Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 7:70 - کِتابِ مُقادّس

70 اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے لِئے دِیا۔ حاکِم نے ایک ہزار سونے کے دِرہم اور پچاس پِیالے اور کاہِنوں کے پانچ سَو تِیس پَیراہن خزانہ میں داخِل کِئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

70 آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے کام کے لیٔے عَطیّہ بھی دیا۔ حاکم نے خزانہ میں سے سونے کے 1,000 دِرہم اَور 50 پیالے اَور کاہِنوں کے لیٔے 530 پیراہن دئیے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

70 कुछ ख़ानदानी सरपरस्तों ने रब के घर की तामीरे-नौ के लिए अपनी ख़ुशी से हदिये दिए। गवर्नर ने सोने के 1,000 सिक्के, 50 कटोरे और इमामों के 530 लिबास दिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

70 کچھ خاندانی سرپرستوں نے رب کے گھر کی تعمیرِ نو کے لئے اپنی خوشی سے ہدیئے دیئے۔ گورنر نے سونے کے 1,000 سِکے، 50 کٹورے اور اماموں کے 530 لباس دیئے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 7:70
15 حوالہ جات  

اور نحمیاؔہ نے جو حاکِم تھا اور عزرا کاہِن اور فقِیہہ نے اور اُن لاویوں نے جو لوگوں کو سِکھا رہے تھے سب لوگوں سے کہا آج کا دِن خُداوند تُمہارے خُدا کے لِئے مُقدّس ہے۔ نہ غم کرو نہ رو کیونکہ سب لوگ شرِیعت کی باتیں سُن کر رونے لگے تھے۔


اور باسن اور انگِیٹِھیاں اور لگن اور دیگیں اور شمعدان اور چمچے اور پِیالے غرض جو سونے کے تھے اُن کے سونے کو اور جو چاندی کے تھے اُن کی چاندی کو جلَوداروں کا سردار لے گیا۔


اور وہ جِنہوں نے مُہر لگائی یہ ہیں نحمیاؔہ بِن حکلیاؔہ حاکِم اور صِدقیاؔہ۔


اور حاکِم نے اُن سے کہا کہ وہ پاکترِین چِیزوں میں سے نہ کھائیں جب تک کوئی کاہِن اُورِیم و تمّیِم لِئے ہُوئے برپا نہ ہو۔


اور حُوراؔم نے برتن اور بیلچے اور کٹورے بنائے۔ سو حُوراؔم نے اُس کام کو جِسے وہ سُلیماؔن بادشاہ کے لِئے خُدا کے گھر میں کر رہا تھا تمام کِیا۔


اور اُس نے دس میزیں بھی بنائِیں اور اُن کو ہَیکل میں پانچ دہنی اور پانچ بائِیں طرف رکھّا اور اُس نے سونے کے سَو کٹورے بنائے۔


اور کانٹوں اور کٹوروں اور پِیالوں کے لِئے خالِص سونا دِیا اور سُنہلے پِیالوں کے واسطے ایک ایک پِیالے کے لِئے تول کر اور چاندی کے پِیالوں کے واسطے ایک ایک پِیالے کے لِئے تول کر۔


اور وہ دیگیں اور بیلچے اور کٹورے یہ سب ظُرُوف جو حِیراؔم نے سُلیماؔن بادشاہ کی خاطِر خُداوند کے گھر میں بنائے جھلکتے ہُوئے پِیتل کے تھے۔


اور مُوسیٰؔ نے آدھا خُون لے کر باسنوں میں رکھّا اور آدھا قُربان گاہ پر چِھڑک دِیا۔


اور تُم زُوفے کا ایک گُچھّا لے کر اُس خُون میں جو باسن میں ہو گا ڈبونا اور اُسی باسن کے خُون میں سے کُچھ اُوپر کی چَوکھٹ اور دروازہ کے دونوں بازُوؤں پر لگا دینا اور تُم میں سے کوئی صُبح تک اپنے گھر کے دروازہ سے باہر نہ جائے۔


اُن کے اُونٹ چار سَو پَینتِیس۔ اُن کے گدھے چھ ہزار سات سَو بِیس تھے۔


اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے خزانہ میں بِیس ہزار سونے کے دِرہم اور دو ہزار دو سَو مَنَہ چاندی دی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات