Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 11:22 - کِتابِ مُقادّس

22 اور عُزّی بِن بانی بِن حسبیاؔہ بِن متّنیاؔہ بِن مِیکا جو آسف کی اَولاد یعنی گانے والوں میں سے تھا یروشلیِم میں اُن لاویوں کا ناظِم تھا جو خُدا کے گھر کے کام پر مُقرّر تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 یروشلیمؔ میں لیویوں کا سردار عُزّی بِن بانیؔ بِن حشبیاہؔ بِن متّنیاہؔ بِن میکاؔ تھا۔ عُزّی اُن بنی آسفؔ میں سے ایک تھا جو خُدا کے گھر میں موسیقی کی خدمت پر مامُور تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 यरूशलम में रहनेवाले लावियों का निगरान उज़्ज़ी बिन बानी बिन हसबियाह बिन मत्तनियाह बिन मीका था। वह आसफ़ के ख़ानदान का था, उस ख़ानदान का जिसके गुलूकार अल्लाह के घर में ख़िदमत करते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 یروشلم میں رہنے والے لاویوں کا نگران عُزّی بن بانی بن حسبیاہ بن متنیاہ بن میکا تھا۔ وہ آسف کے خاندان کا تھا، اُس خاندان کا جس کے گلوکار اللہ کے گھر میں خدمت کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 11:22
19 حوالہ جات  

اور معسیاؔہ اور سمعیاؔہ اور الِیعزؔر اور عُزّی اور یہُوحناؔن اور ملکیاہ اور عیلاؔم اور عزر اپنے سردار گانے والے اِزرخیاؔہ کے ساتھ بُلند آواز سے گاتے تھے۔


اور کُچھ کاہِن زادے نرسِنگے لِئے ہُوئے یعنی زکریاؔہ بِن یُونتن بِن سمعیاؔہ بِن متّنیاؔہ بِن مِیکاؔیاہ بِن زکُّور بِن آسف۔


اور اُن کے بھائی زبردست سُورما ایک سَو اٹّھائِیس اور اُن کا سردار زبدی ایل بِن ہجّدُوؔلیِم تھا۔


شِرایاؔہ بِن خِلقیاہ بِن مُسلاّؔم بِن صدُوؔق بِن مِرایوؔت بِن اخِیطوؔب خُدا کے گھر کا ناظِم۔


اور یُوایل بِن زِکرؔی اُن کا ناظِم تھا اور یہُوداؔہ بِن ہسّنُوؔہ شہر کے حاکِم کا نائِب تھا۔


ہُودؔیاہ بانی بنِینُو۔


مِیکا رحوب حسابیاؔہ۔


اور یشُوع اور بانی اور سرِبیاؔہ اور یامِن اور عقُّوؔب اور سبّتی اور ہُودیاؔہ اور معسیاؔہ اور قلِیطا اور عزریاؔہ اور یُوزؔبد اور حنان اور فِلایاؔہ اور لاوی لوگوں کو شرِیعت سمجھاتے گئے اور لوگ اپنی اپنی جگہ پر کھڑے رہے۔


پِھر لاویوں میں سے رحُوم بِن بانی نے مرمّت کی۔ اُس سے آگے حسبیاؔہ نے جو قعیلاؔہ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اپنے حلقہ کی طرف سے مرمّت کی۔


اور حسبیاؔہ کو اور اُس کے ساتھ بنی مراری میں سے یسعیاہ کو اور اُس کے بھائیوں اور اُن کے بیٹوں کو یعنی بِیس آدمِیوں کو۔


پس اپنی اور اُس سارے گلّہ کی خبرداری کرو جِس کا رُوحُ القُدس نے تُمہیں نِگہبان ٹھہرایا تاکہ خُدا کی کلِیسیا کی گلّہ بانی کرو جِسے اُس نے خاص اپنے خُون سے مول لِیا۔


اور مَیں نے سلمیاؔہ کاہِن اور صدُوؔق فقِیہہ اور لاویوں میں سے فِدایاؔہ کو خزانوں کے خزانچی مُقرّر کِیا اور حنان بِن زکُّور بِن متّنیاؔہ اُن کے ساتھ تھا کیونکہ وہ دِیانت دار مانے جاتے تھے اور اپنے بھائیوں میں بانٹ دینا اُن کا کام تھا۔


کیونکہ قدِیم زمانہ سے داؤُد اور آسف کے دِنوں میں ایک سردار مُغنّی ہوتا تھا اور خُدا کی حمد اور شُکر کے گِیت گائے جاتے تھے۔


اور مفِیبوؔست کا ایک چھوٹا بیٹا تھا جِس کا نام مِیکا تھا اور جِتنے ضِیبا کے گھر میں رہتے تھے وہ سب مفِیبوؔست کے خادِم تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات