Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 4:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور اَیسا ہُؤا کہ اُس دِن سے میرے آدھے نَوکر کام میں لگ جاتے اور آدھے برچھیاں اور ڈھالیں اور کمانیں لِئے اور بکتر پہنے رہتے تھے اور وہ جو حاکِم تھے یہُوداؔہ کے سارے خاندان کے پِیچھے مَوجُود رہتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اُس دِن کے بعد سے میرے آدھے آدمی کام کرتے اَور باقی آدھے نیزوں، ڈھالوں، کمانوں اَور زرہ بکتر سے مُسلّح رہتے اَور وہ جو حاکم تھے یہُوداہؔ کے سارے لوگوں کے پیچھے مَوجُود رہتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 लेकिन उस दिन से मेरे जवानों का सिर्फ़ आधा हिस्सा तामीरी काम में लगा रहा। बाक़ी लोग नेज़ों, ढालों, कमानों और ज़िरा-बकतर से लैस पहरा देते रहे। अफ़सर यहूदाह के उन तमाम लोगों के पीछे खड़े रहे

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 لیکن اُس دن سے میرے جوانوں کا صرف آدھا حصہ تعمیری کام میں لگا رہا۔ باقی لوگ نیزوں، ڈھالوں، کمانوں اور زرہ بکتر سے لیس پہرہ دیتے رہے۔ افسر یہوداہ کے اُن تمام لوگوں کے پیچھے کھڑے رہے

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 4:16
8 حوالہ جات  

سو نہ تو مَیں نہ میرے بھائی نہ میرے نَوکر اور نہ پہرے کے لوگ جو میرے پَیرو تھے کبھی اپنے کپڑے اُتارتے تھے بلکہ ہر شخص اپنا ہتھیار لِئے ہُوئے پانی کے پاس جاتا تھا۔


مُلک کے اِیمان داروں پر میری نِگاہ ہو گی تاکہ وہ میرے ساتھ رہیں۔ جو کامِل راہ پر چلتا ہے وُہی میری خِدمت کرے گا۔


اور جب ہمارے دُشمنوں نے سُنا کہ یہ بات ہم کو معلُوم ہو گئی اور خُدا نے اُن کا منصُوبہ باطِل کر دِیا تو ہم سب کے سب شہر پناہ کو اپنے اپنے کام پر لَوٹے۔


سو جو لوگ دِیوار بناتے تھے اور جو بوجھ اُٹھاتے اور ڈھوتے تھے ہر ایک اپنے ایک ہاتھ سے کام کرتا تھا اور دُوسرے میں اپنا ہتھیار لِئے رہتا تھا۔


گھوڑوں پر ساز لگاؤ۔ اَے سوارو! تُم سوار ہو اور خَود پہن کر نِکلو۔ نیزوں کو صَیقل کرو۔ بکتر پہنو۔


اور اُس کا گریبان بِیچ میں ہو اور زِرہ کے گریبان کی طرح اُس کے گریبان کے گِرداگِرد بنی ہُوئی گوٹ ہو تاکہ وہ پھٹنے نہ پائے۔


وہ سب کے سب شمشِیر زن اور جنگ میں ماہِر ہیں۔ رات کے خطرہ کے سبب سے ہر ایک کی تلوار اُس کی ران پر لٹک رہی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات