Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 13:17 - کِتابِ مُقادّس

17 تب مَیں نے یہُوداؔہ کے اُمرا سے جھگڑ کر کہا یہ کیا بُرا کام ہے جو تُم کرتے اور سبت کے دِن کی بے حُرمتی کرتے ہو؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 مَیں نے یہُوداہؔ کے اُمرا کو ڈانٹا اَور اُنہیں کہا، ”تُم اَیسی بُری حرکت کیوں کرتے ہو جِس سے سَبت کی بےحُرمتی ہوتی ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 यह देखकर मैंने यहूदाह के शुरफ़ा को डाँटकर कहा, “यह कितनी बुरी बात है! आप तो सबत के दिन की बेहुरमती कर रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 یہ دیکھ کر مَیں نے یہوداہ کے شرفا کو ڈانٹ کر کہا، ”یہ کتنی بُری بات ہے! آپ تو سبت کے دن کی بےحرمتی کر رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 13:17
14 حوالہ جات  

تب مَیں نے حاکِموں سے جھگڑ کر کہا کہ خُدا کا گھر کیوں چھوڑ دِیا گیا ہے؟ اور مَیں نے اُن کو اِکٹّھا کر کے اُن کو اُن کی جگہ پر مُقرّر کِیا۔


سو مَیں نے اُن سے جھگڑ کر اُن کو لَعنت کی اور اُن میں سے بعض کو مارا اور اُن کے بال نوچ ڈالے اور اُن کو خُدا کی قَسم کِھلائی کہ تُم اپنی بیٹیاں اُن کے بیٹوں کو نہ دینا اور نہ اپنے بیٹوں کے لِئے اور نہ اپنے لِئے اُن کی بیٹیاں لینا۔


اَے بنی یعقُوبؔ کے سردارو اور اَے بنی اِسرائیل کے حاکِمو جو عدالت سے عداوت رکھتے ہو اور ساری راستی کو مروڑتے ہو اِس بات کو سُنو۔


اور مَیں نے کہا اَے یعقُوب کے سردارو اور بنی اِسرائیل کے حاکِموں سُنو! کیا مُناسِب نہیں کہ تُم عدالت سے واقِف ہو؟


بادشاہ اور اُس کی والِدہ سے کہہ کہ عاجِزی کرو اور نِیچے بَیٹھو کیونکہ تُمہاری بزُرگی کا تاج تُمہارے سر پر سے اُتار لِیا گیا ہے۔


مَیں بزُرگوں کے پاس جاؤُں گا اور اُن سے کلام کرُوں گا کیونکہ وہ خُداوند کی راہ اور اپنے خُدا کے احکام کو جانتے ہیں لیکن اِنہوں نے جُؤا بِالکُل توڑ ڈالا اور بندھنوں کے ٹُکڑے کر ڈالے۔


اَے سدُوؔم کے حاکِمو خُداوند کا کلام سُنو! اَے عمُورؔہ کے لوگو ہمارے خُدا کی شرِیعت پر کان لگاؤ۔


شرِیعت کو ترک کرنے والے شرِیروں کی تعرِیف کرتے ہیں لیکن شرِیعت پر عمل کرنے والے اُن کا مُقابلہ کرتے ہیں۔


اور مَیں نے اپنے دِل میں سوچا اور امِیروں اور حاکِموں کو ملامت کر کے اُن سے کہا تُم میں سے ہر ایک اپنے بھائی سے سُود لیتا ہے اور مَیں نے ایک بڑی جماعت کو اُن کے خِلاف جمع کِیا۔


اور وہاں صُور کے لوگ بھی رہتے تھے جو مچھلی اور ہر طرح کا سامان لا کر سبت کے دِن یروشلیِم میں یہُوداؔہ کے لوگوں کے ہاتھ بیچتے تھے۔


تُو اپنے دِل میں اپنے بھائی سے بُغض نہ رکھنا اور اپنے ہمسایہ کو ضرُور ڈانٹتے بھی رہنا تاکہ اُس کے سبب سے تیرے سر گُناہ نہ لگے۔


لیکن بنی اِسرائیل بیابان میں مُجھ سے باغی ہُوئے۔ وہ میرے آئِین پر نہ چلے اور میرے احکام کو ردّ کِیا جِن پر اگر اِنسان عمل کرے تو اُن کے سبب سے زِندہ رہے اور اُنہوں نے میرے سبتوں کو نِہایت ناپاک کِیا۔ تب مَیں نے کہا کہ مَیں بیابان میں اپنا قہر اُن پر نازِل کر کے اُن کو فنا کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات