Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 13:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اُس کے لِئے ایک بڑی کوٹھری تیّار کی تھی جہاں پہلے نذر کی قُربانِیاں اور لُبان اور برتن اور اناج کی اور مَے کی اور تیل کی دَہ یکِیاں جو حُکم کے مُطابِق لاویوں اور گانے والوں اور دربانوں کو دی جاتی تِھیں اور کاہِنوں کے لِئے اُٹھائی ہُوئی قُربانِیاں بھی رکھّی جاتی تِھیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور اُس نے اُسے ایک بڑا کمرہ دے رکھا تھا جو کہ پہلے اناج کی نذروں، لوبان اَور ہیکل کی اَشیا، نیز لیویوں، موسیقاروں اَور دربانوں کے لیٔے مخصُوص دہ یکی، نیز نئی مے اَور زَیتُون کا تیل کاہِنوں کے لیٔے وقف کیا ہُوا مال رکھنے کے لیٔے اِستعمال ہوتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 के लिए एक बड़ा कमरा ख़ाली कर दिया था जिसमें पहले ग़ल्ला की नज़रें, बख़ूर और कुछ आलात रखे जाते थे। नीज़, ग़ल्ला, नई मै और ज़ैतून के तेल का जो दसवाँ हिस्सा लावियों, गुलूकारों और दरबानों के लिए मुक़र्रर था वह भी उस कमरे में रखा जाता था और साथ साथ इमामों के लिए मुक़र्रर हिस्सा भी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 کے لئے ایک بڑا کمرا خالی کر دیا تھا جس میں پہلے غلہ کی نذریں، بخور اور کچھ آلات رکھے جاتے تھے۔ نیز، غلہ، نئی مَے اور زیتون کے تیل کا جو دسواں حصہ لاویوں، گلوکاروں اور دربانوں کے لئے مقرر تھا وہ بھی اُس کمرے میں رکھا جاتا تھا اور ساتھ ساتھ اماموں کے لئے مقرر حصہ بھی۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 13:5
9 حوالہ جات  

اُسی دِن لوگ خزانہ کی اور اُٹھائی ہُوئی قُربانیوں اور پہلے پَھلوں اور دَہ یکیوں کی کوٹھریوں پر مُقرّر ہُوئے تاکہ اُن میں شہر شہر کے کھیتوں کے مُطابِق جو حِصّے کاہِنوں اور لاویوں کے لِئے شرع کے مُطابِق مُقرّر ہُوئے اُن کو جمع کریں کیونکہ بنی یہُوداؔہ کاہِنوں اور لاویوں کے سبب سے جو حاضِر رہتے تھے خُوش تھے۔


اور جب لاوی دَہ یکی لیں تو کوئی کاہِن جو ہارُونؔ کی اَولاد سے ہو لاویوں کے ساتھ ہو اور لاوی دَہ یکیوں کا دسواں حِصّہ ہمارے خُدا کے بَیت المال کی کوٹھرِیوں میں لائیں۔


یعنی اُسے بڑھئیوں اور مِعماروں کو دِیا کہ گھڑے ہُوئے پتّھر اور جوڑوں کے لِئے لکڑی خرِیدیں اور اُن گھروں کے لِئے جِن کو یہُوداؔہ کے بادشاہوں نے اُجاڑ دِیا تھا شہتِیر بنائیں۔


اور اپنے گُوندھے ہُوئے آٹے اور اپنی اُٹھائی ہُوئی قُربانِیوں اور سب درختوں کے میووں اور مَے اور تیل میں سے پہلے پَھل کو اپنے خُدا کے گھر کی کوٹھریوں میں کاہِنوں کے پاس اور اپنے کھیت کی دَہ یکی لاویوں کے پاس لایا کریں کیونکہ لاوی سب شہروں میں جہاں ہم کاشت کاری کرتے ہیں دسواں حِصّہ لیتے ہیں۔


اور مَیں یروشلیِم میں آیا اور معلُوم کِیا کہ خُدا کے گھر کے صحنوں میں طُوبیاؔہ کے واسطے ایک کوٹھری تیّار کرنے سے الِیاسِب نے کَیسی خرابی کی ہے۔


اور پھاٹکوں کے سُتُونوں کے پاس دروازہ دار حُجرہ تھا جہاں سوختنی قُربانِیاں دھوتے تھے۔


تب حِزقیاہ نے حُکم کِیا کہ خُداوند کے گھر میں کوٹھرِیاں تیّار کریں۔ سو اُنہوں نے اُن کو تیّار کِیا۔


اور جَیسا شرِیعت میں لِکھا ہے اپنے پہلوٹھے بیٹوں کو اور اپنی مواشی یعنی گائے بَیل اور بھیڑ بکری کے پہلوٹھے بچّوں کو اپنے خُدا کے گھر میں کاہِنوں کے پاس جو ہمارے خُدا کے گھر میں خِدمت کرتے ہیں لائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات