Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 7:65 - کِتابِ مُقادّس

65 اور حاکِم نے اُن سے کہا کہ وہ پاکترِین چِیزوں میں سے نہ کھائیں جب تک کوئی کاہِن اُورِیم و تمّیِم لِئے ہُوئے برپا نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

65 اَور حاکم نے اُنہیں حُکم دیا کہ جَب تک کویٔی کاہِنؔ اُوریمؔ اَور تُمّیمؔ پہنے ہُوئے نہ آئے تَب تک وہ پاک ترین اَشیا میں سے کویٔی چیز نہ کھایٔیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

65 यहूदाह के गवर्नर ने हुक्म दिया कि इन तीन ख़ानदानों के इमाम फ़िलहाल क़ुरबानियों का वह हिस्सा खाने में शरीक न हों जो इमामों के लिए मुक़र्रर है। जब दुबारा इमामे-आज़म मुक़र्रर किया जाए तो वही ऊरीम और तुम्मीम नामी क़ुरा डालकर मामला हल करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

65 یہوداہ کے گورنر نے حکم دیا کہ اِن تین خاندانوں کے امام فی الحال قربانیوں کا وہ حصہ کھانے میں شریک نہ ہوں جو اماموں کے لئے مقرر ہے۔ جب دوبارہ امامِ اعظم مقرر کیا جائے تو وہی اُوریم اور تُمیم نامی قرعہ ڈال کر معاملہ حل کرے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 7:65
16 حوالہ جات  

اور نحمیاؔہ نے جو حاکِم تھا اور عزرا کاہِن اور فقِیہہ نے اور اُن لاویوں نے جو لوگوں کو سِکھا رہے تھے سب لوگوں سے کہا آج کا دِن خُداوند تُمہارے خُدا کے لِئے مُقدّس ہے۔ نہ غم کرو نہ رو کیونکہ سب لوگ شرِیعت کی باتیں سُن کر رونے لگے تھے۔


اور تُو عدل کے سِینہ بند میں اُورِیمؔ اور تُمیّمؔ کو رکھنا اور جب ہارُونؔ خُداوند کے حضُور جائے تو یہ اُس کے دِل کے اُوپر ہوں۔ یُوں ہارُون ؔبنی اِسرائیل کے فَیصلہ کو اپنے دِل کے اُوپر خُداوند کے رُوبرُو ہمیشہ لِئے رہے گا۔


اور وہ جِنہوں نے مُہر لگائی یہ ہیں نحمیاؔہ بِن حکلیاؔہ حاکِم اور صِدقیاؔہ۔


اور حاکِم نے اُن سے کہا کہ جب تک کوئی کاہِن اُورِیم و تمِّیم لِئے ہُوئے نہ اُٹھے تب تک وہ پاکترِین چِیزوں میں سے نہ کھائیں۔


اور لاوؔی کے حق میں اُس نے کہا:- تیرے تُمِّیم اور اُورِیم اُس مَردِ خُدا کے پاس ہیں جِسے تُو نے مسّہ پر آزما لِیا اور جِس کے ساتھ مرِیبہ کے چشمہ پر تیرا تنازُع ہُؤا۔


وہ الِیعزر کاہِن کے آگے کھڑا ہُؤا کرے جو اُس کی جانِب سے خُداوند کے حضُور اُورِیم کا حُکم دریافت کِیا کرے گا۔ اُسی کے کہنے سے وہ اور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے لوگ نِکلا کریں اور اُسی کے کہنے سے لَوٹا بھی کریں۔


وہ خمِیر کے ساتھ پکایا نہ جائے۔ مَیں نے یہ اپنی آتِشِین قُربانیوں میں سے اُن کا حِصّہ دِیا ہے اور یہ خطا کی قُربانی اور جُرم کی قُربانی کی طرح نِہایت پاک ہے۔


اور جو کُچھ اُس نذر کی قُربانی میں سے بچ رہے وہ ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کا ہو گا۔ یہ خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں میں پاکترین چِیز ہے۔


اور جو کُچھ اُس نذر کی قُربانی میں سے باقی رہ جائے وہ ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کا ہو گا۔ یہ خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں میں پاکترین چِیز ہے۔


اور سِینہ بند کو اُس کے اُوپر لگا کر سِینہ بند میں اُورِیم اور تُمیّم لگا دِئے۔


اُنہوں نے اپنی سند اُن کے درمِیان جو نسب ناموں کے مُطابِق گِنے گئے تھے ڈُھونڈی پر وہ نہ مِلی اِس لِئے وہ ناپاک مانے گئے اور کہانت سے خارِج ہُوئے۔


ساری جماعت کے لوگ مِل کر بیالِیس ہزار تِین سَو ساٹھ تھے۔


اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض نے اُس کام کے لِئے دِیا۔ حاکِم نے ایک ہزار سونے کے دِرہم اور پچاس پِیالے اور کاہِنوں کے پانچ سَو تِیس پَیراہن خزانہ میں داخِل کِئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات