سب لوگ کھانے پِینے اور حِصّہ بھیجنے اور بڑی خُوشی کرنے کو چلے گئے کیونکہ وہ اُن باتوں کو جو اُن کے آگے پڑھی گئِیں سمجھے تھے۔


اور بادشاہ نے اپنا مُنہ پھیرا اور اِسرائیلؔ کی ساری جماعت کو برکت دی اور اِسرائیلؔ کی ساری جماعت کھڑی رہی۔


اور اُنہوں نے اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر ایک پہر تک خُداوند اپنے خُدا کی شرِیعت کی کِتاب پڑھی اور دُوسرے پہر میں اِقرار کر کے خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کرتے رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات